7 October, 2024


عمارتیں


قصبہ مبارک پور سے باہر چالیس ایکڑ زمین میں الجامعۃ الاشرفیہ کی متعدد عمارتیں مکمل ہو کر زیر استعمال ہیں۔ ان کا ایک اجمالی تعارف ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

جامعہ کی چند عمارتیں دیگر شہروں میں بھی ہیں

  1. مرکزی عمارت الجامعۃ الاشرفیہ: کل ۳۱ کمروں پر مشتمل ہے، جس میں ۲۸؍ کمرے ۲۰x۳۰ کے، اور دو بڑے ہال ۳۰x۴۰ کے اور ایک دار الحدیث ۴۲x۴۲ مربع فٹ کا ہے۔ دار الحدیث کا گنبد زمین سے ۱۰۷؍ فٹ بلند ہے۔ یہ پر شکوہ عمارت دو منزلہ ہے۔
  2. علامہ عبد الرؤف دار التحفیظ والتجوید: اس میں ۲۶؍ کمرے ہیں۔ ۲۰؍ کمروں کا سائز ۱۵x۲۰ ہے۔ اور ۶؍ کمرے ۲۰x۲۵ کے ہیں۔ وضو خانہ، غسل خانہ وغیرہ کا عمدہ انتظام ہے۔ یہ عمارت بھی دو منزلہ ہے۔
  3. عالیہ بلڈنگ: دار التجوید سے متصل یہ دوسری عمارت ہے۔ اس میں ۲۰؍ کمرے ہیں۔ ۱۶؍ کمروں کا سائز ۲۵x۳۰ ہے، اور چار کمرے ۲۰x۲۵ کے ہیں۔
  4. عزیزی ہاسٹل:دومنزلہ ہے جس میں کل چھوٹے بڑے ۱۲۰؍ کمرے ہیں۔ اور پختہ وسیع وعریض دو سہن ہیں۔ اس کے سامنے ایک دل کش پارک ہے جس کی ہریالی دل ودماغ کو مسرور کر دیتی ہے۔
  5. برکاتی ہاسٹل: اس کی عمارت بھی دو منزلہ ہے ۔ پہلے اس میں ۵۰؍ کمرے تھے ،مزید توسیع کے بعد کمروں کی تعداد ۶۲؍ ہو گئی ہے۔ اس میں بھی وضو اور غسل وغیرہ کے لیے عمدہ انتظام ہے۔
  6. جدید ہاسٹل: برکاتی ہاسٹل کے دائیں طرف، سڑک کے کنارے ایک اور نیا ہاسٹل زیر تعمیر ہے۔ یہ بھی دو منزلہ ہے جس میں کمروں کی تعداد تقریبا ۷۰؍ ہے۔
  7. احسن العلما ڈائننگ ہال: اس میں ۱۳۰x۳۰ کے دو بڑے لمبے ہال ہیں۔ اس کے علاوہ ۸؍ کمرے اس سے متعلق ضروریات کے لیے ہیں۔ یہ عمارت خوب صورتی میں آپنے آپ ہے۔
  8. ٹیچرس کالونی: اس کی عمارت بھی دومنزلہ ہے جس میں ۲۰؍ فلیٹ ہیں۔ ہر فلیٹ میں ۳؍ روم ایک کچن اور جملہ ضروریات رہائش مہیا ہیں۔
  9. عزیز المساجد: کے نام سے ایک عظیم الشان مسجد ہے۔ جس کا اندرونی حرم ۱۷۷x۸۰ کا ہے۔ پوری مسجد ۵۳۱۴۵؍ مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ اس کے اوپر چاروں طرف تقریبا ۵۶؍ گنبد بنے ہیں ، میناروں کی تعمیر کا کام ابھی جاری ہے۔ ہندوستان کی تین چار سب سے بڑی اور خوب صورت مسجدوں میں سے ایک یہ ہے۔
  10. حافظ ملت انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی(کمپیوٹر سینٹر): اس میں دو بڑے ہال، آفس اور ایک کمرہ ضروریات کے ساتھ ہے۔
  11. دار الشفا: گیٹ کے بغل میں دار الشفا نام کی عمارت ہے جس میں چھوٹے بڑے ۳ کمرے دیگر ضروریات کے ساتھ ہیں، پانی کی ٹنکی بھی ہے۔
  12. اشرفیہ ہاسپیٹل:یہ عمارت بھی دو منزلہ ہے۔ اس میں چار بڑے ہال اور ۱۶؍ کمرے ہیں۔
