السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بینک سے جوجمع شدہ رقم پر زائد رقم یعنی سود ملتا ہے اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
فتاویٰ # 42Assalamu alaikum. Mufti sahab ek sawal hai ki chanda wusol karne walo ka fisad lena kaisa hai aur agar jaiz hai to kitna fisad jaiz hai. Bray kram quran o hadees ki roshni me jawab ata farmay.... Arz guzar, Ishtiyaque Ahmed Mumbai
فتاویٰ # 268بہت لوگ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے نام کے ساتھ علیہ السلام کہتے ہیں ۔ اسکی وضاحت کریں ؟
فتاویٰ # 358السلامو علیکم کیا سہاگ رات کو ہمبستری)ضروری ہے براءے کرم رہنما ئ کریں
فتاویٰ # 375Assalamulaikum Janab mera sawaal ye hai ki main Aligarh Muslim University, India ka taalib e ilm hun. main is waqt engineering ke 3rd year main hun. Alhamdulillah allah azzawajal ke fazl o karam se maine 2nd year me top kiya hai, aur hamare college me top karne waale student to in'aam ke taur par 5000 hindustani rupe diye jaate hain. Dar asl ye ek scholarship ke tahat milte hain jo hamare college ke old boy Satyendra kumar kashyap ke naam pr unki beti chalati hai. aur asl me us ladki ne , jo scholarship chalati hai apne walid sahab ke naam se , usne kuch rakam bank me jama karwai thi chand saalon phle ab us rakm pr sood (Interest) aata hai jisme se ye scholarship baati jaati hai. mera sawaal aapse ye hai ki ab chunki ye rakm mujhe mil chuki hai in'aam ke taur par. kya mere liye iska istemaal krna jaez hai. jazak Allah. Allah Hafiz
فتاویٰ # 378مبسملا و محامدا و مصلیا السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں زید کی بیوی کی بچہ دانی خراب ہے جسکی وجہ سے بچہ پیدا نہیں ہوتا ڈاکٹر نے زید کی بیوی کی ماں کی بچہ دانی نکال کر زید کی بیوی کو لگادیا تو کیا زید اب اپنی بیوی سے ہمبستری. کر سکتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟ براہ کرم فقہی جزئیات مع حوالہ کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں. المستفتی محمد منھاج افسر مصباحی پٹنہ
فتاویٰ # 398AssalamuAlaikum, Hajrat meri Bhabhi jo bhut jyada bimar rahti hai bhut ilaaz karane ke baad bhi inko faeda ni hua. Kisi ne unko kaha ki kisi maulana ko dikhao meri Bhabhi ne us aurat ki baat maan kar ek maulana (unke anusar maulana) ko dikhaya. Unhone bataya ki aap par jaado hai kisi ka aur mai iisko teek kar dunga aur usne kuchh totke kie ur Bhabhi ko kuchh wajeefe batae ur teek hone ki garanti di hai our uske lie usne 500 rupee bhi lie. Ab masla ye hai ki jo wajeefa dia tha bolne ke lie usne uske aisa hai jo kufria kalimaat lage. Wo kalimaat ye hai___ Usne kaha ki roj 40 dino tak agarbatti jalana hai aur jalane se pahle ye kahna hai ki ya bare peer sahab mai aapkeaapke naam par agarbatti jalati hu aap mere paresaani ko khatm kar dijie. Ab mera sawal ye hai ki ye kalimaat bolne se kya meri Bhabhi imaan se nikal gaee. Aur nikal gaee agar to unka nikaah bi toot gaya. Meharbaani karke Rahnumaee Kare. AssalamuAlaikum Jazakmullahkhair.
فتاویٰ # 4021.ہندوستان دارالحرب ہے? 2.بریلوی علماء دارالحرب میں سودی لین کو جائز، حلال کہتے ہیں ؛ کیوں کہ فقہِ حنفی میں دارالحرب میں سودی لین کے جائز ہونے کا قول ملتا ہے? 3.بریلوی علماء انشورنس کمپنی اور بینک کی نوکری کو حلال کہتے ہیں؛ کیوں کہ فقہ احناف کی کتابوں میں غیر اسلامی ملکوں میں (سودی پیسوں کے بینک) میں نوکری کو حلال کہا گیا ہے ? 4. جب کہ دیوبندی علماء اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ عندالاحناف اس اختلاف میں کون صحیح ہے؟
فتاویٰ # 408Asssalam Aliqum Mufti Sahab I want to know whether it is good for ahle sunnah to watch Madni channel of Dawate Islami and attending their program. Also in our country there is another jamat named Sunni Dawate Islami Some of my friends said both are good for us and working as Muballig of Maslak E Ala hazrat( Raziallahu ) Regards
فتاویٰ # 429کیا فرماتے ہیں مفتیان اسلام اس مسلے کے بارے میں کہ ایک بزرگ ولی اللہ کا وصال ہوا اور جہاں ان تدفین ہوئی ہے وہاں پر جگہ بہت تنگ ہے ساتھ کئی قبریں ہیں اور مریدین کا کثرت کے ساتھ انا جانا رہتا ہے تو کیا کچھ قبروں کے اطراف سے پلر اٹھا کر ایک چھت ڈال دی جائے تاکہ مریدین اس چھت پر بیٹھ کر قران خوانی کر سکیں اور دوسری قبروں کی بے حرمتی بھی نہ ہو اور اس کے اوپر مزار شریف کی چھت بنا دی جائے کیا اس کی شریعت میں اجازت ہے برائے مہربانی ذرا تفصیل اور دلائل ذکر فرمادیں گے تو عین نوازش ہو گی
فتاویٰ # 441السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفیان شرع متین ذیل کے مسئلہ میں مسجد کی دیواروں پر قرآنی آیات لکھنا یا لکھوانا کیسا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفتی محمد آزاد قادری
فتاویٰ # 504as salam alaikum kiya hum kisi kafir hindu se rishwat le sakte hain ?
فتاویٰ # 508السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ مسجد کی دیواروں پر قرآنی آیت لکھنا یا لکھوانے کا شرعی حکم کیا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں المستفتی محمد آزاد قادر کمرھٹی کلکتہ
فتاویٰ # 511السلام علیکم زید سنی صحیح العقیده مسلمان ہے زید کے گھر بارہ ربیع ا لاول شریف کی جولوس آئی زید نے خوشی سے 2000 روپیہ جولوس میں دیا تو بکر و عمر نے 2000 ہزار لینے سے منع کر دیا بکر اور عمر نے بولے کی ہم لوگوں کو 5000 ہزار چاہئے اس سے کم دوگے تو ہم لوگ نہیں لینگے تو زید نے کہا کی میں اس سے زیادہ نہیں دے پاؤنگا جو خوشی سے دے رہا ہوں وہ لیلو نہیں تو آپ لوگ جا سکتے ہی بکر و عمر ناراض ہو کر جلوس لیکر چلے گئے 15.03.2018کو ایک شخص نے زید بکر و عمر اور گاوں والو کو ولیمہ کی دعوت دیا زید اور گاوں والوں نے دعوت قبول کر لیا لیکن بکر اور عمر نے کہا کی زید سے دعوت واپس لے لو اگر دعوت واپس نہیں لوگو تو ہم لوگ دعوت نہیں لینگے اس شخص نے زید سے دعوت واپس نہیں لیا تو بکر اور عمر نے ناراض ہو کر دعوت واپس کر دیا اور اعلان کر دیا کی ہم لوگ اسکے گھر ولیمہ کی دعوت میں نہیں شریک ہونگے جس سے تمام لوگوں نے دعوت واپس کر دیا ؟ جن لوگوں نے بکر و عمر کے کہنے پر دعوت واپس کیا ان لوگوں کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے؟ بکر و عمر کے لئے بھی شریعت کا کیس حکم ہے ؟ زید کو بائیکاٹ کرنا شریعت کی روشنی میں جائز ہے یا نہیں؟ ولیمہ کی دعوت واپس کرنا کیسا ہے؟
فتاویٰ # 513السلام علیکم آفتاب عالم پوسٹ پپرا ٹولہ اشوگواں جلع محراجگنج گاڑی کی نمبر پلیٹ پر خدا حافظ اور کلمہ طیبہ لکھنا کیسا ہے ؟
فتاویٰ # 525السلام علیکم و رحمتہ اللّه برکا ته آفتاب عالم پوسٹ پوسٹ پپرا ٹولہ اشوگواں جلع محراجگنج زید عید گاہ بنوانے کے لئے گاؤں میں چندہ کیا اور چندہ کی پوری رکم زید نے اپنے ضرورت کے کم خرچ کر دیا اب دریافت طلب امر یہ ہیکہ زید کے اپر شریعت کا کیا حکم عائد ہوتا ہے ؟ زید اس گناہ سے بری الذمہ ہونا چاہتا ہے اور بری الذمہ ہونے کی کیا صورت ہے ؟ اعلانیہ گناہ کی توبہ اعلانیہ ہے یا پوسیدہ اگر اعلانیہ ہے تو زید اپنے گناہ سے کیسے توبہ کرے جو ہیکہ زید دوسرے ملک میں ہے ایسی حالت میں اعلانیہ توبہ کرنے کی کیا صورت ہے ؟ قرآن و الحدیث کی روشنی میں جواب دیں عین کرم ہوگا
فتاویٰ # 528Assalamo alikum Kya farmate hain alloma e deen wa share mateen Jaid ki biwi hamela hai aur takreeban 7,8 mahina ho gaya hai aur Jaid agar biwi se mobasharat karna chahe to us darmiyan kya hukm hai Islam ki roshni me jawab aata farmayen
فتاویٰ # 571اَلسَّلَامُ عَلَیکُم وَرَحمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہ کیافرماتےہے علماء کے 10 موحرّم کو کربلا مے اسلام کو فتح ملی،اورامای حسین کو شہید کیا گیا تو اس موکے پر خوشی کا اظہار کرے یا غم کا اظہار کرے.جواب عنایات فرماے؟
فتاویٰ # 970اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ کیا فرماتے ہیں علماۓ دین اس مسٸلہ میں ( الف) ایک امام پر زنا کی تہمت لگائی گئی زنا ثابت نہ ہونے کے سبب تہمت لگانے والوں نے امام سے معافی مانگی اس کے بعد بھی کچھ لوگ کہتے ہیں کے اس امام کے پیچھے نماز نہیں ہوگی اور اس امام کا ذبیحہ کھانا حرام ہیں. سوال یہ ہے کے اس امام کے لئے کیا حکم ہے ان کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں اور ان کا ذبح کیا ہوا جانور حلال ہے یا حرام؟ اور حرام کہنے والوں کا کیا حکم ہے اور زنا کی تہمت لگانے والوں کا کیا حکم ہے (ب) ایک شخص اس امام سے اپنی بیٹی کی شادی میں گاۓ ذبح کروایا تو گاٶں والوں نے اس شخص سے ٢٥٠٠ پچیس سو روپيہ جرمانہ لیا ان روپیہ کا کیا حکم ہے المستفتیٰ::منشی محمد لیاقت میر پچھم مدناپور مغربی بنگال
فتاویٰ # 983السلام علیکم ورحمۃاللہ تعالی وبرکاتہ بعد سلام عرض یہ ہیکہ حضرت ایک مسجد ہے جس کی چھت کے نیچے قبر ہے اور لوگ اس پر نماز پڑھتے ہیں یعنی چھت حائل ہے قبر اور نمازی کے درمیان تو کیا نماز پڑھنا درست ہوگا اور نماز ہو جاءیگی اور اب اس قبر کو ختم کرنا چاہتے ہیں کیا قبر ختم کرنا درست ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں، کرم نوازی ہوگی ۔ فقط والسلام سائل:محمد توصیف رضا دارالعلوم اہل سنت ملا احمد جیون امیٹھی لکھنؤ 08/09/2021
فتاویٰ # 986-ایک امام صاحب کا کہنا ہے کہ مدرسہ موجود ہوتے ہوے مسجد میں قرآن کی تعلیم دینا اور سکھانا جائز نہیں
فتاویٰ # 988سوال: ہمارے قریب جامعۃ المدینہ ہے ، اس میں ہینڈ پمپ کی حاجت تھی اور اس کے لیے جامعہ میں ہینڈ پمپ کا انتظام کروایا، لیکن جامعہ کی گلی تنگ تھی، جس وجہ سے وہاں ہینڈ پمپ والی گاڑی نہیں جا سکتی تھی،پھر قریب میں ایک اسلامی بھائی کا گھر تھا، طے یہ پایا کہ وہاں ہینڈ پمپ لگا دیتے ہیں، اس اسلامی بھائی نے کہا کہ مجھے بھی کنیکشن دینا ہو گا۔ البتہ اس کی غیر موجودگی میں ایک تحریر پر اس کی گھر کی خاتون سے دستخط کروائے گئے اور بیچ میں کیا لکھا تھا، اس نے نہیں پڑھا ، جب بعد میں بات سامنے آئی، تو اس میں لکھا تھا کہ ہمیں کنیکشن کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ اس اسلامی بھائی نے پہلے ہی یہ کہا تھا کہ مجھے کنیکشن چاہیے۔ اب سوائے دو افراد کے ساری مجلس کنیکشن دینے پر راضی ہے۔اس کا کیا حل ہو گا؟
فتاویٰ # 989عیسائی اور یہودی کے گھر کا کھانا کیسا ہے جب کہ وہ اہلِ کتاب کہلاتے ہیں ۔ علاوہ اس کے ہندو جو مشرک ہے اس کے یہاں کا کھانا کیسا ہے؟ از روے شرع کیا حکم ہے؟ بینواتوجروا۔
فتاویٰ # 1188جو عالم ,مولوی یا پیش امام باوجود واقفیت کے رشید احمد گنگوہی کے خلیفہ شاہ وارث حسن کوڑا جہان آبادی ثم لکھنوی سے بیعت اور ان کے مرید و نیز مودودی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملتا ہو، نشست و برخاست، خورد و نوش اور دوستانہ تعلقات رکھتا ہو، آیا وہ عالم قابل تقلید ہے اور ایسے پیش امام کے پیچھے نماز جائز ہے؟
فتاویٰ # 1189(۱).افیون کا کھانا جائز ہے یا ناجائز، مکروہ ہے تو مکروہ تنزیہی یا مکروہ تحریمی یا حرام؟ (۲).اورا س کی تجارت کرنا کیسا ہے ، حرام ہے یا حلال، جائز ہے یا ناجائز؟ (۳).افیون کی تجارت سے جو نفع ہوتا ہے اس کو اپنے یا اپنے اہل و عیال یا برادری پر خواہ کسی تقریب کے سلسلے میں صرف کرنا کیسا ہے اور ایسے پیسوں سے خریدی ہوئی کسی قسم کی بھی اشیا ہو استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ کھانے پہننے برتنے کے لیے جو چیز بھی ہو ۔ جواب کافی و شافی مرحمت فرمائیں ساتھ ثبوت کے ،عین نوازش ہوگی۔
فتاویٰ # 1190(۱) ایک شخص ایک مسجد میں دس گیارہ سال تک امام تھا مگر مصلیان نے خانگی رنجش کی بنا پر معزول کر دیا، بعد میں صلح ہو گئی مگر مصافحہ نہ ہو سکا تو اس صورت میں اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟ اس کے ساتھ اٹھنا، بیٹھنا، کھانا ، پینا جائز ہے یا نہیں ۔ اگر وہ کسی کی فاتحہ خوانی میں شریک ہو ، یا میلاد میں شریک ہو تو اس کے ساتھ شریک ہو سکتے ہیں یا نہیں ؟ (۲).امام سابق کی موجودگی میں صرف چند آدمیوں کی اجازت سے نئے امام کا نماز پڑھانا جب کہ پہلا امام بھی مع دیگر مصلیان کے اس نئے امام کی امامت پر رضا مند نہ ہو تو نماز ہوگی یا نہیں ، ایسا کرنا کیسا ہے؟ (۳).قرآن خوانی میں کسی شخص کا جو تلاوت قرآن پاک کرتا ہو ، اس کو مجلس سے اٹھا دینا کیسا ہے، اور اس سلسلے میں کیا کرنا چاہیے۔ کیا کفارہ عائد ہوتا ہے؟
فتاویٰ # 1191عید کے روز مصافحہ کرنا اور معانقہ کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ بعض لوگ نمازِ جمعہ اور نمازِ فجر اور نماز عصر کے بعد بھی مصافحہ کرتے ہیں ، یہ کیسا ہے ؟ حدیث شریف اور فقہ کی روشنی میں حکم شرعی بیان فرمائیں ۔
فتاویٰ # 1192حضرت امام حسین کے نام کے ساتھ’’ علیہ السلام‘‘ کہنا کیسا ہے؟ زید کہتا ہے کہ علیہ السلام انبیا اور ملائکہ کے ساتھ خاص ہے ، عمرو اس پر شبہ کرتا ہے کہ حضرت شاہ محدث عبدالعزیز دہلوی نے کے بجائے متعدد مقامات پر استعمال کیا ہے ۔جواب بحوالہ کتب عنایت فرمائیں ۔
فتاویٰ # 1193ایک شخص مسلمان ہے اور حنفی مذہب اس کا ہے اور پڑھا لکھا بھی ہے اور اپنی برادری کا چودھری بھی ہے اور پنچایت میں فیصلہ بھی کرتا ہے ۔ ایک جگہ پنچایت میں اپنی برادری کے لوگوں کے ساتھ شریک تھا اور مدعی کے بیان کے بعد مدعا علیہ عورت کے بیان کی باری آئی۔ مدعا علیہ نے برادری کے جملہ پنچوں سے استدعا کیا کہ میں حلف یعنی قرآن پاک لے کر صحیح صحیح بیان دوں گی، اس کے بعد جو پنچ کی مرضی ہو۔ چودھری صاحب نے برجستہ یہ کہا کہ تم دو چار گدھا قرآن لے کر کہو گی تو بھی تمہارا اعتبار نہیں اور بقیہ لوگ خاموش رہے اور برادری سے الگ کر دیامدعا علیہ کو۔ تو ایسا چودھری جس نے قرآن پاک کی توہین کی اس کے لیے شرعاً کیا حکم ہوتا ہے ، اور شریک پنچایت جو لوگ تھے ان پر کیا حکم ہوتا ہے؟ والسلام، جواب طلب۔
فتاویٰ # 1194ایک شخص مسمیٰ بہ حاجی محمد جو معمولی فارسی و اردو داں ہیں اور علم عربی سے بالکل ناواقف ہیں ، حتی کہ میزان و منشعب بھی نہیں پڑھی ہے۔ جہالت کا یہ عالم ہے کہ اعلیٰ حضرت مولانا مفتی شاہ احمد رضا خاں صاحب قدس سرہ کے فتوی مثلاً مسائلِ نوٹ و حقہ نوشی و اذان ثانی وغیرہ کی تحقیق کو محض اپنی جہالت سے غلط و ناصواب بتاتا ہے۔ خود رائی و خود پرستی اور جہالت یہاں تک بڑھی ہوئی ہے کہ مسئلہ مفتی بہ کہ اگر مسافر مسافتِ سفر کو کسی تیز سواری سے کم مدت میں طے کر لے تو جب بھی مسافر ہی ہے ، اس مسئلہ کا انکار کرتا ہے اور اپنے اجتہاد کو دخل دیتا ہے ، تو کیا ایسا شخص جو اتنا کم علم اور علم دین سے نابلد ہو ، وہ قرآن پاک کی تفسیر بزبانِ اردو لکھ سکتا ہے اور اس کا یہ ارادہ صحیح و جائز ہے اور ہم لوگوں کو روپیہ پیسہ تفسیر کے لکھنے کے لیے اس کو بطور اعانت دینا صحیح اور درست ہے؟ بینوا توجروا۔
فتاویٰ # 1195(۱).ایک خالص مسلم گاؤں کے اندر ایک غیر مسلم ہندو آباد ہے۔ اتفاقاً اس کے مکان میں شب میں آگ لگ گئی، سواے مسلمانوں کے اور کوئی آگ بجھانے والا نہیں تھا۔ مسلمانوں نے آگ بجھا دی جس سے اس کے جان و مال کو بہت فائدہ پہنچا، آیا شریعت کی رو سے وہ مسلمان گنہ گار ہوئے یا نہیں ؟ (۲).مسلمان زمیں دار ہندو مزدور سے کام کراتا ہے اور اس کی شرکت میں کھیتی ہے اور ہندو کی لگان سے پرورش کرتا ہے اور ہر قسم کے مذہبی و دنیوی کام کرتا ہے ، آیا جائز ہے یا نہیں ؟ (۳).مسلمان ہندو مہاجنوں سے کاروبار کرتے ہیں ، ان کو بابو بابو کہتے ہیں ، ان کی شادی بیاہ میں شرکت کرتے ہیں اور کراتے ہیں ، جائز ہے یا نہیں ؟
فتاویٰ # 1196اس اطراف و امصار میں اکثر صاحب پیشہ دو کانداران چوڑی فروش ان غیر محرم عورتوں کو جوان کی دکانوں پر چوڑی پہننے کی غرض سے جاتی ہیں چوڑی فروشاں انہیں چوڑی پہنایا کرتے ہیں تو کیا دو کان داروں کو ان غیر محرموں کو جن میں پردہ نشین اور غیر پردہ نشین دونوں ہواکرتی ہیں پہنانا جائز ہے اور کیا اس فعل پر عند اللہ پہنانے والے اور پہننے والی پر کوئی پرسش ہوگی۔؟ زید کہتا ہے کہ ان دو کانداروں کی کوئی پرسش نہیں ہوگی اور یہ فعل جائز ہے اور قیاساً یا تمثیلاڈاکٹروں اور حکیموں کا نبض دیکھنا اور دکھانا پیش کرتا ہے کہ جس طرح عام لوگ عورتوں کو دکھلایا کرتے ہیں اور یہ جائز ہے اسی طرح یہ بھی جائز ہے۔نیز عمرو اس سے انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ فعل ناجائز ہے اور عند اللہ دونوں ماخوذ ہوں گے اور پرسش ہوگی ۔ڈاکٹروں اور حکیموں کو بھی غیر محرم عورتوں کو دکھلانا منع ہے مگر ضرورتاً کہ کوئی مہلک مرض ہو اور کوئی عورت معالج نہ ملتی ہو کہ اس کا علاج کرے تو اس صورت میں جائز ہے تو آیا زید کا قول صحیح ہے یا عمرو کا؟ بینوا توجروا ۔
فتاویٰ # 1197نعرۂ رسالت اور نعرۂ غوثیت بلند کرنا جائز ہے یا ناجائز ؟اگر کسی شخص نے نعرۂ رسالت اور نعرۂ غوثیت بلند کرنے والے کو کافر کہہ دیا تو اس کے متعلق کیا حکم ہے؟بینوا توجروا۔
فتاویٰ # 1199مذہبی جلسہ جس میں احکامِ شرعیہ و فضائلِ سید المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کا بیان شروع سے اخیر تک ہوا اور متعدد عالموں نے تھوڑا زیادہ وعظ کہا ، پھر ان مقررین کو خواہ سب کو یا بعض کو نام لے کر یا بے نام کے مذاق کے طور پر یا بغیر اس کے زید نے یہ کہا کہ ان کو بواسیر فمی و ہیضہ ذہنی ہو جاتا ہے ۔ اب پہلے ہی سے وعظ کا پروگرام مرتب کر لینا چاہیے ۔ تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کا یہ قول عند الشرع کیا حکم رکھتا ہے اور قائل پر حکمِ شرعی کیا ہوگا؟ قائل کے لیے تجدیدِ نکاح کی ضرورت ہوگی کہ نہیں ۔ بینوا توجروا۔
فتاویٰ # 1200زید ایک مجمع کے ساتھ عمر وکے مکان پر پہنچا۔ عمر ونے ان لوگوں کو بیٹھایا اور آنے کا سبب دریافت کیا ۔ مجمع کے ایک شخص نے جواب دیا کہ مسئلہ دریافت کرنا ہے ۔ عمر ونے اجازت دی تو زید نے سوال کیا ، اس کے بعد عمر ونے کتاب دیکھ کر اس کا جواب دیا ۔ زید نے کہا کہ مولانا یہ دوسری بات ہوئی، سوال یہ نہیں ہے۔ زید ہنسنے لگا اور دوبارہ پھرسوال کیا ۔ عمرو نے کہا میں اسی کا جواب دے رہا ہوں ، پوری بات سنیے اور غور کیجیے ۔ زید نے ہنستے ہوئے کہا، اچھا سنائیے۔ عمرو نے عبارت پڑھی اور اس کا ترجمہ کر کے سنایا ۔ زید نے کہا، اس سے کیا ہوا۔ زید کے ہنسنے اور اس کے طرزِ کلام سے استہزاکا ظہور ہونے لگا۔ اب عمرو کو کھٹک پیدا ہوئی کہ کیا بات ہے، شاید یہ سمجھنا نہیں چاہتے بلکہ مذاق کرنا چاہتے ہیں ، لیکن عمرو نے سنبھل کر بتایا کہ آپ کے سوال میں جو اعتراض کا پہلو ہے وہ یہ ہے کہ جو شخص دوسری جگہ سے آیا ہے اگرچہ اس نے رمضان کا چاند دیکھا نہیں بلکہ دوسروں سے سن کر ایک روز پہلے سے روزہ رکھتا ہے ۔ اگررویت کا ثبوت اور عید یہاں کی تیس کے حساب سے ہوئی تو اس کے۳۱؍روزے ہو جائیں گے ۔ اور اکتیسواں دن اس کے حساب سے عید کا دن ہے اور عید کے دن روزہ رکھنا منع ہے ، تو میں نے جو عبارت پڑھی ہے اس میں اسی کا جواب ہے کہ ایسی صورت میں اس کو اکتیسویں دن جو اس کے حساب سے عید کا دن ہے اس میں روزہ رکھنا منع نہیں ہے ۔ رہا یہ کہ اس صورت میں اکتیس روزے ہو جائیں گے تو اس میں کچھ حرج نہیں ۔ چناں چہ اس کا ثبوت دوسری عبارت سے مل سکتا ہے ۔ عمرو نے وہ عبارت پڑھی، معاً زید نے کہا کہ میری طرف بار بار سر اٹھا کر کیا دیکھتے ہیں پڑھ کر بتائیے، یہ کہا اور مجمع کی طرف دیکھ کر ہنسنے لگا ۔ عمرو کو یقین ہو گیا کہ اس کا مقصود صرف مذاق ہے۔ لہذا اس کو خوف ہوا کہ کہیں استہزا بالعلم کے بارِ گناہ سے خود نہ دب جائے۔ کتاب بند کر دی اور کہا، معاف کیجیے آپ کا مقصد مسئلہ دریافت کرنا نہیں بلکہ مذاق کرنا ہے ۔ زید نے کہا، یہ خیال غلط ہے ۔ مجمع کے ایک آدمی نے زید سے خطاب کرتے ہوئے کہا تو پھر آپ بار بار ہنستے کیوں ہیں ؟ آپ کے طرزِ کلام سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ صرف مذاق مقصود ہے ۔ زید نے عمرو سے کہا، آپ کو بتانا ہوگا، ہم مذاق کرنے نہیں آئے ہیں ۔ عمرو نے کہا، نا اہل کو علم سکھانا خنزیر کے گلے میں جواہر کا ہار ڈالنا ہے ۔ تو اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ شرعاً عمرو کا یہ قول کیسا ہے؟ اور زید کا مذکورہ بالا طریق پر سوال کرنا عند الشرع کیسا ہے ۔ ان دونوں پر شریعت کیا حکم لگاتی ہے ؟بینوا توجروا۔
فتاویٰ # 1201جھالدہ میں اکثر لوگوں کے یہاں دستور ہے کہ میت کے سامنے ثواب کے لیے میلاد شریف پڑھتے ہیں ، لہذا دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں اور اگر ناجائز ہے تو کیوں ، اس کا جواب مع سند جلد روانہ فرمائیں تاکہ ہم لوگوں کو اطمینان ہو، ورنہ عجب نہیں کہ یہاں نزاع ہو جائے، نیز کسی صاحب نے اس طریقے سے میلاد کو بدعت بتایا ہے اور کسی صاحب نے کہا ہے کہ کوئی حرج نہیں ۔ جنازہ کے روبرو پھول چڑھانا جائز ہے یا نہیں ؟ جواب اہل سنت و جماعت کے مطابق ہونا چاہیے۔
فتاویٰ # 1203ایک شخص نے جو مولوی ہے اور بہت حد تک پابندِ صوم و صلاۃ بھی ہے اپنی سگی بیوہ والدہ کو بلا قصور شرعی گالیاں دی ہیں اور گھر میں سے نکال دیا ہے، علاوہ ازیں اپنے بڑے بھائی کوجو ایک سنجیدہ مزاج عالمِ دین ہیں ، بلا قصور شرعی چھری سے حملہ کر کے مضروب کیا ہے تو کیا ایسا شخص فاسق و فاجر قرار دیا جائے گا یا نہیں اور کیا ایسا شخص شرعاً شاہد عادل نیز امام بنایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟
فتاویٰ # 1204زید مع اپنی بیوی بچوں کے بمبئی رہتا تھا اور میل میں کام کرتا تھا۔ اتفاق سے ریل کا واپسی ٹکٹ اور رضا لے کر مع بیوی بچوں کے بنارس آیاگھر والوں سے ملنے کے لیے۔ بنارس آنے پر بچے کو چیچک نکل آئی۔ اچھے ہونے کے انتظار میں رضا ختم ہو گئی۔ زیدکو دونوں کو چھوڑ کر بمبئی جانا پڑا۔ جاتے وقت بیوی نے کہا کہ ہماری بالی سونے کی جو ٹوٹی ہوئی ہے اس غرض سے بمبئی لے جانا چاہتے تھے کہ کوئی دوسرا زیور بنوا کر پہنیں مگر تم جا رہے ہو، معلوم نہیں ہم کو کب اور کس کے ساتھ آنا پڑے، اس لیے اس کو اپنے ساتھ لیتے جاؤ۔ زید بیوی کے کہنے کے مطابق بالیوں کو لے کر بمبئی چلا گیا اور اس کو بڑی حفاظت سے ایک چھوٹے بکس میں رکھ کر اس بکس کو ایک بڑے بکس میں تالہ بند کر کے رکھتا تھااور کمرے میں بھی قفل لگا کر کام کرنے یااور کام سے آتا جاتا رہتا تھا۔ قریب ایک ماہ لے جانے کے بعد زید ایک روز میل سے آیا تو دیکھا ، دروازہ کا قفل ٹوٹا ہوا ہے، دروازہ بند ہے، اندر گیا تو معلوم ہوا کہ بڑے بکس کو بھی کسی ذریعے سے کھول کر وہ چھوٹا بکس ، جس میں بالیاں ، زید کا نقد ۳۰؍ روپیہ، ایک چاندی کا بٹن اور کچھ سامان تاگہ وغیرہ مع بکس غائب ہے۔ زید نے فوراً پولیس میں رپٹ کیا۔ پولیس آئی مگر کچھ پتہ نہ چلا۔ جب زید کی بیوی بمبئی گئی اور کچھ دنوں کے بعد پھر آئی، اس درمیان میں اس کو چوری ہونے کا حال معلوم ہو گیا۔ زید جس کمرے میں رہتا تھا، اس کے بغل میں ایک آدمی رہتا تھا ، یہ اسی کا کام تھا ۔ اس کی عورت کے ذریعہ سب حال دوسرے، تیسرے کو معلوم ہوا،کچھ دن بعد اس سے اور یقین قوی ہو گیا کہ جو جو چیزیں اس میں تھیں بتلائی نہیں گئی تھیں ۔ مگر اس نے سب کچھ بتلایا کہ فلاں فلاں چیزیں تھیں ۔ اس کے بعد زید کی بیوی نے دو تین آدمیوں کے درمیان تمام حال بتلا دیا کہ بالیاں ہمارے شوہر اپنے خرچ میں نہیں لائے بلکہ یوں چوری ہوئی ہے۔ ہم کو سب حال معلوم ہو گیا۔ بہر حال چھ سال کے بعد کچھ ایسی صورت آئی کہ زید نے بیوی کو طلاق دے دی تو عورت کے گھر والوں نے اس رقم کو طلب کیا۔ کیا از روے شرع محمدی زید پر ان بالیوں کی قیمت دینی واجب ہے یا نہیں ۔ اگر ہو تو لکھا جائے بہ حوالہ کتبِ معتبرہ درج فرمایا جائے۔ چوں کہ زیور کا یہ معاملہ پنچوں کے سامنے گیا۔ پنچوں نے عورت کے گھر والوں سے کہا کہ کیا قصہ ہے، بکر نے اپنا زیور طلب کیا ۔ پنچوں نے زید سے پوچھا کیا بات ہے۔ زید نے کہا کہ قصہ یوں ہے کہ یہ زیور ہم اپنے خرچ میں نہیں لائے ہیں چوری ہو گیا، کیسے ہوا بیان سے معلوم ہو جائے گا۔ اور دو ڈھائی سال کے پہلے آج سے عورت کا بیان مع گواہان کے سن لو معلوم ہو جائے گا ۔ اس کو گم ہوئے عرصہ چھ سال ہوئے اور اس درمیان میں طلاق ہونے کے بعد کیا کیا بات ہوئی، دونوں طرف سے مسئلہ بھی دریافت کیا گیاہے، مگر اپنے اپنے طور پر۔بکر کو کیا جواب ملا ،معلوم نہیں ۔ہم کو جواب ملا کہ تمھارے بیان سے تمھارے اوپر ان بالیوں کی قیمت دینی یا بالیوں کے بدلے بالیاں دینی واجب نہیں ۔ بہر حال دونوں طرف کے بیان کے بعد جو بھی فیصلہ شرعاً اخلاقاً ہوگا ہم کو تسلیم ہے۔ اس پر پنچوں نے بڑی خفگی کا اظہار کیا اور شریعت پر پھبتی کسی کہ لو صاحب اب ہم لوگوں کا کام نہیں ، کیا پہلے شریعت نہیں تھی، جوآج شریعت سے فیصلہ ہوگا۔ اب تو ہم لوگوں کو اپنا تمام اصول برادری کے رواج کو ختم کر کے دوسرا اصول بنانے کی ضرورت ہے ۔ پہلے اصول بنا لیں اس کے بعد یہ فیصلہ کریں ، چلو صاحب پہلے مدرسہ میں پڑھ آویں ، تب فیصلہ کریں ۔ جب شریعت ہی سے فیصلہ کرنا ہے تو یہ کام توعالم کا ہے ۔ ایک پنچ نے تو یہ بھی خیال ظاہر کیا کہ پنچایت کے پہلے کہ یہ رقم از روے شرع زید کے اوپر واجب نہیں ہوئی۔ مگر ہم ا گر فیصلہ شرعاً کرتے ہیں تو قوم کا رواج بگڑ جاتا ہے، ایسی ایسی باتوں کا اظہار کیا گیا۔ غصہ میں آکر بکر سے پوچھا گیا کہ کیا تم بھی فیصلہ شریعت ہی سے چاہتے ہو ۔ بکر نے بھی کہہ دیا کہ شریعت سے کس کو انکار ہے، ہم بھی شریعت کو مانتے ہیں ، کون مسلمان ہے جو نہیں مانے گا۔ شریعت سے فیصلہ ہو۔ اب پنچ صاحبان کچھ دیر خاموش رہے کہ ہم لوگ کیا کریں جب تک ہم لوگوں کو نہیں مانا جائے گا کیا کر سکتے ہیں ۔ بار بار زید سے کہا کہ پنچایت مان لو۔زید برابر کہتا رہا کہ فیصلہ شرعاً چاہتے ہیں ۔ لوگ بگڑ گئے کہ چلو صاحب ہم لوگ کیا کریں گے، پنچایت ختم کر دو۔ اس پر کچھ لوگوں نے زید کو مشورہ دیا کہ پنچ پر چھوڑ دو، دیکھو کیا کرتے ہیں اور پنچوں نے کہا کہ ہم لوگ بیان سن لیں ۔ اگر فیصلہ ہمارے قابل ہوگا تو فیصلہ کریں گے ۔ زید نے مجبوراً کہہ دیا کہ اچھا تسلیم ہے۔ اب کیا یکے بعد دیگر شروع ہوا ، کوئی اختلاف ایسا نہیں ہوا کہ اختلاف سمجھایا جائے، پس پنچوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہم کر سکتے ہیں ، باوجود دونوں فریق کے شریعت یہ فیصلہ چاہتی ہے کہ فیصلہ کر دیا جائے کہ یہ رقم زید کے یہاں سے گم ہوئی ہے، اب زید کو دینا ہوگا۔ زید نے کہا کہ مطابق شریعت کے ہم پر اس کی قیمت کا دینا واجب نہیں ، آپ لوگ زبردستی دلوا رہے ہیں ، ہم دے دیں گے مگر اس کا محاسبہ آپ لوگوں پر ہے۔ اس پر ایک صاحب نے کہا کہ ہاں جو فیصلہ کرتا ہے اس پر ذمہ داری ہوتی ہے، تم کہو گے جیسا یہ تو ہے ہی۔اب سوال یہ ہے کہ : (۱).کیا یہ فیصلہ حق ہے اور ماننے کے لائق ہے۔ (۲).ایسے پنچوں کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے? (۳).اور زید نے یہ قیمت جو آج کل کے بازار کے بھاؤ سے لگائی گئی ہے، بد نامی یا ڈر کی وجہ سے دے دی تو کیا حشر میں اس کا کوئی معاوضہ ملے گاجس کو گم ہوئے عرصہ چھ سال کا ہوا۔
فتاویٰ # 1205ہمارے شہر میں ایک بڑا قبرستان ہے جہاں دو چار بزرگانِ نام ور مدفون ہیں ، ان قبور کے پاس عرس کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
فتاویٰ # 1206قبرستان میں مدامی برقی لائٹ رکھنا جائز ہے یا ناجائز؟
فتاویٰ # 1207ایک امام صاحب ایک گاؤں میں مسجد کے خطیب تھے اور وہ درس و تدریس بھی بچوں کو سکھاتے تھے۔ قریب بیس پچیس بچے قرآن پاک اور دیگر کتابیں بھی پڑھتے تھے اور دس لڑکیاں بھی قرآن پاک اور دینیات کی کتابیں پڑھتی تھیں۔ عرصہ بھی ان خطیب صاحب کو نو دس سال کا ہو گیا تھا۔ ان لڑکیوں میں ایک لڑکی جس کی عمر آٹھ سال سات ماہ تھی، پڑھنے کا بے حد شوق تھا، یہاں تک کہ قرآن پاک اور دس بارہ کتابیں گوہرِ غوثیہ، سوانح عمری صحابۂ کرام، گلدستہ عزیزیہ اور دیگر کتابیں دینی پڑھ چکی تھی، تین پارہ حفظ ہو گئے تھے، یٰسٓ و طٰہٰ وردِ زبان رہتی تھی، اب رمضان شریف جو آتا ہے تو اس نے تمام روزے رکھے، ہر چند منع کرتے تھے لیکن باز نہ آتی تھی، بعد عید مبارک کے شوال کا روزہ رکھا ۔ اس کا وصال ہو گیا۔ اب امام صاحب کہتے ہیں کہ بچی ایک درویش کے ہمراہ بارہ ایک بجے رات کو مدرسہ میں آئی۔ خطیب کہتے ہیں کہ میں بیدار تھا، لیکن دیکھتا تھا بولا نہیں جاتا تھا، ہاتھ پاؤں نہیں ہلتا تھا، فقیر نے کہا کہ اس بچی کو ہمارے ہی مزار میں دفن کیا اچھا کیا۔ اتنا کہہ کر غائب ہو گئے۔ دوسرے روز امام صاحب قرآن شریف لے کر قبرستان گئے، پہلے خوشبو آئی، آنکھیں بند ہو گئیں ، یٰسٓ و طٰہٰ کی آواز آئی ۔ اب نوازش فرما کر قرآن و حدیث مع دستخط مہر کیجیےکہ یہ شریعت میں جائز ہے یا نہیں، ایسا ہو سکتا ہے یا نہیں۔
فتاویٰ # 1208ایک مولوی صاحب نے جنھیں اپنے علم پر ناز ہت ، ان کا یہ قول ہے کہ یزید امیر المومنین اور اولی الامر تھا اور اس کی اطاعت واجب تھی۔ اب علماے اہلِ سنت کیا فرماتے ہیں کہ یزید کو امیر المومنین کہنا اور اس کو اولی الامر جاننا جائز ہے یا نہیں؟ اور ان کی اطاعت مسلمانوں پر واجب تھی یا نہیں۔ امید ہے کہ دلائل قاطعہ و براہینِ ساطعہ سے اس کا جواب تحریر فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔
فتاویٰ # 1209ایک مسئلہ دریافت طلب ہے آپ کے منیر احمد خاں نے جامع مسجد کے منبر پر بیٹھ کر اعلان کیا کہ جمعہ کے دن بعد نماز کھانا کھانا سنت موکدہ ہے۔ ان کا یہ فرمانا جملہ مسلمانوں کے قلوب میں اضطراب پیدا کر دیا اور ان سے دریافت کیا گیا تو انھوں نے کہا میں نے کہیں کسی کتاب میں نہیں دیکھا ہے، صرف حضرت حافظ صاحب کو عمل کرتے دیکھا ہے۔ اب آپ سے استدعا ہے کہ اس میں علماے دین کیا فرماتے ہیں تاکہ صحیح یا غلط کا اعلان کر دیا جائے، کیوں کہ اس مسئلہ پر کسی کو یقین نہیں ہے کہ سنت موکدہ ہے، سنت تک تو کوئی بات نہیں۔
فتاویٰ # 1210سالگرہ کی تقریب بلا تفریق مذہب و ملت جس کا جی چاہے منا تا ہے، شرعی طور پر اس کی ادایگی کی کیا صورت ہے۔ میری ایک بچی ہے جو گزشتہ ہفتہ ۳؍ اکتوبر ۱۹۵۲ء جمعہ کی صبح کو پیدا ہوئی ہے، تو یہ پہلی بچی ہے ، اس کے پہلے کوئی بچہ نہیں ہے اور نہ بچی ہے۔ میرے خاندان میں یہ رسم کسی نے نہیں منائی ، لیکن میری خواہش ہے کہ مناؤں ، لہذا میں چاہتا ہوں کہ اس کی صورت شرعی ہو۔ آپ سے گزارش ہے کہ صحیح جواب سے مستفیض فرمائیں ۔
فتاویٰ # 1211السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا کہتے علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عید گاہ میں کھانا پینا وغیرہ جائز ہے ۔آپ حضرات سے مودبانہ گذارش ہے کہ جواب ارسال کریں عین و نوازش ہو گی
فتاویٰ # 1271کیا رشوت کے پیسے سے خریدے ہوئے لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینا درست ہے؟
فتاویٰ # 1439HAMARE IMAM SAHAB HAR NAMAZ KE BAAD DUA MEIN YA RASULALLAH UNZUR HALNA YA RASULALLAH ISMA QALNA KAHTE HAIN SARE MUKTADI AAMEEN BHI KAHTE HAIN. DUA TO SIRF ALLAH SE MANGI JATI HAI.KYA UNKA YE AMAL DURUST HAI?????? BARAY KARAM JAWAB ZARUR DEIN.
فتاویٰ # 1599زید سے نادانی میں ماضی میں بہت بڑے بڑے گناہ ہوئے ایک لڑکی کے ساتھ زنا ہوا اور ایک لڑکے کے ساتھ لواطت لیکن اب زید سچے دل سے توبہ کرچُکا ہے۔جس لڑکی سے ساتھ زنا ہوا وہ شادی کے لیے تیار نہیں ہے۔اور زید کا نکاح لواتات کروانے والے کی بہن غیر زانی سے طے ہو گئی ہ کیا لواطت کی وجہ سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہو گئ یا لواطت کروانے والے کی بہن سے زید زانی کا نکاح جائز ہو جائیگا جس طرح نکاح سے اور زنا سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہوتی ہے کیا اُسی طرح لواطت سے بھی حرمتِ مصاہرت ہوجاتی ہے کیا
فتاویٰ # 1613ASSALAM ALEKUM MAIN TANVEER AHMAD Mujhe yah pucha hai ki kiya Alahazrat ne masjid me light ya pankha lagana haram farmaya hai ya is hawale se kuch aur farmaya hai wajahat farmayen
فتاویٰ # 1651ہدیہ تسلیمات کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسلہ ذیل میں کہ ایسی مرغی کا گوشت کھانا کیسا ہے جس کے پنکھ کو گرم پانی میں ڈال کر صاف کیا گیا ہو آیا وہ جائز ہے یا نہیں۔ جواب عنایت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں والسلام محمد دین الہدی برکاتی مہراج گنج
فتاویٰ # 2048اگر کوئی غیر سنی زبیحہ دے لیکن پتہ نہ ہو کہ اس کے عقائد حد کفر کو پہونچے یا نہیں ، تو کیا ایسے شخص کا زبیحہ کھا سکتے ہے ؟
فتاویٰ # 2090السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان شرع متین اس مسئلے ذیل کے بارے میں ایک شخص جو فاسق معلن ہے اور وہ خاص کرکے لڑکیوں کا دھندہ کرتا ہے یعنی سیکس ریکٹ چلاتا ہے ایسے شخص کو مزار ، یا مسجد ، یا مدرسہ ، کا صدر یا متولی بنانا کیسا ہے..؟؟ نیز اس پر شریعت کا کیا حکم نافذ ہوگا مذکورہ سوال کا جواب حوالہ جات سے مزین فرما کر جلد از جلد ارسال فرمائیں سائل:- عوام اھلسنت راجگانگپور اڈیشا
فتاویٰ # 2105اسلام علیکم ورحمتہ اللہْ مسجد کے لۓ وقف شدہ زمین پر وضو خانہ،استنجا خانہ اور امام و مؤذن صاحبان کا حجرہ بنا سکتے ہیں ؟
فتاویٰ # 2136السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ حضرت مجھے یہ مسلہ پوچھنا ہے کہ ہم مسجد میں ہوتے ہیں تو میں واٹس ایپ کے ذریعے کسی کو کچھ کام بتانا ہوتا ہے اسنے واٹس ایپ پروفائل میں فوٹو لگا رکھا ہے تو کیا مسجد میں تصویر کی وجہ سے رحمت کے فرشتے باہر چلے جاتے ہیں اور اسکا ہمیں کیا گناہ بھی ہوگا؟؟؟؟
فتاویٰ # 2314کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارےمیں اڈیسہ میں ہونے والے حادثے میں بہت سے ایسے مسلم اور غیر مسلم ہیں جن کو خون کی حاجت ہوگی ، دعوت اسلامی انڈیا کا شعبہ غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن وہاں پر بلڈ کا کیمپ لگانا چاہتا ہے جہاں پر لوگ اپنے خون کا عطیہ دیں گے اور یہ شعبہ اس خون کو جمع کرکے بلڈ بینک والوں کو جمع کرا دے گا ، اب بلڈ بینک والے ضرورت مند لوگوں تک اس خون کو پہچائے گئے۔ اس کے علاوہ ہند میں جہاں جہاں وقتاً فوقتاً اس طرح کے حادثات ہوگئے اور وہاں اگر خون کی حاجت ہوگئی تو دعوت اسلامی انڈیانا وہاں یہ خدمات انجام دے گئی ۔ دریافت طلب امر ہیکہ صورت مذکورہ میں اسطرح حادثات کے وقت ضرورت کے پیش نظر خون جمع کرنے کے لئے بلڈ کا کیمپ لگانا کیسا؟ برائے کرم! رہنمائی فرمائیں
فتاویٰ # 2332Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org