Assalamu Alaikum, Hazrat mere ek dost ne kaha hai ke, Hazrat Imam Mehdi ko Alaihissalam nahi kahna chahiye kyun k kisi sunni aalim ne abhi tak unko alihissalam nahi kaha hai. Bara e Meharbani iss sawal par roshni daal kar hamare ilm me izaafa farmayen. Allah hafiz
Fatwa # 38Assalamu Alaikum, Hazrat mere ek dost ne kaha hai ke, Hazrat Imam Mehdi ko Alaihissalam nahi kahna chahiye kyun k kisi sunni aalim ne abhi tak unko alihissalam nahi kaha hai. Bara e Meharbani iss sawal par roshni daal kar hamare ilm me izaafa farmayen. Allah hafiz
Fatwa # 38اس مسئلہ میں علماے دین ومفتیان حضرات کیا فرماتے ہیں: ہندو بھٹ اور مسلمان ہو جاتا ہے تو وہ مذہب اسلام میں داخل ہوگیا۔ اب وہ اپنا نام عبد الرحمن رکھتاہے، وہ اپنی برادری بھٹ ہی لکھے گا کہ کسی مسلم برادری میں اپنے کو شامل کرے گا؟ کیوں کہ مذہب اسلام قبول کرنے کے بعد ہندو طریقہ سب کچھ چھوڑ نا پڑے گا۔ راج پوت، اہیر یا چمار وغیرہ اگر مذہب اسلام قبول کرتا ہے تو وہ اپنی پہلے کی برادری کا نام نہیں لکھتا ہے، وہ مسلم کی کسی برادری سے اپنا تعلق جوڑ لیتا ہے۔ تو اگر ہندو بھٹ مذہب اسلام قبول کرتا ہے تو مسلم کے کس برادری میں شامل ہوگا؟ المستفتی: محمد اسلم ، اعظم گڑھ یوپی
Fatwa # 58کیا فرماتےہیں علماےدین ؛ بنک(جو ہند گورنمنٹ کے تحت ہے) میں مینیجر ، کلرک،کیشیر کی ملا ز مت کرنا کیسا ہے؟؟ مکمل شرعی رہنماٰعی فرما ئیں ،عین نوازش ہوگی-
Fatwa # 85اس مسئلہ میں علماے دین ومفتیان حضرات کیا فرماتے ہیں؛زید بیان میں کہتا ہے کہ حضورصلی اللہ تعا لی علیہ و الہ و بارک وسلم کو نبوت 40 سال میں عطا ہوئی ،لیکن حضورصلی اللہ تعا لی علیہ و الہ و بارک وسلم نے فرما یا کے میں آدم علیہ سلام ابھی مٹی اور روح کے درمیان تھے تب بھی نبی تھا- اسکی تفصیلی وضا حت کریں-؟ سائل: فاروق رضوی
Fatwa # 87kya farmate hain ulmae deen ke ek shaks jo musalman hai magar khudgharz hai.kya uske sath husne suluk kiya jaega. bayan farmaein nawazish hogi
Fatwa # 89Salam... Hazrat Aapki Bargah Main Suwal Ye Hai Kai Ek Muslim Company nai Musalmano Kai Liye ek Scheme Nikali hai kai, Ek Musalmano Ka Group Banatain Hain Jis main misal kai tor pai 8-10 ya is se bhi zyada afrad hote hain... inko ek book bhi di jati hai aur har mahine inko ek makhsus rakam bharni hoti hai misal kai tor pai 1000 rupees aur ye us book main darj ki jati hai... aur 4 saal tak ya 5 saal tak ye rakam har mahine bharni hoti hai...aur 4 ya 5 saal pure hone par inko jitni rakam bhari woh aur sath hi 2 ya 3 hazar mazeed diye jate hain...aur sath hi har mahine us makhsos group ki kura\'a andazi bhi hoti hai..jismain jiska bhi naam nikal aaya use ab 4 ya 5 saal tak rupees bharne bhi nhi hai aur sath hi usko ek mahine hi kai rupees bharne par 4 ya 5 saal ki jo rakm banti hai woh bhi dai di jati hai...yani is nai ek mahine kai paise bhare aur naam nikalne paar 4 ya 5 saal ki rakm mili...isi tarah dusre mahine ke baad bhi kura andazi hoti hai ab pehle mahine main jiska naam nikla uskai naam ko Nikal kai group walon main kura andazi hoti hai ab jiska naam nikla usai ab paise nahi bharne yani usne 2 mahine kai paise bhare aur use 4 ya 5 saal kai paise mil gaye...isi tarah 3,4,5 mahine aur aakhir tak kura andazi ka muamla hota hai....aur jo company hai woh in paiso se koi makan ya zamin ya milkat kharidti hai aur isko 4 ya 5 saal baad zyada paise aane par bechti hai...aur jo zyada paise aate hain us sai group walon ko zaeed rakm daitee hai....Baraye Karam Hawale Kai Sath jawab Irshad Farmaye
Fatwa # 167اسلامُ علیکم مفتی صاحب کیا مرزائیوں کے ساتھ کاروبار کر سکتےہیں سگِ علماءِ اہلسنت
Fatwa # 224محترم، السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ • اسلام کا نظام سیاست و حکومت کیا ہے؟ • ہندوستانی جمہوریت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ • کیا اسلامی شریعت ہندوستان کی مرکزی پارلیمنٹ یا ریاستی اسمبلی کی رکنیت کے لئے خود کو پیش کرنے کی اجازت دیتی ہے؟ • کیا کافر یا مشرک کی قیادت والی سیاسی تنظیم کی رکنیت حاصل کرنا صحیح ہے؟ • شریعت میں دارالافتاء کے فتاویٰ کو نہ ماننے اور اس کا مذاق اڑانے والوں کے لئے کیا حکم ہے؟ برائے مہربانی مندرجہ بالا سوالات کے جواب سے نوازنے کی زحمت کریں۔ والسلام صاحب عالم انصاری دولۃ الکویت
Fatwa # 228kya farmate hain ulmaedeen is sher ke bare me JUNUNE ISQ SE TO KHUDA BHI NA BACH SAKA TARIFE MUHAMMAD SALLALLAHUALEHEWALLAM ME PURA QURAN HI LIKHDIYA braye karam jawab inayat farmaye: mohd majid mahal Nagpur maha.
Fatwa # 230ASSALAMUWALAIKUM Hamare yahan awam mai yea mashur hogaya hai ki wahabi kaa zibah kiya hua gosh kha sakte hai kyuki har wahabi khula gustak nahi hai aur wo wahabi jamat mai rehta hai lekin dargah,milad,fateha, gyarvishareef sab karta. kya yea sulahe kulli hai. kya aison kaa zibah kiya hua gosh kha sakte hai?
Fatwa # 306کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ اگر بھارت ماتا کی جئے کہنا کفر ہے تو "جئے ہند" کہنا کیسا ہے۔ مفصل جواب تحریر فرما کر مشکور فرمائیں۔ مستفتی۔ محمد خورشید سعدی مدن پور ضلع باندہ
Fatwa # 346Azan se pehle Darood o salam wo bhi buland awaz main padhna kaisa hai kya yeh kisi hadeesh se sabit hai agar nahi to phir yeh Aamal durust hai ya galat hai sarfaraz barkati champdani hooghlly 8100176796
Fatwa # 355as salaam alaikum... ek peer sahab pe 52 se jayed muftiyane kiram ne fatwa diya he ke "un ki baad aqwal fuqha ke najdik kufr ke hadon ko chu raha he aur fisq aur fazul me mubtala haain" wo peer sahab sayed bhi the.ab unka inteqal hogaya he .unke jo muridon ka kehna he ke wo fatwa jhut pe mabni he aur adawat ke wazha se. kiya mureedin ka huqm kiya wahi jo peer sahab ke liye he? kiya mureedin muslaman hain ya kafir ? .aur mureed apne apko sunni sahiul aqida bhi kehte hain kiya un muridon ka zanaja padhna aur ya zabiha halal he?
Fatwa # 376Kya Ahle sunnat wal jamat puri duniya mein hai ya india pakistan bangladesh nepal ya iraq etc mein sirf? Mishal ke taur par aap man lijiye saudi arab mein allah wa rasool wa sahaba karam ke bataiye huwe raste par chalte hain lekin wah ahle sunnat wal jamat ke name se nahi jane jate koi aur name se jane jate hain to kya wah jannati hain ya jahannami ? Ahle sunnat wal jamat ke maulana sahab log kahte hain ki ahle sunnat wal jamat ke alawa koi firqa jannati nahi hai hadees ki roshni mein jawab dijiye ?
Fatwa # 384sarfaraz barkati champdani ,Hooghlly 8100176796 Mera ek sawal hain k hindustan main hum hindu k sath milte hain ek sath khana bhi khate hain uske khushi gham main shamil bhi hote hain ...To kya mera yeh Amal kufr hain agar nahi to phir jab unka koi festival aata hai jaise diwali to hum use diwali ki mubarak baad dete hai to yeh kufr kaise hogaya Baraie karam is pr ap roshni dale
Fatwa # 387بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ وہابیوں، دیوبندیوں ،تبلیغیوں اور جماعت اسلامی والوں کی نماز جنازہ پڑھنا اور پڑھانا عند الشرع کیسا ہے؟ عام وہابیوں (جن کو دین کے بارے بارے میں کچھ خاص معلومات نہ ہو یا جو کبھی سنیوں کی اقتداء میں بھی نماز پڑھتے ہیں اور کبھی معمولات اہلسنت فاتحہ اور گیارہویں میں شریک بھی ہو جاتے ہیں اور کبھی وہابیوں کے پیچھے بھی نماز پڑھ لیتے ہیں )اوروہابی مولویوں کے جنازہ پڑھنے میں کیا شرعی اعتبار سے کچھ فرق ہے ؟ !براہ کرم واضح اور مفصل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفتی: منتظمہ کمیٹی مدنی مسجد بھاٹلیم،پنجم-گوآ
Fatwa # 396Assalamualikum Hazrat hamare sher me miladun nabi saw ke mehfil me zaid ne hazrat imam hussain r.a.he leye bar bar alaihessalam lakab istemal kiya. Jab zaid se kaha gaya ke ye lakab gair nabi ke leye jaiz nahi hai yo zaid kahta hai ke tum loge alahazrat ko bhi r.h kehte ho aur imam hussain ko bhi r.h. kante ho isse imam hussain ke azmat zahir nahi.hoti ..isleye alaihessalam kaha jaiz hai.. Hazrat sawal ye hai ke kya imam hussain ko alaihessalam kehna jai hai..
Fatwa # 410Auliya Allah ke qabar ko sajda karna kaisa hai Shirk hai ya haram quran wa hadeesh ki roshni mein jawab de
Fatwa # 413Assalamo Alaikum KYA ANDHE AADAMI KO BHI ILM E DEEN HASIL KARNA FARZ HAI ? AGAR FARZ HAI TO KAISE HAI AGAR FARZ NAHI HAI TO KYOUN NAHI HAI? QURAAN WA HADEESH KI ROSHNI MEIN JAWAB DEIN TO BEHTAR HOGA?
Fatwa # 444السلام علیکم آفتاب عالم انصاری پوسٹ پپرا ٹولہ اشوگوا تھانہ برگدواں بازار جلع محراجگنج الف...اس پردھان کے لئے شریعت کا کیا حقم ہے جو ہندوؤں کو خوش کرنے اور ؤٹ لینے کے لئے رام لیلا کرواتا ہے ؟ ب...جو مسلمان رام لیلا میں جاکر فیتہ کاٹتا ہے اسکے لئے شریعت کا کیا حقم ہے؟ ت...جو مسلمان رام لیلا دیکھنے جاتے ہیں انکے لئے شریعت کا کیا حقم ہے؟ ث...جو مسلمان پردھان کو رائے دیتا ہو رام لیلا کروانے کے لئے اس مسلمان کے لئے شریعت کا کیا حقم ج... ایسے پردھان کو ؤٹ دینا کیسا ہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں
Fatwa # 495اسلام علکیم مفتی صاحب تمام مجودہ شیعہ کافر ہیں یا پھر گمراہ
Fatwa # 507السلام علیکم عرفان علی پوسٹ پپرا ٹولہ اشوگوا جلع محراجگنج چھوٹے بچوں کے کمر میں کالا دھاگہ یعنی کردھن باندھنا اور پیشانی پر کاجل کا ٹیکہ لگانا کیسا ہے ؟ مندر کا پرشاد خانے کے لئے اپنے بچوں کو مندر بھیجنا کیسا ہے ؟ قرآن و الحدث کی روشنی میں جلد از جلد جواب دیں عین کرم ہوگا
Fatwa # 526زید کہتا ہے کہ رام اور رحیم ایک ہی نام ہیں یعنی خدا رام بھی ہے اور رحیم بھی،ٓآیا زید کایہ کہنا درست ہے؟
Fatwa # 985. خداے جل شانہ ہر جگہ موجود ہے، یا کوئی جگہ اس سے خالی ہے، اگر خالی ہے تو وہ کون سی جگہ ہے؟ 2. زید کہتا ہے کہ (الف)حضور ﷺ حاضر و ناظر ہیں خدا جل شانہ حاضر و ناظر نہیں (ب) دوم یہ کہ خدا جل شانہ کو حاضر و ناظر کہنا کفر ہے، بیوی نکاح سے نکل جاتی ہے، پس زید کے اس قول سے تمام حکام اور چپراسی جو کہ مدعی و مدعا علیہ اورگواہان سے حلف لیتے ہیں ان الفاظ کے ساتھ کہ خدا کو حاضر و ناظر جان کر سچ کہیں گے، اس کے کہنے اور کہلانے سے بقول زید سب کا فر اور بیویاں نکاح سے باہر ٹھہریں یا نہیں ۔ زید کا قول کہاں تک صحیح ہے؟ از روے شرع شریف جواب مدلل تحریر فرمائیں ۔ بینواو توجروا۔
Fatwa # 987. زید کہتا ہے مندر اور مسجد بھی ایک ہیں ۔ آیا زید کا یہ قول صحیح ہے یا نہیں ؟
Fatwa # 991زید کہتا ہے کہ حضور سرور عالمﷺ کو معراج شریف میں اللہ رب العزت کا دیدار نہیں ہوا ہے اور دنیا میں کسی کو نہیں ہواہے حالاں کہ حضرت امام اعظم فرماتے ہیں کہ مجھے نناوے بار اللہ تعالیٰ کا دیدار محض قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا ہے۔ آیا یہ کہنا کہاں تک صحیح ہے؟ براے مہربانی جلد از جلد مع حوالہ جات جواب مرحمت فرمائیں اور جو دیدار کا منکر ہے اس کے واسطے کیا حکم ہے ؟
Fatwa # 992یا محمد کہنے کا حکم .کیا فرماتے ہیں علماے دین اس مسئلہ میں کہ: نبی کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم پر درود شریف بصیغہ خطاب ان الفاظ سے پڑھنا چاہیے ، صلی اللہ علیک یا محمد، یا صلی اللہ علیک یا رسول اللہ پڑھے ؟ بینوا توجروا۔
Fatwa # 993زید کہتا ہے کہ حضور سرکار دو عالم ﷺ کا علم ممکن التغیر ہے ترجمہ اس کا بیان کرتا ہے اور اس پر اس کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جب چاہے ان کا علم بدل دے کیوں کہ ممکن التغیر ہے اس پر بکر کہتا ہے کہ یہ کبھی ہو ہی نہیں سکتا کہ سرکار کا علم بد ل دے جب اللہ تعالیٰ نے اولین و آخرین کا علم بخش دیا تو بدل دے۔ علماے کرام سے گزارش ہے کہ ایسے شخص کو کیا کہا جائے؟ ممکن التغیر کے معنی بھی تحریر فرمائیں ۔
Fatwa # 1214ایک شخص مسلمان ہے اور حنفی مذہب اس کا مذہب ہے اور پڑھا لکھا بھی ہے اور اپنی برادری کا چودھری بھی ہے اور پنچایت میں فیصلہ بھی کرتا ہے۔ ایک جگہ پنچایت میں مع اپنی برادری کے لوگوں کے وہ شخص شریک تھا اور مدعی کے بیان کے بعد مدعی علیہ کے بیان کی باری آئی مدعی علیہ نے برادری کے جملہ پنچوں سے استدعا کی کہ میں حلف یعنی قرآن پاک لے کر صحیح صحیح بیان دوں گی اس کے بعد پنچ کی مرضی ہے۔ چودھری صاحب نے برجستہ یہ کہا کہ تم دوچار گدھا قرآن لے کر کہوگی تو تمہارا اعتبارنہیں اور بقیہ لوگ خاموش رہے اور اس کو برادری سے الگ کردیا یعنی مدعا علیہ کو ،تو ایسے شخص ، چودھری جس نے قرآن پاک کی توہین کی اس کے لیے شرعا کیا حکم ہوتا ہے ۔ اور شریک پنچایت جو لوگ تھے ان پر کیا حکم ہوتا ہے ۔ والسلام
Fatwa # 1215زید نے ایک بار کہا تھا(کہ کافر کو…کافر نہیں کہنا چاہیے) اس کے اس قول پر بکر نے عالم شریعت سے فتویٰ پوچھا،جواب میں مفتی نے زید کے قول کی تردید کی اور اس کو اس بنا پر کافر بتایا۔ بکر نے زید کو جواب سے مطلع کیا اور اس کو توبہ پر مجبور کرنا چاہا لیکن زید نے اپنے اس قول سے انحراف کیا اور انکار کر دیا کہ ایسا قول میں نے ہر گز نہیں کیا ہے ۔ لہٰذا دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کے اس انکار پر (باوجودے کہ اس کے قول پر دو متقی پرہیز گار کی نشان دہی موجود ہے) نیز زید امام ہے، اس کے مقتدیوں پر زید کے اس قول کی اطلاع ہو چکی ہے اور وہ بھی یہی جانتے ہیں کہ شریعت نے زید کو گم راہ بتایا ہے ۔ اس سے ہر طور سے الگ رہنے کی تاکید فرمائی ہے ۔ اس کے پیچھے جب تک توبہ نہ کرے نماز پڑھنے سے منع کیا ہے۔ اس کے باوجود اس کے مقتدیوں نے کسی قسم کی بیزاری کا اظہار نہیں کیا۔ اس کے پیچھے نماز پڑھی، شک نہیں کیا بلکہ اس کے معین و مددگار بنے رہے۔ لہٰذا اب عوام کا کیا حکم ہے۔ بینوا و توجروا علی طریقۃ الحقیقۃ۔
Fatwa # 1216زید نے کہا کہ کافر کو،کافر کہنا کوئی واجب وفرض نہیں ہے ، لہٰذا کافر کو کافر نہیں کہنا چاہیے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایسا قائل کس جرم کا مستحق ہو سکتا ہے اور عام مومنین کو زید کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے۔بینوا توجروا۔علی الشریعۃ النبویۃ علیہ الصلوٰۃ والتسلیم۔
Fatwa # 1217وہ خارج از اسلام ہے یا نہیں ؟اگر اس واسطے کہ زید کے مندرجہ ذیل عقائد ہوں ‘‘ (۱)-زید اپنے کو صحیح العقیدہ سنی مسلمان کہتا ہے لیکن اشرف علی تھانوی، رشیداحمد گنگوہی ، خلیل انبیٹھی ،اسمٰعیل دہلوی اوردیگر اکابرین وہابیہ دیوبندیہ کو ان کی عبارات کفریہ قطعیہ کو جانتے ہوئے بھی ان کو مسلمان اور علماے حق سمجھتا ہے ۔ (۲)- زید حضرت مجدد اعظم دین و ملت عظیم البرکت ، رفیع الدرجت ، محدث ارشد ، فقیہ امجد ، اعلیٰ حضرت ، امام اہل سنت ، مظہر شان غوثیت ، مولانا الحاج شاہ عبد المصطفیٰ محمد احمد رضا صاحب قبلہ قادری برکاتی فاضل بریلوی کو اور اعلی حضرت مجدد اعظم فاضل بریلوی کے تمام ہم عقیدہ سنی حضرات کو کافر مرتد اور بلاتو بہ کیے مرنے سے ابدی ناری سمجھتا ہے (۳)-زید حضرت آفتاب رسالت، ماہتاب نبوت، حضور اکرم ، نورمجسم ، فخر بنی آدم، تاجدار عرب و عجم کاشف الکروب، شفیع الذنوب، داناے جمیع خفائے غیوب، ہادی سبل، شفیع یوم النشور، حضور سراپانور ، نور علی نور، احمد مجتبیٰ ، محمد مصطفیٰﷺ کو اپنے جیسا بشر سمجھتا ہے ، اور نوری سمجھنے والے کو مرتد بے دین کہتا ہے ۔ (۴)- زید اپنے کو سنی حنفی کہتا ہے میلاد شریف میں بھی آتا ہے ۔ تعظیم بھی کرتا ہے ، نیز فاتحہ بھی دیتا ہے ، اور سب کرنے کے بعد یہ کہتا ہے کہ یہ سب کوئی ضروری نہیں اور وہابی دیوبندی کو مسلمان سمجھتا ہے ، اور اشرف علی اوررشید احمد گنگوہی کو مسلمان سمجھتا ہے او ر مسجد میں پیش امامی بھی کرتا ہے ، تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ۔ بینوا و توجروا۔
Fatwa # 1218(۱)- ایک شخص جو سنی حنفی جامع مسجد کا صدر ہے ، اس نے وہابیوں کے سب سے بڑے مدرسہ دار العلوم دیوبند کو یہ کہہ کر چندہ دیا کہ میں اپنی آخرت کا سامان کر رہا ہوں ، ایسے شخص کو شریعت کیا حکم دیتی ہے ۔ اس کو کسی حنفی مسجد کا صدر بننا کہاں تک جائز ہے؟ (۲)- اشرف علی تھانوی کے بھانجے مولوی ظفر علی تھانوی سے جو لوگ مرید ہیں ، ان کو مسلمان سمجھنا اور ان میں سے کسی کو مسلمانوں کی مسجد کا انتظام سپرد کرنا از روے شریعتِ محمدی کیسا ہے؟ اور اس کو کسی اسلامی عہدے پر باقی رکھنا جائز ہے یا نہیں ؟ اگر عہدہ نہ چھوڑتا ہو تو سنی مسلمان کیا کریں ؟
Fatwa # 1219ایک حافظ مدرسہ میں لڑکوں کو وہابیہ عقائد کی تعلیم دیتا ہے اور وہابیہ کتب منگاکر فروخت کرتا ہے جس کی وجہ سے عقائد خراب ہونے کا قوی اندیشہ ہے ۔ ایسی صورت میں ایسے شخص کو مدرسہ سے علاحدہ کر دینا چاہئے یا نہیں ۔ان سوالات کا جواب مدلل و مفصل مرحمت فرمائیے۔ بینوا توجروا۔
Fatwa # 1220(۱)-آں حضرت محمدﷺ کو حیات مانتے ہیں ، اگر یہ درست ہے تو آں حضرت ﷺ کو ثواب بخشنا کیسا ہے؟ (۲)-جو لوگ شہید ہوتے ہیں ، اسلام کے بارے میں ، یعنی حق میں جیسے شہداے کربلا رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین یا اصحابِ رسول اللہ ﷺ یا ان کے بعد اور بزرگانِ دین جو بھی شہید ہوئے ہیں آیا وہ زندہ ہیں یا نہیں ؟ (۳)-اگر وہ زندہ ہیں تو ان کو ثواب بخشنا چاہیے یا نہیں ؟ (۴)- اگر ثواب بخشنے کا حکم شریعتِ محمدی میں ہے تو اس کا طریقہ بتا دیں کس طرح بخشنا چاہیے؟ ان سوالوں کا جواب قرآن شریف اور حدیث شریف سے حکمِ خدا وندی اور فرمانِ محمدﷺ کے ساتھ ثابت کر کے سمجھا دیں ۔ سوال نمبر ۱-۲ میں مسئلۂ حیات النبی اور شہداے کربلا کی صورت کو خیال میں رکھتے ہوئے جواب دیں ۔
Fatwa # 1221عورت نماز عشا پڑھتی تھی ساتھ روشنی کے، اس کے شوہر لالٹین اٹھا کر اپنے دو سرے مکان میں لے گئے جب عورت نماز سے فارغ ہوئی تو اس نے اپنے شوہر سے کہا کہ تم کافر کا کام کرتے ہو،اس کے شوہر نے یہ جواب دیا ۔کیا میں کافر ہوں ؟ تو عورت نے یہ جواب دیا کہ ہاں کافر ہو اور کیاہو۔ فقط والسلام
Fatwa # 1222ایک شخص نے اولیاء اللہ فی القبور کے دیکھنے سننے اور امداد کرنے کے ثبوت میں ایک فتوی پیش کیا دوسرا ان دعاوی سے منکر ہے۔ فتوی کی مندرجہ عبارات سے مدعی اول الذکر کے قول کی تصدیق کلیۃً نہیں ہوتی، حوالۂ امام بخاری سے سماعت ظاہر ہوتی ہے اور جواب سلام لیکن جواب سلام مشروط باذن الہی ہے امام شافعی کے مندرجۂ فتوی قول سے محض ایک امر ثابت ہوتا ہے۔ سعید ابن المسیب سلمان سے جو روایت نقل کرتے ہیں اس سے کوئی دعویٰ ثابت نہیں ہوتا ،ان کے علاوہ مفتی نے کوئی قرآنی آیت دعویٰ کے اثبات میں نقل نہیں کیا ہے۔ امام بخاری رواۃ یا راوی کا قول بیان کرتے ہیں یہ رواۃ یا راوی کیا ہیں ؟ عرض یہ ہے کہ سائل ان دعاوی کا ثبوت قرآن و احادیث صحیحہ سے چاہتا ہے قرآن کریم بدرجہ اول بینوا توجروا۔
Fatwa # 1223زید نے بعد نمازِ جمعہ کثیر مجمع میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جو نماز نہیں پڑھتا وہ بے ایمان ہے، زید سے ایک عالمِ دین نے چند سولات کیے ، کیا جو لوگ اب تک نماز نہیں پڑھتے تھے وہ بے ایمان تھے ؟ کیا ہمارے وہ آبا و اجداد جو کہ نماز نہیں پڑھتے تھے بے ایمان مرے؟ان سوالات پر زید یہ کہتا ہے کہ آپ ان کو مسلمان سمجھتے ہیں ؟جواب دیا گیا کہ ہاں وہ خدا ورسول کے حکم سے مسلمان ہیں ۔ زید نے کہا کہ آپ مسلمان سمجھتے ہیں تو سمجھا کریں ۔ اس کے بعد مجمع میں انتشار پیدا ہو گیا، جھگڑے کی نوبت آگئی۔ اس دوران امام مسجد اور دیگر چند اشخاص نے کہا کہ زید نے جو کچھ کہا ہے وہ کتاب میں لکھا ہے ہم ثابت کر دیں گے۔ لہذا زید اور اس کی تائید کرنے والے تمام اشخاص کے لیے فیصلہ شرعی مع حو ا لۂ کتب معتبرہ ارشاد فرمائیں اور پیش امام مذکور کے پیچھے نماز پڑھنا چاہیے یا نہیں ؟ اگر پیش امام مذکور کے پیچھے نماز ادا کی گئی تو کیا جرم ہے؟ قرآن و حدیث کے حوالے سے ارشاد فرمائیں بینواتوجروا۔
Fatwa # 1224ماہ جمادی الاولیٰ ماہِ رواں میں حضرت مرشدنا نور الہدیٰ صاحب گیاوی اس دارِ فانی کو چھوڑ کر عالمِ جاودانی میں تشریف لے گئے ۔ آپ نے اپنے وصال کے تین گھنٹہ قبل اپنے صاحب زادگان کو بیعت فرمایا اور مولانا شاہ سراج الہدیٰ صاحب کو اپنا سجادہ اور مولوی حافظ شمس الہدیٰ صاحب کو معین سجادہ اور مولانا فیض الہدیٰ صاحب کو اپنا خلیفہ بنایا اور ان کی وصیت کے مطابق ہم اہل سنت مریدین ان کو مانتے ہیں ، مگر محدود چند اشخاص جن میں دو تین مرید نکالے ہوئے اور بقیہ غیر مرید ہیں وہ اپنی شومیِ قسمت اور جہالت سے ان صاحب زادگان کو نا اہل اور جاہل بتاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سجادگی اور خلافت کی اہلیت نہیں رکھتے۔ لہٰذا آپ حضرات صاحب زادگان سے واقف ہیں ، کیا واقعی وہ شرائط جو پیر کے لیے ہونا چاہیے وہ ان میں نہیں پائی جاتے؟
Fatwa # 1225آیا اگر کوئی بھی شخص سنی صحیح عقائد کا ہو اور بخاری، مسلم،ترمذی، مشکوٰۃ وغیرہ کی حدیثوں پر عمل کرتا ہواور کتبِ فقہ سے مثلاً شرحِ وقایہ، ہدایہ ، کنز ،فقہ اکبر وغیرہ پر عمل کرتا ہو اور اتنا علم ہے کہ وقت ضرورت دینی مسائل کتب مذکورہ سے اور دیگر کتب سے نکال سکتا ہو اور فاسق معلن بھی نہ ہو اور اس کا سلسلہ صحیح طور سے حق ہو اور قادری خاندان یا چشتیہ خاندان سے مرید بنا ہوا ہو ،مگر اس شخص کو اجازت اپنے پیر سے مرید بنانے کی نہ ملی ہواور طلب کرنے پر اجازت نہیں دیتے ہوں اور یہ شخص اگرمرید کرنے کا طریقہ جان کر لوگوں کو مرید کرے تو آیا اس کی پیری، مریدی کا طریقہ سلسلہ اور اس کا بیعت کرنے کا طریقہ جائز ہے یا نہیں اور اس سے مرید ہونا جائز ہے یا نہیں ، آیا کیا پیر کی اجازت لینا عین فرض ہے یا واجب یا سنت۔جہاں اجازت و خلافت دیتے ہیں پیر اپنے مرید کو مرید بنانے کی ، اس کی کیا وجہ ہے۔ اگر کسی کو اجازت نہ ملے تو کیا وہ کسی کو مرید نہیں بنا سکتا، یا بنا سکتا ہے جب کہ شریعت کے موافق ہو۔بینوا توجروا۔ فقط ۔
Fatwa # 1226(۱)-جمعیۃ العلما مذہبی جماعت ہے یا سیاسی؟ (۲)-جمعیۃ العلما میں کس مذہب اور کس عقیدہ کے مسلمان شریک ہیں ۔ کیا ہمارے علماے اہلِ سنت بھی اس میں شریک ہیں (۳)-جمعیۃ العلما میں مسلمانانِ اہلِ سنت کو شریک ہونا اور چندہ دینا اور اس کی امداد کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ بینوا تو جروا۔
Fatwa # 1227Due to no show of my questions , I sent many time same question. Kindly reply as soon as possible
Fatwa # 1275فی الوقت دیوا شریف کے معتقدین مریدین کو علماے اہل سنت کیا سمجھتے ہیں ، اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔
Fatwa # 1403کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کسی نے اپنی زبان سے کفریہ کلمہ نکالا لیکن کسی کے کہنے پر کہ یہ جملہ قبیح ہے احتیاطا توبہ لیکن جب فتؤں کی روشنی میں کفر واضح ہو گیا تو پھر سے توبہ کرنا پڑے گا کہ نہیں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا
Fatwa # 2059لسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اہل سنت اس مسئلہ میں کی اہل سنت کا کوئی شخص جانتے ہوئے کہ فلاں شخص دیوبندی یا جماعتی فرقوں سے تعلق رکھتا ہے (اور دیوبندی اور جماعتیں فرقوں کے عقیدے کو درست سمجھتا ہے) کو اپنے گھر پر شادی وغیرہ موقعے پر دعوت کرے اور دعوت کھلائے تو ایسے شخص کے لیے کیا حکم ہے وضاحت فرما دی جائے جزاکم اللہ واحسن الجزاء واضح رہے کی سوال میں نے پہلے بھی پوچھا تھا لیکن اب تک جواب نہیں ملا امید ہے اس کا جواب اس بار ضرور دیا جائے
Fatwa # 2080Assalam aleikum hazrat mufti sahab hazrat kuch sariyat ka masla hai hazrat meri shadi jald hui hai meri wife deobandi aqeede se hai nikah ke baad wo boli hum is nikah ko nahi mante hai aur tumare hafiz ji bakwas kar rhe the aise nikah nhi hota hai hazrat usne Kalama ko bakwas kaha aur humne use qibla sharif ki taraf pair karne se mana kiya to wo boli hum kaba kibla nhi mante hai saudi me aisa nhi hota hai hazrat aise bolne ke baad bhi kya wo mere nikah me hai
Fatwa # 2168Assalam aleikum hazrat mufti sahab is masale par kuch bayan farmaiye hazrat kuch sariyat ka masla hai hazrat meri shadi jald hui hai meri wife deobandi aqeede se hai nikah ke baad wo boli hum is nikah ko nahi mante hai aur tumare hafiz ji bakwas kar rhe the aise nikah nhi hota hai hazrat usne Kalama ko bakwas kaha aur humne use qibla sharif ki taraf pair karne se mana kiya to wo boli hum kaba kibla nhi mante hai saudi me aisa nhi hota hai hazrat aise bolne ke baad bhi kya wo mere nikah me hai
Fatwa # 2182Asssalam aleikum kya farmate bai mufti anekeeram hazrat meri wife deobandi hai aur inke molvi ko manti hai unke kufariya aqeed Janne ke baad bhi unko muslman manti hai aur apna rahbar is masale par kuch Irshad farmaye
Fatwa # 2183Asssalam aleikum kya farmate hain mufti anekeeram meri wife deobandi aqeede se hai aur un molvi ko manti hai unki gustakhi Janne ke baad unko muslman manti hai apna rahbar
Fatwa # 2184استفتا کیا فرماتے ہیں مفتیانِ دین و شرع متین اس مسئلہ پر کہ زید جو ایک شاعر ہے اور اپنی تحریر کے ذریعے اس کا اعلان کرتا ہے کہ وہ دہریت کی حدود میں دخیل ہو چکا ہے اور اپنے کلام میں مندرجہ بالا مصرعوں سے اپنے دہریہ نظریات کا اظہار کرتا ہے جو واقعی دہریت کی حدود میں دخیل دکھائی دیتے ہی نظم شاید کے مصرعے = عمل شیطان کے تھے پیکرِ انسان میں میں تھا میں تھا شدّاد میں فرعون میں ہامان میں میں تھا تو یاد آتا ہے مجھ میں بھی کبھی انسان زندہ تھا خدا کی مملکت تسلیم تھی ایمان زندہ تھا جو مجھ میں آدمیت تھی کہیں وہ کھو گئی شاید مرے اندر خدا کی موت واقع ہو گئی شاید اللہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا یہ ہمارا ایمان ہے اب شاعرِ ھذا کا یہ کہنا کہ مرے اندر خدا کی موت واقع ہو گئی شاید کیا حکم رکھتا ہے نظم مرے خدا تو کہاں چھپا ہے سے مصرعے میں تجھ کو تنہا بھی صف بہ صف بھی پکارتا ہوں تری سماعت کو کیا ہوا ہے؟ مرے خدا تو کہاں چھپا ہے؟ کیا اللہ سے اس طرح کلام کرنا درست ہے؟ نظم انتظار سے مصرعے تیری بھیجی کتابوں صحیفوں کے سارے اصول ہو گئے دھول دھول تونے وہ سلسلہ ختم خود کر دیا میرے پروردگار اس لئے ہے مجھے بس ترا انتظار گویا شاعر کنایتاً یہ کہنا چاہتا ہے کہ تیرے سارے اصولوں پر دھول پڑ چکی ہے یعنی وہ اب فرسودہ ہو چکے ہیں اور تونے اپنے پیغمبروں کو بھیجنے کا سلسلہ خود ختم کر دیا اس لئے ہے مجھے بس ترا انتظار کیا یہ نظریہ قابلِ گرفت نہیں ہے؟ کیا یہ آیات قرآنی کی نفی نہیں ہے؟ جس میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا قرآن = ہم نے ہمارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا! اور ایسے بہت سے نظریات ہیں جو اس شاعرِ بد بخت کے ہاں پائے جاتے ہیں یہ اولیاء اللہ کا بھی سخت مخالف و گستاخ ہے حال ہی میں شہر کے معروف بزرگ شاہ بہاؤالدین باجن رح کی شان میں گستاخی کی ہے اور ایک ہجو کہی ہے اس کا مصرع یہ ہے قبر میں اپنی اکیلا ہے بچارا باجن لہٰذا مفتیانِ کرام ان مصرعوں اور ان نظریات پر فتویٰ دے کر ہماری رہنمائی فرمائیں تاکہ ہمارے ایمان و عقیدے کی حفاظت
Fatwa # 251405462-250092
info@aljamiatulashrafia.org
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved