20 September, 2024


نصاب


جامعہ اشرفیہ کا مطمح نظر یہ ہے کہ ایسے افراد پیدا کیے جائیں جو دین اسلام کی دعوت کو عام کر سکیں اور دین کے معاملہ میں اہل اسلام کی صحیح رہ نمائی کر سکیں۔ ساتھ ہی ملک اور قوم کی خدمت میں بھی حصہ لے سکیں، اس لیے اس کے نصاب میں یہ ساری باتیں ملحوظ ہیں۔

نصاب کی تفصیل کسی اور مقام پر ملاحظہ کریں، یہاں ایک اجمالی تعارف پیش ہے۔ بروقت جو نصاب رائج ہے وہ پندرہ سال کا ہے:

(۱) اطفال- ایک سال، (۲) ابتدائی (پرائمری)- پانچ سال، (۳) ثانوی- پانچ سال، (۴) عالمیت-دو سال، (۵) فضیلت-دو سال۔ اس کے بعد عربی ادب، فقہ، معقولات، علوم اسلامیہ کسی ایک میں تحقیق کے لیے دو دو سال کا نصاب ہے۔ جس میں اختیاری موضوع کے اسباق کے ساتھ کسی منظور شدہ موضوع پر ایک سو پچاس صفحات کا مقالہ لکھنا بھی ضروری ہے۔

پرائمری میں درج ذیل مضامین کی تعلیم ہوتی ہے:

۱- قرآن کریم ۲- دینیات ۳- اخلاق ۴- معاشرت ۵- اردو زبان ۶- ہندی زبان ۷- سائنس ۸- حساب ۹- جغرافیہ ۱۰- اردو قواعد ۱۱- ابتدائی انگریزی ۱۲- عام معلومات۔

ثانوی درجات کے مضامین حسب ذیل ہیں:

۱- فارسی قواعد ۲- فارسی ادب ۳- فارسی انشا ۴- اردو ادب ۵- عقائد ۶- فقہ ۷- سیرت ۸- حدیث ۹- اصول فقہ ۱۰- عربی صرف ۱۱- عربی نحو ۱۲- بلاغت ۱۳- عروض وقوافی ۱۴- عربی ادب ۱۵- عربی انشا ۱۶- منطق ۱۷- فلسفہ ۱۸- تاریخ ۱۹- حساب ۲۰- سائنس ۲۱- انگریزی انشا ۲۲- انگریزی ادب ۲۳- عام معلومات ۲۴-تجویدقرآن ۲۵- کمپیوٹر

عالمیت اور فضیلت میں درج ذیل فنون شامل نصاب ہیں:

۱- درس قرآن ۲- تفسیر ۳- حدیث ۴- اصول حدیث ۵- فقہ ۶- اصول فقہ ۷- فرائض ۸- عقائد وکلام ۹- بلاغت ۱۰- تاریخ اسلام ۱۱- عربی ادب وانشا ۱۲- انگریزی ادب وانشا ۱۳- منطق ۱۴- فلسفہ ۱۵- مناظرہ ۱۶- سیاسیات ۱۷- سائنس ۱۸- فن تعلیم وتربیت ۱۹- تاریخ فقہ ۲۰- اسرار العربیہ ۲۱-تجوید وقراءت ۲۲- کمپیوٹر

ان میں بعض فنون وہ ہیں جو ہر درجے میں ہیں مثلا عربی و انگریزی ادب وانشا بعض وہ ہیں جن کی صرف ایک یا دو کتابیں ہیں مثلا: عروض ، فرائض ، فلسفہ وغیرہ ۔ اور بعض وہ ہیں جن کی کتابیں زیادہ ہیں۔ مثلاً: تفسیر، حدیث، فقہ وغیرہ۔

اس تعارف سے یہ اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ نصاب کے اندر علوم دینیہ کی استعداد پیدا کرانے کے لیے عصری علوم سے ضروری آگاہی کی بھی رعایت رکھی گئی ہے۔

تفصیلی نصاب

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved