نئے طلبہ جو داخلہ کے امیدوار ہوتے ہیں ان کا داخلہ ایک تحریری امتحان میں کامیابی کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ امیدواروں کوماہ شعبان کے اخیر ہفتےمیں بلایا جاتا ہے۔ پھر تمام درجات کے امیدواروں کا ٹسٹ ہوتا ہے جو کامیاب ہوئے وہ داخل کر لیے جاتے ہیں۔ داخلہ کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد ۰۶؍ شوال سے باضابطہ اسباق شروع کر دیے جاتے ہیں۔ داخلہ فارم کے ساتھ ضروری ہوتا ہے کہ طالب علم نے پہلے جہاں تعلیم حاصل کی ہے وہاں کی ٹی سی (سند منتقلی) اورکوئی آئی ڈی پروف منسلک کرے۔غیر ملکی امیدوار کے لئے تعلیمی ویزا ضروری ہوتا ہے۔
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org