  13. پاور ہاؤس:یہ ۵؍ کمروں پر مشتمل ہے ۔جس میں چھوٹے بڑے ۶؍ جنریٹر ہیں۔ ایک ۱۲۵؍ کے وی کا ، دوسرا ۶۳ ؍ کے وی کا، تیسرا ۴۰؍ کے وی اور دو جنریٹر ۱۵؍ کے وی کے ہیں ۔اور ایک جنریٹر ساڑے سات کے وی کا ہے۔
  14. پانی ٹنکی: الجامعۃ الاشرفیہ کے تمام آبی ضرورت کے لیے ایک بہت بڑی پانی کی ٹنکی ہے، جو ڈھائی لاکھ لیٹر کی ہے۔ اس کے علاوہ ہر عمارت میں ہزار ، دو ہزار لیٹر کی ضمنی ٹنکیاں بھی ہیں۔
  15. ٹیوب ویل: جامعہ کی ضرورت کے لیے اس کے گراونڈ میں ۴؍ ٹیوب ویل ہیں جس میں ایک بہت بڑا ہے جو بڑی نٹکی کی ضرورت کو پوری کرتا ہے۔ اس کے گراونڈ میں ایک خوب صورت بڑا حوض بھی ہے۔
  16. روضہ: حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کی آخری آرام گاہ روضہ حافظ ملت بھی ہے۔
  17. پلاٹ: جامعہ اشرفیہ کے مشرقی جانب سڑک پار تقریبا تقریبا ۶۵۰۰ مربع فٹ کا ایک پلاٹ ہے۔
  18. امام احمد رضا لائبریری: ۱۳۰۰ مربع فٹ زمین پر دومنزلہ لائبریری کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس میں دو بڑے ہال اور چار کمرے ہیں۔ اس کے علاوہ لائبریری کی مناسبت سے ہر طرح کا ضروری انتظام ہے۔
  19. مفتی محمد شریف الحق دار الافتا,دار القضا:لائبریری سے متصل ۲۰۰۰؍ مربع فٹ زمین پر تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس سے پہلے جن عمارتوں کا تعارف کرایا گیا ہے وہ قصبہ سے باہر ہیں جہاں اپنے شعبوں کے ساتھ الجامعۃ الاشرفیہ قائم ہے۔ ذیل میں ان عمارتوں کا تعارف اور ان زمینوں کی نشان دہی کی جا رہی ہے جو آبادی کے اندر ہیں۔
  20. (باغ فردوس) دار العلوم اہل سنت مدرسہ اشرفیہ مصباح العلوم مبارک پور۔ یہ عمارت پانچ منزلہ ہے جس کا رقبہ سات ہزار تین سو (۷۳۰۰) مربع فٹ ہے۔ جس میں بسمنٹ اور گراونڈ فلور پر ۹۰؍ دکانیں ہیں۔ اوپر کی تین منزلوں میں دفتر انتظامہ، دفتر ماہنامہ اشرفیہ، درجات تحتانیہ ودرجہ حفظ کا ایک سیکشن اور نماز با جماعت کے لیے ایک ہال ہے۔
  21. باغ فردوس سے قریب جنوبی سمت میں ایک مارکیٹ ہے جس کا رقبہ ۳۵۰۰ مربع فٹ ہے۔ یہ دو منزلہ عمارت ہے جس کے نچلے حصے میں ۱۳ دکانیں اور اوپر ۳؍ بڑے ہال ہیں۔
  22. باغ فردوس سے متصل جنوبی زمین کا رقبہ ۳۰۰؍ مربع فٹ ہے جس پر درجات تحتانیہ کے لیے درس گاہوں کی تعمیر کا کام جلد ہی شروع ہوگا۔
  23. اشرفیہ مارکیٹ: دو منزلہ عمارت ہے جس میں کل ۵۸؍ دکانیں ہیں۔
  24. اشرفیہ مارکیٹ کے شمال میں بھی ایک دومنزلہ عمارت ہے جس میں ۸؍ دکانیں ہیں۔
  25. اشرفیہ مارکیٹ کے سامنے پچھّم جانب قریب ۳۰۰؍ مربع فٹ پر مشتمل دو منزلہ عمارت ہے جس میں ۴؍ دکانیں ہیں۔
  26. نعمانی دواخانہ والی عمارت بھی دومنزلہ ہے جس میں ۲۰؍ دکانیں ہیں۔
  27. اشرفیہ مارکیٹ کے پورب دو منزلہ مارکیٹ ہے جس میں نیچے ۳؍ دکانیں اور اوپر ۲؍ بڑی دکانیں ہیں۔
  28. محلہ پرانی بستی میں ایک مارکیٹ ہے جس میں نیچے ۳؍ دکانیں اور اوپر ایک بڑا کمرہ ہے۔
  29. محلہ کٹرہ میں ایک منزلہ مارکیٹ ہے جس میں ۱۸؍ دکانیں ہیں۔
  30. محلہ پورہ خواجہ میں درجات تحتانیہ کے لیے ۲۵x۲۰ کے چار کمرے، آنگن اور برآمدہ بھی ہے۔
  31. محلہ نوادہ میں ۲؍ دکان کی ایک عمارت ہے۔
  32. محلہ نوادہ روڈ پر ایک مختصر سی زمین بھی ہے۔
  33. محلہ پورہ دلہن میں قریب ۱۰۰۰؍ مربع فٹ کی ایک زمین ہے جس میں ایک بڑا ہال ہے۔
  34. محلہ پورہ دلہن میں قریب ۵۰۰؍ مربع فٹ کی ایک خالی زمین ہے ۔
  35. محلہ پورہ خضر میں لب سڑک ایک وسیع وعریض رقبے پر اشرفیہ ہائی اسکول کی دو منزلہ بڑی عمارت ہے۔ جس کے باہری حصے میں دوکانیں ہیں۔
  36. مدرسہ لطیفیہ اشرفیہ مصباح العلوم قدیم کی جگہ اب ایک دو منزلہ بڑی عمارت ہے جس میں عزیز ملت مولانا عبد الحفیظ سربراہ اعلی وصدر الجامعۃ الاشرفیہ کی رہائش ہے۔
  37. جامع مسجد راجہ مبارک شاہ کے قریب جنوبی حصہ میں ایک پرانے طرز کا مکان تھا۔ اب تعمیر جدید کے بعد چند اساتذہ اشرفیہ کی رہائش رہائش گاہ ہے۔
  38. محلہ پرانی بستی میں جامع مسجد راجہ مبارک شاہ (متعلقہ الجامعۃ الاشرفیہ) کی دومنزلہ وسیع وعریض اور پرشکوہ عمارت ہے جو قصبہ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔
  39. محلہ پورہ رانی میں اشرفیہ نسواں پرائمری اسکول کی دو منزلہ عمارت ہے جس میں ۱۶؍ ہال ہیں۔
  40. محلہ کٹرہ میں اشرفیہ گرلس ہائی اسکول کی ایک عظیم عمارت ہے جس میں ۱۴؍ بڑے ہال ہیں، جس کا رقبہ تخمینا پچیس ہزار مربع فٹ ہے۔
  41. اشرفیہ گرلس ہائی اسکول کے جنوب میں ۱۱۲۵۰؍ مربع فٹ کا ایک رقبہ ہے۔
  42. اشرفیہ گرلس ہائی اسکول کے جانب مغرب محلہ کٹرہ میں ۲۳۰۰۰؍ مربع فٹ کا ایک بڑا رقبہ ہے۔
  43. محلہ کٹرہ روڈ پر تقریبا ۳۰۰۰ مربع فٹ کا ایک گودام ہے جو چرم قربانی کے کام میں لایا جاتا ہے۔
  44. مبارک پور سرکاری ہاسپیٹل کے شمال میں ایک زمین ہے۔
  45. محلہ پورہ رانی میں ایک زمین ہے۔ اس کے علاوہ چند زمینیں اور بھی ہیں۔
  46. شہر اعظم گڑھ میں محلہ تکیہ میں واقع ایک دومنزلہ عمارت ہے جس میں نرسری، حفظ اور ابتدائی درس نظامی کی تعلیم ہوتی ہے۔ مزید توسیع وترقی کے لیے ایک وسیع زمین جلد ہی خریدی گئی ہے۔
  47. جامعہ حضرت نظام الدین اولیا، ذاکر نگر ، نئی دہلی نمبر ۲۵ کی چار منزلہ عظیم الشان عمارت ہے جس میں درجہ تخصص اور جدید عربی ادب و انگلش، اور حفظ وقراءت کی باضابطہ تعلیم جاری ہے۔
  48. مسجد رضا گلی نمبر ۱۸؍ ذاکر نگر، نئی دہلی نمبر ۲۵۔ کے قریب ایک زمین ہے۔
  49. دفتر برائے رابطہ عامہ، سنی بڑی مسجد گھڑپ دیو ممبئی۔ ان کے علاوہ ملک بھر میں درجنوں شاخیں ہیں جو حضرت عزیز ملت علامہ شاہ عبد الحفیظ صاحب سربراہ اعلی جامعہ اشرفیہ کی زیر سرپرستی تعلیمی اور تبلیغی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved