12 December, 2024


دارالاِفتاء


kya istabra se kapra napak hota hai ya nahi.agar koi safar me ho to kya kare.

فتاویٰ # 57

..Hawale Kai Sath Jawab Irshad farmayai... ?..salam..zawal kai waqt azan daine main koi harz hai

فتاویٰ # 94

کیا فرماتے ہیں علماے کرام اس مسئلہ میں کہ پاک و ناپاک سارے کپڑے بیوی دھوتی ہے یا واشنگ مشین میں دھویا جاتا ہے اور شوہر اس کپڑے کو پہن کر امامت کرتا ہے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے۔

فتاویٰ # 381

Kya jhot bolne ya Gale dene se vzu tot jata h..

فتاویٰ # 451

Alkohal laga ke namaz parne se namaz ho jaye gi

فتاویٰ # 533

بہ وقت جماع جو کپڑا بدن پر رہتا ہے ، مثلاً کرتا قمیص، تہبند، پاجامہ، بہ وقت غسل ان سب کپڑوں کا دھونا ضروری ہے یا صرف تہبند یا پاجامہ ۔ ہمارے یہاں عموماً یہ رائج ہے کہ صرف پاجامہ یا تہبند دھوتے ہیں، اور کرتا ، قمیص، واسکوٹ، صدری، یا کوٹ نہیں دھوتے، یہ کیسا ہے؟

فتاویٰ # 1009

کیا فرماتے ہیں علماے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے وضوکے لیے لوٹے میں پانی رکھا بکر کو پیاس معلوم ہوئی اس نے اس پانی کو جو وضوکے لیے رکھا تھا منہ لگا کر پی لیا، اس پر زید برافروختہ ہوکر کہنے لگا کہ اس پانی سے اب وضو نہیں ہوگا اس کو گرا کر دوسرا پانی لیا اور اس سے وضو کیا۔ اس پر بکر نے پوچھا کہ کوئی ایسی صورت ہے جس سے وہ پانی سے پیاس بھی بجھالے اور وضو بھی کرلے؟ تو اس نے کہا ،ہاں !بجاے گردن سے اگر ٹوٹی سے پانی پی لے تو وضو ہو جاتا ہے۔ اب جواب طلب امر یہ ہے کہ گردن کے ذریعہ سے پانی پینے سے وضو ہوتا ہے کہ نہیں؟

فتاویٰ # 1010

بائک کے ایک حادثے میں میں زخمی ہو گیا کہنی میں اور چھوٹی انگلی سے قریب دونوں انگلیوں میں زخم زیادہ آنے کے باعث ڈاکٹر نے وہاں پٹی باندھ دی ہے میں وضو میں ان پٹیوں پر مسح کرتا ہوں عرض یہ ہے کہ کیا میں امامت کر سکتا ہوں۔

فتاویٰ # 1268

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ وضو میں دارھی دھونے کے حوالے سے بیان کیا جاتا ہے کہ جہاں داڑھی گھنی ہو وہاں بالوں کی جڑ تک دھونا ہے اور جہاں داڑھی ہلکی ہو وہاں کھال کا دھونا فرض ہے، ان دونوں صورتوں میں فرق کیا ہے جب جڑ تک بالوں کو دھوئیں گے تو کھال بھی تو دھل ہی جائے گی اس بارے میں رہنمائی عطا کر دیں۔

فتاویٰ # 1277

وضو کے پانی کے ساتھ گناہ صغائر جھڑتے ہیں یا گناہ کبائر؟ مہربانی فرما کر جواب عنایت فرمائیں۔

فتاویٰ # 1281

غسل کرتے وقت جو وضو کیا جاتا ہے اس سے نماز جائز ہے یا نہیں ؟

فتاویٰ # 1282

ابھی ماضی قریب میں ایک نئی قسم کے عینک کا ایجاد ہوا ہے جس کو کانٹیکٹ لینس Contact Lence کہتے ہیں اور وہ آنکھوں میں جو سیاہی ہے (یعنی کیکی) اس کے بقدر سائز میں ہوتا ہے۔ ضرورت پر اس کو کیکی پر لگا دیتے ہیں۔ سوال اب یہ ہے کہ اس قسم کے عینک کے ہوتے ہوئے وضو وغسل جنابت درست ہوگا یا نہیں؟ کیوں کہ وہ آنکھ کے اندر کیکی کے اوپر ہوتا ہے اور اس کو بار بار نکالنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ بینوا توجروا۔

فتاویٰ # 1283

وضو کرتے وقت پیر کی انگلیوں میں خلال کرنے کے لیے بائیں ہاتھ کی کون سی انگلی استعمال کرنی چاہیے، انگوٹھا یا چھوٹی انگلی؟ از راہ کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں جو تسکین کے لیے بس ہو۔ بینوا توجروا۔

فتاویٰ # 1284

وضو میں پیر دھونا فرض ہے یا پیر کا مسح کرنا فرض ہے۔ قرآن سے اس کی سند بیان فرمائیں اور اگر ان مسائل میں چاروں ائمہ کے مسلکوں میں اختلاف ہو تو چاروں مسلک کے رو سے الگ الگ جوابات تحریر فرمائیں ۔

فتاویٰ # 1285

میت کے غسل کا پانی ، وضو کا ماے مستعمل عام گڑھا یا نالی میں جانے دیا جائے ،یا اس کے لیے الگ گڑھا کھود کر رکھا جائے ، شرعا کیا حکم ہے؟

فتاویٰ # 1286

ووٹ ڈالتے وقت انگلی میں نشان لگا دیا جاتا ہے جو ضروری ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ یہ رنگ ہے یا پالش یعنی اس کے چھڑائے بغیر وضو اور غسل وغیرہ درست ہے یا نہیں؟

فتاویٰ # 1287

مسح راس کا مستحب طریقہ کیا ہے ؟ جواب مرحمت فرمائیں۔

فتاویٰ # 1288

وضو خانہ کس رخ کا ہونا چاہیے اگر کسی مسجد کا وضو خانہ اس طرح ہو کہ وضو کے وقت منہ جانب مشرق پر اور پشت مغرب ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟

فتاویٰ # 1289

وضو رہنے پر بیداری میں لیٹنے سے چاہے جس طرح سے لیٹے خواہ چت لیٹے، یا پٹ لیٹے، یا کروٹ لیٹے، یا تکیہ لگا کر لیٹے، یا کسی چیز کے سہارے لیٹے کہ وہ چیز کھینچ لینے سے گر پڑے کیا صورت مسئولہ میں وضو ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟ عوام الناس کہتے ہیں کہ با وضو شخص کسی چیز کے سہارے لیٹے جب کہ وہ چیز کھینچ لینے سے یہ شخص گر پڑے تو یقینا وضو ٹوٹ جائے گا لیکن راقم الحروف اس کا قائل نہیں ہے۔ فارسی مالا بد منہ اور اردو کی کتابوں میں جو لکھا ہے کہ با وضو شخص ایسی چیز کے سہارے سوئے کہ اس کو کھینچ لینے سے یہ شخص گر پڑے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ راقم الحروف اس کا قائل ہے کیوں کہ سونے اور لیٹنے میں فرق ہے سونا اس کو کہتے ہیں نیند سے ہو اور لیٹنا اس کو کہتے ہیں کہ بیدار ہو، عوام سونے اور لیٹنے کو ایک ہی سمجھتے ہیں۔ حالاں کہ راقم الحروف کے علم میں ایک نہیں ہے بلکہ دوہیں، اس کو مفصل طور پر سمجھا دیا جائے کہ شرعا کیا حکم ہے تاکہ عوام کو اعتراض کا موقع نہ رہے۔

فتاویٰ # 1290

ماں نے وضو کے بعد بچے کو دودھ پلایا تو وضو میں کوئی نقص پیدا ہوگیا؟ اگر بحالت نماز بچے نے پی لیا تو کیا حکم ہے؟

فتاویٰ # 1291

ایک عام مسلمان بھی اس سے واقف ہے کہ ہوا آئے تو ہوا کے خارج ہو جانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اگر نماز میں یہ معاملہ پیش آئے تو کیا اسے نماز ہونے تک روکے رکھے نماز پوری کرلینا جائز ہے؟ کیا اس سے نماز مکمل ہو گی؟ بینوا توجروا۔

فتاویٰ # 1292

ایک شخص کو پیشاب کے قطرات آتے رہتے ہیں اکثر نماز میں ریاح اور ریاح کے ساتھ پیشاب بھی ایک، دو قطرے نکل آتا ہے کیا نماز چھوڑ کر پھر سے کپڑے بدل کر وضو کر کے نماز پڑھے یا اسی حالت میں نماز پڑھے؟

فتاویٰ # 1293

فتاوی رضویہ جلد اول ص:۴۲ میں ہے ’’مختلف جلسوں میں اتنا خون نکلا کہ اگر ایک بار آتا ضرور بہ جاتا تو اب بھی نہ وضو جائے نہ کپڑا ناپاک ہو کہ ہر بار اتنا نکلا ہے جس میں بہنے کی قوت نہ تھی‘‘ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا وہ کپڑا جس میں خون بار بار تھوڑا تھوڑا نکل کر جم گیا ہو پاک ہے؟ اگر پاک ہے تو وضو کر کے اس سے چہرہ صاف کرنا جائز ہے؟ براے کرم اس شبہہ کا ازالہ فرمائیں۔

فتاویٰ # 1294

(۱) کن کن چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟ (۲) اگر کسی شخص نے وضو کیا اور اس کے بعد اس کے ہاتھ میں، یا بدن کے کسی حصے میں، یا جسم کے نصف حصے میں آدمی کا پاخانہ لگ جائے تو اس پاخانہ کو دھو ڈالنے کے بعد اسی وضو سے آدمی نماز پڑھ سکتا ہے یا پھر وضو کر کے نماز پڑھے؟

فتاویٰ # 1295

کیا آگ سے پکی ہوئی چیز کھانے سے شافعی حضرات کے یہاں وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

فتاویٰ # 1296

میں ایک جلد ساز ہوں اور اکثر وبیش تر ہمارے یہاں قرآن شریف مرمت وجلد سازی کے لیے آتا ہے۔ قرآن مجید کی جلد بندی میں درج ذیل امر نہایت ضروری ہے: (۱)الٹنا پلٹنا، ٹھوکنا، چھیدکرنا وغیرہ، زیر غور مسئلہ یہ ہے کہ یہ امر علماے دین کی نظر میں کیسا ہے اسے کرنے میں کیا دھیان رکھنا ضروری ہے۔ (۲) کیا اس کام کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے۔ یا یہ کہ بدن پاک ہونا کافی ہے کیوں کہ گراہک کبھی بھی آتے ہیں اور گھنٹے آدھے گھنٹے کے اندر جلد مکمل کرانا چاہتے ہیں اور یوں بھی دوکان پر اور بازار میں پانی کا میسر ہونا اور وقت کی قلت ، دکان داری کا نقصان، بیماری کا عذر، ان سارے مسئلوں کو سامنے رکھتے ہوئے علماے دین کیا فرماتے ہیں۔ (۳) اگر ان سب باتوں سے قرآن کی بے حرمتی ہوتی ہو تو اس کے معافی کی کیا صورت ہے۔ براے مہربانی ذرا تفصیل سے لکھیں۔

فتاویٰ # 1297

عصر کی نماز کا وقت ہو چکا تھا۔ وضو کیا عصر کی نماز پڑھی۔ جنازہ آگیا اسی وضو سے نماز جناز ہ ادا کیا۔ دفن کرنے کے بعد مغرب کا وقت آگیا اسی وضو سے نماز مغرب ادا کی۔ چند لوگ کہتے ہیں کہ مغرب کی نماز نہیں ہوئی، نماز جنازہ کے بعد پھر سے وضو کر کے نماز پڑھنا چاہیے۔ از روے شریعت حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

فتاویٰ # 1298

غسل کے فرائض اور فرض ہونے کے اسباب تحریر کریں۔

فتاویٰ # 1299

جنابت کا غسل ہے تو کہاں سے شروع کریں۔ شروع سے لےکر آخر تک کس طرح غسل کریں؟

فتاویٰ # 1300

مسجد کے اندر اگر غسل کی حاجت ہو جائے تو غسل والے کو مسجد کے اندر سے باہر نکلنے کا طریقہ کیا ہے؟

فتاویٰ # 1301

زید اپنے دادا کی بنوائی ہوئی مسجد میں غسل کرتا ہے جب کہ مسجد میں غسل خانہ نہیں بنا ہے جس کی وجہ سے غسل کے پانی کے چھینٹے مسجد کے صحن پر پڑتے ہیں زید نے کہا کہ ہمارے دادا کی بنوائی ہوئی مسجد ہے جس کو غسل کرنا ہو وہ ایک اپنی مسجد بنوالے۔

فتاویٰ # 1302

غسل میں حکم ہے کہ پہلے دونوں ہاتھ دھو کر پھر جاے استنجا دھوئے چاہے نجاست لگی ہو یا نہیں۔ اب ایسی صورت میں جب کہ باہر عوامی نل وغیرہ پر غسل کر رہا ہو اور عوام موجود بھی ہوں تو مکمل غسل کس طرح کرے؟ بینوا وتوجروا

فتاویٰ # 1303

کیا لائف بواے صابن سے نہانے کے لیے حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ منع فرماتے تھے؟

فتاویٰ # 1304

ایک شخص سو کر اٹھا یہاں تک کہ نماز قضا ہو گئی تب وضو کر کے نماز پڑھ لیا اب بتلائیے کہ ایسے شخص کو شریعت کیا کہے گی۔ نیز کوئی سو کر نماز کے آخری وقت میں اٹھا اور اس کو غسل کی ضرورت ہے وہ غسل کرنے لگا ، یا پاخانہ کی حاجت ہے اور رفع حاجت کے لیے گیا دونوں حالت میں نماز قضا ہو گئی کیا ایسے شخص پر گنہ گار کا فتوی عائد ہوگا شرعا بیان کر دیا جائے۔

فتاویٰ # 1305

ایک شخص کو رات میں احتلام ہو گیا لیکن اس کو کچھ معلوم نہ ہو سکا کہ احتلام ہو گیا ہے، صبح کو اس نے اٹھ کر وضو بنا کر فجر کی نماز ادا کر لی بعد فجر کے دن میں کپڑے پر نشان دیکھ کر سمجھا کہ مجھ کو احتلام ہو گیا تو اس نے غسل کر کے پھر سے دوبارہ فجر کی نماز قضا پڑھی۔ اب بتلائیے کہ فجر کی نماز ہوئی یا نہیں ہوئی اور قضا پڑھنا اس کا بیجا ہوا یا نہیں؟

فتاویٰ # 1306

مرض کی حالت میں ناپاکی ہو تو غسل کرنا کیا اس کے لیے ضروری ہے؟

فتاویٰ # 1307

(۱) غسل خانہ کے اندر ننگے غسل کرنا کیسا ہے؟ (۲)اگر کوئی بغیر جوڑی ہوئی لنگی پہن کر نماز پڑھے تو نماز جائز ہو گی یا نہیں؟ (۳)حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روضہ اطہر پر جا کر ڈائرکٹ نیک مراد مانگ سکتے ہیں؟ نیز اگر کوئی ڈائرکٹ مانگنے سے انکار کرے تو شرع متین کا منکرہے؟ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ (۴)کسی بزرگ کے مزار پاک پر جاکر نماز نفل پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ بینوا وتوجروا

فتاویٰ # 1308

غسل خانہ میں یا تالاب میں غسل کرتے وقت لنگی اتارنے کے بعد قبلہ رخ ہونا منع ہے یا گھر کے اندر قبلہ رخ کھڑے ہو کر کسی ضرورت سے لنگی اتاری جا سکتی ہے یا نہیں؟

فتاویٰ # 1309

غسل کے مسائل میں حضرت صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ نے ایک حدیث نقل فرمائی ہے وہ یہ ہے : ام المومنین صدیقہ نے حمام میں جانے کا سوال کیا۔ فرمایا: عورتوں کے لیے حمام میں خیر نہیں اگرچہ تہبند اوڑھنی اور کرتے کے ساتھ جائیں۔

فتاویٰ # 1310

آصف مصنوعی دانت لگایا ہے اور اس طریقے سے ڈاکٹر نے اس کو لگایا کہ وہ کسی وقت کھلتا ہی نہیں اگر کھولے گا تو اس کو توڑ کر ہی کھولنا پڑے گا لہذا از روے شرع فتوی عنایت فرمائیں کہ آصف کے لیے غسل و وضو میں کیا حکم ہے؟

فتاویٰ # 1311

جنبی شخص نے غسل کیا اسی کپڑے کو پہن کر جونجس تھا اچھی طرح غسل کر لیا فرائض وغیرہ کے ساتھ، اب اگر اس لنگی یا کپڑے کو الگ سے نہ دھلا جائے تو کیا استعمال کرنا جائز ہوگا اور جنبی کا غسل کرنا اس کے ازار وغیرہ کے پاکی کو کافی ہوگا اگر کافی نہ ہوگا تو کیا اس کا غسل ہوا یا نہیں؟

فتاویٰ # 1312

زید اپنی بیوی سے مباشرت پر قادر نہیں ہے۔ یعنی اس کا آلۂ تناسل بے کار ہے تو وہ کسی نلی وغیرہ کے ذریعے اپنی بیوی سے مباشرت کرتا ہے تو کیا ایسی صورت میں اس پر غسل کرنا واجب اور بغیر انزال کے اس کی بیوی پر بھی غسل واجب ہوگا یا نہیں۔ مع حوالہ کتب ارسال فرمائیں۔ بینوا توجروا

فتاویٰ # 1313

(۱) زید کو کسی لڑکی یا لڑکا کو دیکھ کر یا یوں ہی سوچ کر جو ش آیا لیکن اس وقت منی خارج نہیں ہوئی کچھ دیر کے بعد پانچ منٹ یا دس منٹ کے بعد خارج ہوئی تو کیا غسل واجب ہوگا یا جوش آنے کے بعد پیشاب کیا اس کے پہلے منی خارج نہیں ہوئی لیکن پیشاب دھوتے وقت چکنا معلوم ہوا تو کیا غسل واجب ہوا؟ (۲) زید کو پیشاب کرنے کے بعد پیشاب ٹپکنے کا مرض ہے قریب دس پندرہ منٹ تک جس میں کبھی پیشاب کا قطرہ یا کبھی منی کا قطرہ ٹپکتا ہے بغیر جو ش کے لیکن پیشاب کرنے کے بعد جوش آیا اور اس کا مرض ہے کہ کبھی منی ٹپکتی ہے کبھی پیشاب ، تو پیشاب کرنے کے بعد جوش آیا تو منی کا قطرہ ٹپکنے پر کیا حکم ہے؟ پیشاب کا قطر ٹپکنے پر کیا ہے؟ اور بغیر جوش کے ٹپکنے پر کیا حکم ہے؟

فتاویٰ # 1314

ہمارے ضلع کی جامع مسجد میں ایک مولانا غلام رسول صاحب جو کہ خطیب وامام جمعہ کے فرائض عرصہ تقریبا آٹھ سال سے انجام دے رہے ہیں۔ ایک دینی سفر کے دوران ایک اسٹیشن پر نماز عصر ادا کرنے کے لیے تمام مسافروں نے غسل ووضو کیا تو مولانا نے بھی غسل کیا مگر انھوں نے ستر عورت کا کوئی خیال نہ رکھا ۔ مولانا نے جانگھیا پہن کر غسل کیا جو کہ صرف ان کی شرم گاہ کو ہی چھپا سکتا تھا باقی ناف اور گھٹنوں سے اوپر کا کافی حصہ ننگا نظر آتا تھا جس کو دیکھ کر بہت سارے مسافروں نے شرم محسوس کی اور طعن آمیز الفاظ کہے۔ کیا ایسے مولانا کو جامع مسجد کا خطیب بنے رہنے کا حق حاصل ہے جب کہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے بہت سارے پرہیز گار با شرع سنی علما بھی موجود ہوتے ہیں۔

فتاویٰ # 1315

زید مولوی ہے مدرس کا کام اور امامت بھی کرتا ہے ایک مسجد میں جس کا صحن دو گز چوڑا ہے، اسی میں پانی کا پائپ بھی ہے اور وضو کرنے کی جگہ بھی، زید اسی مسجد میں پائپ پر غسل کرتا ہے بغیر ستر کیے ہوئے صرف جانگھیا پہن کر۔ کیا اس طرح غسل کرنے والا پاک ہو سکتا ہے یا نہیں۔ ایسے شخص کو امام بنانا کیسا ہے، اس کے پیچھے نماز پڑھنے والے مقتدی کی نماز ہوتی ہے یا نہیں۔ مسجد اور پائپ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہے لہذا شریعت کی روشنی میں جواب عنایت کریں۔ بکر کہتا ہے زید کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں کیوں کہ اس کے اعمال اس کے ساتھ ہیں ہماری نماز ہو جاتی ہے۔ کیا بکر کا قول صحیح ہے، یا جو نماز پڑھی گئی ہے وہ مقتدی کے ذمہ قضا ہے؟

فتاویٰ # 1316

پانی مستعمل کب ہوتا ہے، کسی نے غسل شدہ ہاتھ بغیر کسی مجبوری کے بھری بالٹی یا لوٹا میں ڈالا تو کیا وہ مستعمل ہوا ، یا نہیں؟

فتاویٰ # 1317

ایک لوٹا پانی بھرا ہوا تھا، اس میں کسی نے ہاتھ کی انگلیاں ڈال دیں تو آیا وہ پانی مستعمل ہوگا یا نہیں۔ اگر مستعمل ہوا تو اسے مطہر کرنے کا کیا طریقہ ہوگا؟ بینوا توجروا

فتاویٰ # 1318

گنگا ندی کے جنوبی کنارے پر پٹنہ شہر واقع ہے پورے شہر کا غلیظ وناپاک پانی نالوں سے بہتا ہوا گنگا ندی میں گرتا ہے یہ سارے نالے ایک دوسرے سے لگ بھگ پچیس ہاتھ سے لے کر چالیس ہاتھ کے فاصلہ میں گنگا ندی کے کنارے پر گرتے ہیں ندی کا بہاؤ مشرق کی جانب ہے اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ نالہ گرنے کی جگہ سے کم از کم کتنے ہاتھوں کی دوری پر غسل وغیرہ کیا جائےکہ کسی قسم کی کراہت نہ ہو۔ اور نالہ گرنے کی جگہ سے بہاو کی طرف کتنے دور تک کا پانی ناپاک مانا جائے گا؟

فتاویٰ # 1319

ایک حوض میں پانچ کوئنٹل پانی ہے اس میں ایک کچھوا ڈال دیا ہے اس پانی سے وضو کرنا کیسا ہے؟

فتاویٰ # 1320

پانی کا ایک چھوٹا سا حوض ہے جس کی لمبائی پانچ ہاتھ اور چوڑائی ساڑھے تین ہاتھ اور گہرائی ایک گز کے قریب ہے، اس حوض کے اندر دو بچے ننگے نہاتے ہیں تو کیا اس حوض کا پانی وضو اور غسل کے لائق رہتا ہے یا نہیں، اور جو نمازیں اس پانی کے وضو سے اور غسل سے پڑھی گئی ہیں تو وہ نمازیں ہو جائیں گی یا لوٹانی پڑیں گی، مذکورہ حوض کے پانی سے امام نے وضو وغسل کر کے نماز پڑھائی ہے تو کیا امام اور مقتدی دونوں کو نماز لوٹانی پڑے گی یا نہیں؟ شافعی وحنفی دونوں مسلک کے مطابق جواب عنایت فرمائیں۔

فتاویٰ # 1321

مدرسہ میں پڑھنے والے نابالغ بچوں سے مدرسین کام لے سکتے ہیں کہ نہیں جیسے کہ وضو کے لیے پانی منگانے میں کیا قباحت ہے۔ حوالے سے جواب عنایت فرمائیں۔

فتاویٰ # 1322

اگر نماز کے وضو کے لیے کسی نابالغ بچے سے پانی مانگ لیا جائے تو ہینڈ پائپ پر بچے کھڑے ہوں اور ان سے کہہ دیا جائے کہ پانی پائپ سے چلا کر دے دو اگر وہ دےدیں تو اس پانی سے وضو درست ہے یا نہیں؟ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وضو درست نہیں ہوتا ہے۔

فتاویٰ # 1323

ہاتھ دھوئے بغیر اگر پانی میں ڈبوئے جائیں تو پانی مستعمل ہوجاتا ہے اور مطہر نہیں رہتا ۔ آیا یہ حکم آب دست کے لیے جو پانی لیا جاتا ہے اس کے بارے میں بھی ہے؟

فتاویٰ # 1324

(۱) کنواں کیسا ہونا چاہیے اس کی چوڑائی اور لمبائی کی شرعا کوئی مقدار ہے؟ (۲) دہ در دہ حوض میں کوئی کافر ہاتھ ڈال دے تو وہ پانی پاک ہے یا نہیں؟ اور جس شخص پر غسل فرض ہے وہ شخص اگر دہ در دہ حوض میں ہاتھ ڈال دے تو کیا پانی پاک ہے یا نہیں؟

فتاویٰ # 1325

ہمارے شہر میں ایک مسجد کے احاطے میں ایک کنواں ہے اس کی گولائی ۳۵ ہاتھ نہیں ہے اس کنویں کا پانی بذریعہ بجلی ایک چھوٹے حوض میں پہنچاتے ہیں اور وضو کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ محلہ کے لوگ اس کنویں کے پانی کو رسی سے کھینچ کر لے جاتے ہیں۔ اب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کنویں کا پانی باہر سے لوگوں کے لے جانے سے پانی اب وضو کے قابل نہ رہا ۔دریا فت طلب امر یہ ہے کہ کنویں کی گولائی کی حد شرع میں کیا ہے؟ باہر کے لوگوں کے کنویں کے پانی کو رسی سے کھینچ کر لے جانے سے پانی وضو کے قابل رہا یا نہیں؟ کنویں کے پانی کو بجلی کے ذریعہ کھینچ کر باہر کے لوگوں کو دینا کیسا ہے؟ کنویں کا پانی کب نجس ہوتا ہے، ۳۵ ہاتھ سے کم جس کی گولائی ہو اس کنویں کا پانی کوئی بے وضو آدمی رسی سے کھینچ رہا ہے اس کے ہاتھ سے پانی کے قطرے کنویں میں گر گئے کیا وہ پانی وضو کے قابل رہا ، ایسے وقت میں کتنے ڈول پانی نکالا جائے گا؟

فتاویٰ # 1326

بے نمازی کے غسل کا پانی کنواں میں گرے تو کنواں پاک ہے کہ ناپاک ، اگر ناپاک ہے تو کتنا پانی نکالا جائے گا؟

فتاویٰ # 1327

زید جس کنویں سے پانی پیتا ہے اس میں خنزیر گرگیا تو زید نے ایک دو مزدور سے دن بھر پانی نکلواکر کنویں کو پاک سمجھ کر استعمال کرنا شروع کر دیا جب کہ خنزیر گرنے پر پورا پانی نکالا جائے گا۔لیکن بتانے پر بھی کہتا ہے کہ میں بھی پڑھا لکھا ہوں۔ ایسے شخص کے لیے کیا حکم ہے۔ کیا اس صورت میں کنواں پاک ہوگا، یا نہیں۔ اگر نہیں تو جو پیتا ہے اس کے لیے کیا حکم ہے؟

فتاویٰ # 1328

ایک مسجد کے پختہ کنواں میں سڑا ہوا چوہا نکلا کچھ لوگوں نے سو، یا پچاس گھڑا پانی نکال کر پانی پینا شروع کر دیا، بعدہ ایک مولوی صاحب پہنچے اور کہا کہ پورا پانی نکالو، چناں چہ پورا پانی نکالا گیا ،تو جن لوگوں نے اپنی راے اور ضد کی بنیاد پر اس ناپاک پانی کو استعمال کیا ان کے لیے شرعا کیا حکم ہے؟

فتاویٰ # 1329

کنویں میں بلی، یا چوہا، یا کبوتر گرکر پھول گیا، پھٹا نہیں اور نکال لیا۔ ایسی حالت میں تین دن کی نماز فرض دہرانے کا حکم اور اس کی وجہ تحریر فرمائیں۔

فتاویٰ # 1330

کنواں کا پانی استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟ تفصیل کنواں: کنواں تقریبا چالیس فٹ گہرا ہے، تقریبا بائیس فٹ کے بعد پانی شروع ہوتا ہے جو اٹھارہ فٹ ہے، کنواں سے صرف ڈول کو رسی سے باندھ کر پانی نکال سکتے ہیں کیوں کہ اندر کنواں میں سیڑھیاں وغیرہ نہیں ہیں جو کہ پانی تک اتر کر پہنچ سکیں۔ ہمارے یہاں ایک جامع مسجد عادل پور کے کنویں میں بتاریخ ۱۳؍ ربیع الاول ۱۴۰۴ھ شب میں کتا گر گیا تقریبا چار بجے صبح کچھ مصلیان مسجد نماز فجر کے لیے جمع ہونا شروع ہوئے تو کنویں میں سے کتے کی آواز سنائی دے رہی تھی۔ تاریکی تھی روشنی کا بر وقت انتظام نہ ہو سکا بعد فراغ نماز فجر کنویں میں دیکھا گیا سطح آب پر کتا تیرتا ہوا زندہ موجود تھا۔ فوری ڈول رسی سے باندھ کر کنویں میں چھوڑ دیا گیا تاکہ کتے کو جو کہ زندہ تھا کنویں سے نکال دیا جائے مگر ڈول سے کتا کو زندہ نکالنے کی کوشش سود مند ثابت نہ ہوئی چوں کہ کتابڑا تھا ۔ بعد میں جھولا پایا گیا جھولے کو رسی سے باندھ کر کنویں میں چھوڑنا ہی چاہتے تھے کہ کتا کنویں ہی میں دم توڑدیا اور کنویں میں غرق ہو گیا اور تہہ تک پہنچ گیا وقت تقریبا صبح سات بجے تھے اس کے بعد تقریبا دس بجے صبح یعنی تین گھنٹے وقفہ کے بعد غوطہ زن نے اس مردہ کتے کو کنویں سے باہر نکال دیا ۔ اس کے بعد مصلیان مسجد اپنی معمولی معلومات کے لحاظ سے کہ کنویں کا پانی ناپاک ونجس ہو گیا ہے لہذا کنویں کا تمام پانی خالی کرنے کی کوشش میں پہلے واٹر پمپ سیٹ (ڈیزل انجن) لایا گیا اس پمپ سیٹ سے مسلسل چار پانچ یوم تک کوشش کی گئی مگر کچھ ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر پمپ سیٹ پچیس فٹ کی گہرائی سے زیادہ پانی نہیں کھینچ سکتا وغیرہ ۔ الغرض اس پمپ سیٹ سے بہ مشکل تمام پانچ فٹ پانی کنویں سے نکالا جا سکا اس کے بعد کنویں میں پانی کی سطح اندرون چھ سات گھنٹے بعد یعنی پھر پہلے ہی کی طرح سطح آب دوبارہ پرانے نشانے پر آگئی۔ اس کے بعد مزدوروں کے ذریعہ ڈول سے کنویں کا پانی نکالنا شروع کیا گیا، پانچ چھ گھنٹے میں پانچ چھ فٹ پانی کنوئیں سے نکالا گیا۔ مزدوروں کے تھک جانے کے بعد پانچ چھ گھنٹے توقف کے بعد دیکھا گیا کنوئیں میں پھر پانی کی سطح چار فٹ بھرتی ہو گئی۔ اس کے بعد پھر پندرہ سولہ یوم کے بعد زیادہ تعداد میں مزدور فراہم کر کے بہ ذریعہ ڈول کنوئیں سے پانی نکالا گیا یعنی صبح نو بجے سے شام چار بجے تک کنویں کا پانی جو اٹھارہ فٹ تھا اس میں سے دس بارہ فٹ پانی نکالا گیا ما بقی پانی چھ سے آٹھ فٹ نکالا نہ جا سکا کیوں کہ کنوئیں کا جھرہ کافی تیز اور بڑا ہے مزدور جو صبح نوبجے سے شام چار بجے تک مسلسل بلا توقف دس بارہ فٹ پانی کنویں سے نکالے وہ تقریبا چار ہزار ڈول سے زائد ہوگا۔ غرض مزدور بہت تھک گئے مگر کنویں کا پانی خالی نہ ہو سکا۔ اور کنویں کے پانی کا استعمال مورخہ ۱۳؍ ربیع الاول ۱۴۰۴ھ سے اب تک بند ہے جس کی وجہ سے مسجد مذکور میں وضو وغیرہ کے لیے پانی کی تکلیف ہے۔ ساتھ ہی اہل محلہ کے لیے بھی پانی کے استعمال کی تکلیف ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ مذکورہ کنویں کا پانی از روے شرع استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز نہ ہو تو کس طور سے جائز ہونے کا جواز ہو۔ براے کرم جواب سے مطلع فرمائیں۔

فتاویٰ # 1331

سیپ کا چونا حلال ہے یا حرام ؟ اگر حرام ہے تو یہ چونا کنواں میں گر جائے یا ڈالا جائے تو پانی نجس ہوگا یا نہیں؟ اگر نجس ہے تو جو شخص اس پانی سے وضو کر کے نماز ادا کیا ہے اعادہ کرےگا یا نہیں؟ زید کہتا ہے کہ نجس نہ ہوگا اور نماز واجب الاعادہ نہیں ہے جیسے مٹی تو کیا زید کا کہنا درست ہے، اور زید گنہ گار نہ ہوگا؟

فتاویٰ # 1332

ایک تالاب میں خنزیر مرگیا ہے، اس کی لمبائی ۵۰ فٹ ہے اور چوڑائی پندرہ فٹ ہے ۔ گہرائی دس فٹ ہے اس میں خنزیر گر کر مر گیا ہے اس میں پھول کر پھٹ گیا ہے ہماراپورا گاؤں جاہل طبقہ ہے، اور اس تالاب میں مچھلی بہت زیادہ ہیں مچھلیوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟ ہمارے گاؤں کے لوگ بولتے ہیں کہ اس تالاب میں کیا لگا ہے، ہوا لگنے سے پانی پاک مانا جاتا ہے ہمارے گاؤں میں کوئی خاص پڑھے لکھے آدمی نہیں ہیں، ہم دو آدمی پڑھے ہیں تو ہم لوگوں کی بات کا یقین نہیں لاتے ہیں۔

فتاویٰ # 1333

مسجد میں حوض ہے جس کی لمبائی چوڑائی سب ملا کر سو ہاتھ ہے ، اس لیے حوض میں ایک سُوّر کا بچہ گر کر ادھر ادھر پھرتا رہا کچھ دیر بعد زندہ نکالا گیا، کیا یہ حوض کا پانی پاک ہے اور اس پانی سے وضو کرنا درست ہے، جو نمازیں پڑھی گئیں ان کا کیا حکم ہے؟ زید کہتا ہے کہ سُوّر نجس العین ہے لہذا پانی نکلوا دیا جائے۔ بکر کہتا ہے کہ حوض دہ در دہ ہے اس لیے جائز ہے۔ شریعت کیا کہتی ہے اس کے متعلق۔ جس وقت سور حوض میں پڑا ہے اس وقت شہر میں جہاں پانی کا سپلائی یعنی گورنمنٹ کا پائپ کھلا ہوا تھا اور حوض بھر کر اس کا پانی نالی میں گر رہا تھا۔ یہ پانی بہتا پانی ہے کہ نہیں۔ امام صاحب مسجد کے یہ حکم دیے کہ پانی نکال دیا جاے احتیاطا لیکن کمیٹی یہ کہتی ہے کہ ہرگز نہیں نکلے گا پانی، اس لیے کہ جائز ہے تو کمیٹی کے اوپر ذمہ داری ہے یا نہیں، جب کہ عوام میں سے کچھ لوگ اس پانی سے وضو کرنے میں نفرت محسوس کرتے ہیں۔

فتاویٰ # 1334

کنواں میں ایک استعمال شدہ جوتا (چمڑا یا پلاسٹک کا) گر کر ڈوب گیا ہمارے یہاں کے مولوی صاحب نے صرف چالیس پچاس بالٹی پانی نکلوادیا اور جوتا نہیں نکلوایا، کہتے ہیں کہ پانی پینے کے قابل اور پاک ہے، تو کیا یہ بات صحیح ہے؟ اگر نہیں تو کتنا بالٹی پانی نکالا جائے اور جوتا نکالنے کی حاجت ہے کہ نہیں، اور مولوی صاحب کا مسئلہ غلط ہونے کی صورت میں ان کے لیے کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا

فتاویٰ # 1335

زید جو ایک صحیح العقیدہ سنی مسلمان ہے ایک اسکول کا ٹیچر ہے، اس اسکول میں اس کے علاوہ تمام مدرسین وطلبہ ہندو ہیں، اس اسکول میں ایک کنواں ہے، اسکول کے کمرے کچے ہیں، کمروں کو گوبر سے لیپا جاتا ہے، جس بالٹی میں گوبرلاتے ہیں اور لیپتے ہیں اسے صاف کیے بغیر اس کنویں میں ڈال کر پانی نکالتے ہیں یعنی اس بالٹی کے ارد گرد گوبر لگا رہتا ہے ایسی صورت میں اس پانی کے بارے میں شرعا کیا حکم ہے، پانی پاک رہا یا ناپاک؟ اب زید اس پانی سے وضو کر سکتا ہے یا نہیں، اس پانی سے زید نے وضو کر کے جتنی نمازیں پڑھیں اس پر شرعا کیا حکم ہے، جس کمرے کو گوبر سے لیپا جاتا ہے اس میں جاے نماز بچھاکر نماز پڑھنا شرعا کیسا ہے؟

فتاویٰ # 1336

(۱) ہمارے شہر میں مسجد کے احاطے میں کنواں ہے اس کا پانی وضو کے لیے استعمال کرتے ہیں ، شہر کے لوگ اندر آکر پانی لے جاتے ہیں، منع کرنے سے وہ لوگ جھگڑا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ثواب کا کام ہے، پانی لے جانے سے وضو کے پانی میں کوئی کمی بھی نہیں ہوتی ، اس لیے کوئی بھی روک نہیں سکتا ۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس طرح باہر سے لوگوں کو پانی لے جانے سے کوئی روک سکتا ہے یا نہیں؟ کنویں کا پانی اب وضو کے قابل ہے یا نہیں، اس پانی سے وضو کر کے نماز پڑھے یا پڑھائے تو نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ (۲) اسی طرح دوسری مسجد میں بھی ایک کنواں ہے اس کنویں کو اوپر سے دروازہ بنا کر بند کر دیے ہیں اور اس میں پائپ لگادیے ہیں ۔ بجلی سے پانی کو پائپ کے ذریعہ سے چھوٹے حوض میں لاتے ہیں اور ایک پائپ کو مسجد کے باہرلگا دیے ہیں وہاں سے لوگ پانی بھر کر لے جاتے ہیں، اس طرح سے مسجد کے کنویں کا پانی باہر کے لوگ استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟

فتاویٰ # 1337

ایک چشمہ جاری ہے یعنی ایک چھوٹی سی نہر کے ذریعہ اس کنویں میں پانی آتا ہے، اس کنویں کا قطر بشمولیت ڈیڑھ فٹ کی دیوار ۳۱؍ فٹ ہے اور پانی کی گہرائی ۲۴؍ فٹ ہے اس کنویں میں ایک لڑکا گر کر مر گیا اور فوراً اس کی نعش کو نکالا گیا، نعش کو نکالنے کے بعد سے ہندو و مسلمان اور ہر قوم کے لوگ اس پانی کو استعمال کر رہے ہیں؛ کیوں کہ یہ کنواں سرکاری ہے تقریبا پانی کا استعمال تین ماہ سے ہو رہا ہے، زید کہتا ہے کہ جب تک اس کنویں کا پانی نہیں نکالتے تب تک مسلمان کو یہ پانی استعمال کرنا ناجائز ہے۔ اس پانی سے وضو یا کپڑے وغیرہ صاف کر کے جو نمازیں پڑھی گئیں وہ نمازیں ادانہیں ہوئیں کیوں کہ وہ پانی ناپاک ہے، بکر کہتا ہے کہ جتنا پانی نکالنا تھا اس سے زیادہ پانی نکل چکا ہے۔ اس لیے کہ یہ پانی تین مہینے سے استعمال کر رہے ہیں اب پانی نکالنے کی ضرورت نہیں اگر مسئلے کی باریکیوں کے مطابق عمل کرنا یا چلنا ہے تو اس زمین پر پیر رکھ کر چلنا بھی مشکل ہے۔ (حاشیہ: بکر نے بڑی بے باکی کے ساتھ جو یہ کہا کہ ’’اگر مسئلے کی باریکیوں کے مطابق عمل کرنا، یا چلنا ہے تو اس زمین پر پیر رکھ کر چلنا بھی مشکل ہے‘‘۔ یہ شریعت طاہرہ کے خلاف اور بالکل غلط ہے، دین کے احکام آسان ہیں، اس میں کوئی تنگی نہیں ہے۔ قرآن حکیم میں ہے: ’’ وَ مَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّيْنِ مِنْ حَرَجٍ١ؕ ‘‘ [الحج، آیت: ۷۸] اللہ نے دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی۔ نیز قرآن حکیم میں ہے: ’’ لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا١ؕ ‘‘ [البقرۃ، آیت: ۲۸۶] اللہ کسی شخص کو اس کی وسعت سے زیادہ مکلف نہیں کرتا۔ اللہ کے رسول ﷺ ارشاد فرماتے ہیں: أحب الدین إلی اللہ الحنیفیۃ السمحۃ۔ [صحیح البخاری، کتاب الایمان، باب الدین یسر] اللہ تعالی کے نزدیک آسان دین بہت پسند ہے۔ لہذا بکر کتاب وسنت کے خلاف بکواس کرنے کی وجہ سے توبہ ورجوع کرے اور آیندہ ہرگز ہرگز ایسی بے باکی نہ کرے۔ واللہ تعالی اعلم ۔ محمد نظام الدین الرضوی) جواب طلب بات یہ ہے کہ زید کا کہنا صحیح ہے یا بکر کا کہنا صحیح ہے؟ اس پانی کا حکم کیا ہے اور پانی کب استعمال کر سکتے ہیں؟ اس کنویں کے پانی کو استعمال کر کے مثلاً وضو ، بدن یا کپڑے صاف کرکے جو نمازیں ادا کی ہیں وہ درست ہیں یا نہیں ؟ اور فاتحہ ونیاز وغیرہ ادا ہوئی یا نہیں؟ نوٹ: اگر شہر میں اس کے علاوہ دوسرا کنواں یا پانی کا انتظام نہیں ہے تو کیا کرنا چاہیے؟

فتاویٰ # 1338

بنکا پور شہر کے اندر جامع مسجد کے کنویں میں ایک انسان کاچار دن پہلے حادثہ ہو چکا تھا جمعرات کے دن وہ کنویں میں گر گیا، مسجد کے اراکین میں سے کسی کو بھی معلوم نہ ہوا ، اتوار کے دن، دن کے ٹھیک دس بجے اس انسان کو کنویں سے باہر نکالا گیا، نکالتے وقت انسان کے ہاتھ کا چمڑا کنویں میں پھٹ کر گر گیا۔ اور کنویں سے نکالتے وقت پیشانی سے خون کی دھار جاری تھی، اس کے کپڑے پھٹ کر کنویں میں گر گئے ۔ کنواں تقریبا ۸۰؍ یا ۹۰؍ گز ڈونگا ہے، اس کی گہرائی دس فٹ ہے ۔ میت کو باہر نکالتے وقت پانی کنویں میں ۲۰؍ گز تھا، ۸؍ دن کے بعد بیچ میں پھر حادثہ گزر گیا۔ کنویں سے مشین لگا کر پورا پانی نکال دیے ۔ کنویں کے اندر ۲؍ یا ۳؍ بکیٹ پانی تھا ، کنویں میں پلاسٹک اور کپڑا ایسا ہی رہ گیا، کنواں پانی سے دوبارہ بھر گیا۔ اب یہ پانی وضو اور استنجاکے لائق ہے یا نہیں ، گاؤں کے اراکین فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہو گیا ۔ پاک ہوا یا ناپاک؟

فتاویٰ # 1339

جاری کنویں میں اگر کوئی دموی (بہتے خون والا)جانور مثلا چوہا گر کر مر جائے اور پھول جائے، یا پھٹ جائے یا کنویں میں نجس چیز گر جائے تو ایسی صورت میں کنویں کو پاک کرنے کے لیے شریعت مطہرہ نے کیا صورت متعین کی ہے اور کیا صورت مذکورہ میں تین سو ساٹھ (۳۶۰) ڈول پانی نکال دینے سے کنواں پاک ہو جائے گا؟ جب کہ کنویں میں اس سے کہیں زیادہ پانی ہو، اور کیا اس پانی سے وضو کرنے والوں پر نمازوں کا اعادہ بھی واجب ہے اور اگر مسجد کا امام تین سو ساٹھ ڈول پانی نکال دینے کے بعد کنویں کی طہارت کا حکم دے دے تو کیا کنواں پاک ہو جائے گا اور اگر خلاف شریعت امام نے لوگوں سے عمل کرادیا تو ایسے امام کے متعلق کیا حکم ہے؟

فتاویٰ # 1340

کوڑھی اگر کنویں میں گر جائے تو کیا ہوگا؟

فتاویٰ # 1341

ہینڈ پائپ (نل) میں نجاست پڑ جانے پر اس کے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہوگا جب کہ نیچے کا وائسر بھی پھٹا ہو اور نجس پانی تہہ تک پہنچ جائے؟

فتاویٰ # 1342

دہ در دہ حوض کی لمبائی اور چوڑائی کا حساب کرنے کے لیے ہاتھ کا حساب ہے، وہ ہاتھ کی لمبائی شرعی حساب سے کتنی ہے اور شرعی گز کتنے انچ کا ہوتا ہے؟ اور حوض کی صرف لمبائی اور چوڑائی کا حساب لیا جائے یا گہرائی کا بھی لیں اگر حوض گول ہو تو اس کا کیا حساب ہے؟

فتاویٰ # 1343

ایک مسجد میں عارضی طور پر ایک استنجا خانہ تھا اس سے تین فٹ ہٹ کر ایک کنواں کھودا گیا اور استنجا خانہ ختم کر دیا گیا ، ایسی صورت میں اس کنویں کے پانی سے وضو، غسل اور دیگر استعمال جائز ہے کہ نہیں؟ کچھ لوگ اس کنویں سے وضو وغیرہ نہیں بناتے ہیں ، اسے ناپاک سمجھتے ہیں اور کچھ لوگ اس پانی کا استعمال وضو و غسل وغیرہ میں کرتے ہیں تو اس میں حق بجانب کون لوگ ہیں ؟ کیا اس کنویں کا پانی پاک نہیں ہے؟

فتاویٰ # 1344

(۱) حوض کتنی طرح کا ہوتا ہے باعتبار شرع وضاحت کریں۔ (۲) بہار شریعت حصہ دوم ص:۳۷ پر مرقوم ہے کہ حوض کی مربع پیمائش دہ در دہ یعنی کل لمبائی چوڑائی سو ہاتھ ہو جائے تو یہ بڑا حوض ہے اور اگر مذکورہ پیمائش سے کم ہو تو چھوٹا حوض ہے۔ جواب طلب امر یہ ہے کہ باعتبار شرع ہاتھ کا شمار کہاں تک ہے؟ نیز حوض کبیر وحوض صغیر سے غسل ووضو جائز ہے یا نہیں؟ (۳) ہمارے یہاں کی ایک چھوٹی مسجد ہے جس کی جگہ تنگ ہے ، بایں سبب مندرجہ ذیل شکل کا حوض ہے: ------- ۱۴؍ فٹ۵؍ انچ چوڑائی--------۲۰؍ فٹ تین انچ لمبائی

فتاویٰ # 1345

(۱) حوض (جو ماے جاری کے حکم میں ہوتا ہے) کتنا لمبا چوڑا ہو عرض وطول فٹ کے اعتبار سے ارشاد فرمائیں اور کم از کم گہرا کتنا ہو؟ (۲) دس فٹ چوڑا اور دس فٹ لمبا کیا یہ مقدار حوض مذکورہ کے لیے کافی ہو سکتی ہے؟

فتاویٰ # 1346

جنب کے بارے میں زید کا کہنا ہے کہ سخت سردی کے موسم میں اگر یہ اندیشہ ہے کہ رات کی نماز پڑھنے سے ٹھنڈی لگ جائے گی اور طبیعت خراب ہو جائے گی تو اس حالت میں جنبی شخص تیمم کر کے نماز فجر پڑھ سکتا ہے؟بیان فرمائیں۔

فتاویٰ # 1347

زید جب استنجا کرتا ہے تو استنجا کرنے کے بعد تقریبا آدھا گھنٹہ تک بول (پیشاب)کے کچھ قطرات ٹپکتے رہتے ہیں جب کہ استبرا بھی کرتا ہے تو کیا زید اسی کپڑے میں جس میں بول کے قطرات ٹپکتے ہیں نماز پڑھ سکتا ہے؟ اور زید نے استنجا کرنے کے فورا بعد وضو بھی کر لیا تو زید کا وضو باقی رہا یا نہیں؟ ایسی صورت میں زید کیا کرے؟ اور زید احتیاطا مندرجہ ذیل فعل بھی کر لیتا ہے: استنجا کرنے کے وقت جانگھیا پہن لیتا ہے تاکہ بول (پیشاب)کے قطرات ٹپکیں تو اسی جانگھیا میں ٹپکیں اور پھر جب اطمینان ہوجاتا ہے کہ اب قطرات نہیں ٹپکیں گے تو جانگھیا اتار کر وضو کرکے نماز پڑھتا ہے اور پھر جب دوبارہ استنجا کا قصد کرتا ہے تو اسی جانگھیا کو پہن کر اطمینان ہو جانے کے بعد جانگھیا اتار کر وضو کرتا ہے کیا مذکورہ طریقہ اپنا نا درست ہے ؟ یا نہیں؟

فتاویٰ # 1353

زید کو فراغت استنجا کے بعد قطرہ آتا ہے مگر فوری صرف استعمال کلوخ سے خروج قطرہ نہیں ہوپاتا ہے جب تک کہ اپنی لنگی ہی میں آلہ کو پکڑ کر مسل نہ دے اور اگر استبرا کرتا ہے تو بعد استبرا پھر بھی ضرورت ہے کہ آلہ کو کسی کپڑے میں مسل دے تاکہ اگر خروج قطرہ ہو تو کپڑے ہی میں جذب ہو جائے اور نماز کے لیے لنگی علاحدہ رکھتا ہے جو نماز پڑھنے کے وقت بدل کر نماز پڑھ لیتا ہے۔ صرف اسبترا سے اگر مکمل طور پر خروج قطرہ ہو جائے تو استبرا سے فائدہ بھی ہوا کہ کوئی بھی قطرہ نکلا اور کلوخ نے جذب کر لیا۔ مگر یہ بھی تو نہیں بعد استبرا آلہ کو کپڑے میں مسلنے سے یا کچھ وقفہ کے بعد بے خیالی میں آلہ کی سپاری پیشاب کی تری آجانے سے اس کے سوا اور کیا بہتر ہو سکتا ہے کہ جس کپڑے میں ہے اسی میں اسی کی تری یا قطرہ کو جذب کر لیا جائے۔ اگر ایسا زندگی میں ایک بار دو بار ہو تو بعدہ پھر استنجا کرنا آسان ہے اور اگر یہ ایک مرض کی شکل اختیار کر چکا ہے تو استنجا سے فراغت کے بعد پھر استنجا کرتے رہنا وہ بھی نماز میں کم وقت باقی ہے اور دوسرے استنجا کے انتظار میں وقت کو کھودینا اور نماز قضا کر دینا کہاں تک درست ہے۔ آیا زید کا استبرا نہ کر کے لنگی ہی میں قطرات کو جذب کر دینا اور لنگی بدل کر نماز پڑھ لینا از روے شرع درست ہے یا نہیں جب کہ یہ متحقق نہیں کہ بعد استنجا اول قطرہ ضرور آوے یا کبھی نہ آوے ، اور ایسا شخص امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟

فتاویٰ # 1354

کیا صرف ڈھیلے سے بھی طہارت وپاکی حاصل ہو سکتی ہے یا پانی لیناضروری ہے؟ کیا یہ بھی صحیح ہے کہ چالیس قدم چلنے کے بعد پیشاب کے قطرے ٹپکتے ہیں؟

فتاویٰ # 1355

مجھے ہر وقت طہارت لینے کے بعد پیشاب کے قطرے جاری رہتے ہیں، پیشاب کے ساتھ مذی کے قطرے بھی جاری رہتے ہیں میں اس مجبوری کے تحت لوپ لگا کر نماز پنج گانہ ادا کر رہا ہوں لیکن یہاں چند مولوی صاحبان کا کہنا ہے کہ نماز میں لوپ لگا کر پڑھنے سے نماز نہیں ہوتی، یہ عادت حالت نماز میں بھی ہے مجھے کہنا یہ ہے کہ قطرے اور مذی کے قطرے جاری رہنے میں کیا لوپ لگا کر پڑھنے سے نمازہوتی ہے یا نہیں؟

فتاویٰ # 1356

کسی کو بواسیر کا مرض ہو اور پائخانہ کے وقت بواسیر باہر نکل آئی ہو تو آب دست کرتے وقت بواسیر کو اندر کیے بغیر یعنی بواسیر کو اندر نہ کرے اور آب دست کرلے تو پاکی ہو جائے گی یا نہیں؟

فتاویٰ # 1357

جب میں پیشاب کر کے فارغ ہوتا ہوں تو کچھ دیر کے بعد ایک دو قطرہ آجاتا ہے اگر میں بہت احتیاط کروں پھر بھی آجاتا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں اور یہاں مجبوری یہ ہے کہ میں شہر سے کچھ دور ہوں اور مزارع میں کام کرتا ہوں اور یہاں کچھ کشمیر اور پاکستان کے لوگ ہیں جو کبھی کبھی میرے پاس آتے ہیں تو نماز پڑھانے کے لیے ضد کرتے ہیں کیوں کہ میں آپ کے مدرسہ میں جماعت ثالثہ تک پڑھا ہوں اور داڑھی وغیرہ ماشاء اللہ سنت کے مطابق ہے لوگ مجھے پڑھا لکھا اور امامت کے لائق سمجھتے ہیں جب کہ میں معذور ہوں یہ کہنے پر بھی کبھی کبھی لوگ امامت کے لیے مجبور کردیتے ہیں اور یہی بات جب میں گھر چھٹی پر جاتا ہوں تو گاؤں والے بھی امامت کے لیے مجبور کرتے ہیں اور میرے ساتھ یہاں پر دو آدمی اور کام کرتے ہیں جو اپنے ضلع اعظم گڑھ کے ہیں لیکن وہ امامت بالکل نہیں کر سکتے کیوں کہ ان کے پاس کچھ بھی علم نہیں ہے اگر میں امامت نہ کروں تو سب لوگ الگ الگ نماز پڑھیں گے تو حضور والا سے گذارش ہے کہ کتاب وسنت کی روشنی میں بندۂ مجبور ومعذور کی رہنمائی فرمائیں ۔

فتاویٰ # 1358

زید کا آپریشن ہوا ہےجس کی وجہ سے پیچھے سے ہر ایک دو منٹ میں بار بار ہوا خارج ہوتی ہے جس میں آواز نہیں ہوتی مگر بدبو ہوتی ہے ایسی حالت میں زید نماز ادا کرے یا نہ کرے کیا باجماعت مسجد میں نماز ادا کرے گا یا گھر میں تنہا پڑھے۔ بار بار ہوا نکلنے سے کیا وضو باقی رہے گا، اگر نماز ادا کرے تو کیا نماز ہو جائے گی۔

فتاویٰ # 1359

(۱) نجس کپڑا سوتی ہو یا ٹیریکاٹ کا نجاست لسم دار لگی ہو یا پائخانہ لگا ہو اس کو ملنے کے بعد ہاتھ میں لٹکا کر ایک دو لوٹا اوپر سے پانی بہادیں تو پاک ہو جائے گا یا نہیں؟ (۲) نجس کپڑاسوتی ہو یا ٹیریکاٹ کپڑا بھگوکر مل کر بالٹی میں پانی ڈال کر کپڑا بالٹی میں ڈال کر نکال لیں پھر بالٹی کا پانی گراکر پھر دوسرا پانی ڈال کر پھر کپڑا ڈال کر نکال لیں اس طرح سے تین بار کرنے پر کپڑا پاک ہو جائے گا کہ نہیں، تینوں بار نچوڑنا ضروری ہو تو ٹیری کاٹ کا کپڑا نچوڑنے کے بعد بھی اس میں پانی رہ جاتا ہے تو اس کو پاک کرنے کی کیا صورت ہے؟

فتاویٰ # 1360

منی کے بارے میں بہار شریعت حصہ دوم میں مسئلہ تحریر ہے کہ اگر کپڑے پر لگی ہو سوکھ جانے پر جھاڑنے اور رگڑنے سے پاک ہو جائے گی۔ اس مسئلہ میں کچھ اشکال معلوم ہوتا ہے، ایسا نہیں کہ کتاب کے مسئلہ میں شک ہے۔ (معاذ اللہ) ایسی صورت میں اس کی وضاحت فرمائی جائے۔

فتاویٰ # 1361

کیا فرماتے ہیں علماے کرام اس مسئلہ میں بہار شریعت میں ہے ص:۱۰۶؍ طبع الیکٹرک ابوالعلائی پریس آگرہ، مسئلہ: منی کپڑے میں لگ کر خشک ہو گئی تو فقط مل کر جھاڑنے سے اور صاف کرنے سے کپڑا پاک ہو جائے گا اگر چہ بعد ملنے کے کچھ اثر کپڑے میں باقی رہ جائے، اس مسئلہ میں عورت ومرد اور انسان، حیوان تندرست ومریض جریان سب کی منی کا ایک حکم ہے۔ مسئلہ : بدن میں اگر منی لگ جاے تو بھی اسی طرح پاک ہو جائے گا۔ اس کے بعد دو مسئلے اور ہیں پھر ہے : مسئلہ: اگر منی کپڑے میں لگی ہے اور اب تک تر ہے تو دھونے سے پاک ہو گا، ملنا کافی نہیں۔ کیا ملنے کےلیے سوکھنے کا انتظار کرنا ہوگا ۔ دونوں مسئلوں میں تناقض کس طرح سے دور کیا جاسکتا ہے اور کیا اس طرح سوکھی کو رگڑ کر پاک کر کے تنگی وقت میں یا دوسری وجہوں کے تحت تیمم کر کے نماز پڑھی جا سکتی ہے۔

فتاویٰ # 1362

دو دھ میں یا کسی کھانے کی چیز میں بلی منہ ڈال دے تو کیا کرنا چاہیے؟

فتاویٰ # 1363

ہم پاخانہ میں لوٹا میں پانی لے کر گئے اور پاخانہ میں پرند اور کِرونہ ہیں پھر دیکھا کہ پانی میں لوٹے کے اندر ایک چلا گیا ہے تو وہ پانی پاک رہا یا ناپاک؟

فتاویٰ # 1364

بجلی کا تار گھر میں لگا ہو یا کوئی پیٹی ٹین یا لکڑی کی ہواس پر مکھیاں بیٹھتے بیٹھتے اتنا زیادہ پائخانہ کر دیں کہ پائخانہ ہی پائخانہ دکھائی دے تو وہ تار یا پیٹی پاک رہے گی یا ناپاک؟

فتاویٰ # 1365

زید کہتا ہے کہ اگر کتے کو ’’بسم اللہ اللہ أکبر‘‘ پڑھ کر ذبح کر دیا جائے تو اس کا چمڑا دباغت سے پاک ہو جائے گا، جب کہ بکر یہ کہتا ہے کہ کتا نجس العین ہے اس لیے خنزیر کی طرح اس کا بھی چمڑا دباغت سے پاک نہیں ہوگا، کس کا قول صحیح ہے مع حوالہ درج فرمائیں۔

فتاویٰ # 1366

(۱) لنگی میں ظاہری وباطنی نجاست لگی ہو اور غسل کر کے وہی لنگی پہن کر نکل آئے اب دوسری لنگی پہن کر بدلا، اب نجس لنگی کو پاک کرنے کے طریقہ پر دھولیا تو کیا درست ہو گیا۔ (۲) کسی کو قطرہ کی بیماری ہو ۔ بیماری ہونے کی وجہ سے نمازپڑھتا ہو مگر جب غسل کرنا ہو تو لنگی کو پاک کرنے کے طریقہ پر دھونا ہوگا یا ناپاک کے طریقہ پر ، جب کہ لنگی میں کوئی نجاست نہ لگی ہو صرف پیشاب کا قطرہ لگا ہو۔ (۳) کسی کا کان بہتا ہو اور کان بہہ کر گال پر آجائے تو کیا گال نجس ہو جائے گا اور کان بہنا بند ہو جانے پر کان میں تیل ڈالے اور تیل اندر سے بہہ کر گال پر آجائے تو کیا گال نجس ہو جائے گا؟

فتاویٰ # 1367

سوکھے ہوئے تالاب میں نجاست پڑی ہوئی ہو اور کھیتیوں ، نالیوں کا پانی برسات کے موسم میں کہ جن میں نجاست پڑی ہوئی ہو اسی سوکھے تالاب میں بہہ کر آتا ہو اور پہلی ہی بارش میں وہ دہ در دہ ہو گیا ہو (بھرا نہ ہو) تو اب اس صورت میں اس تالاب کا پانی پاک ہوگا یا نہیں؟

فتاویٰ # 1368

لوہے کی کڑھائی میں نجس پانی میں سیمنٹ بنائی جائے کام ختم ہونے کے بعد کڑھائی دھوتے وقت سیمنٹ کڑھائی میں پکڑ لیے ہو، پاک کرنے کے طریقہ پر کڑھائی دھو لییے ، پکڑی ہوئی سیمنٹ لگی رہ جانے پر کڑھائی پاک ہو جائے گی یا نہیں؟

فتاویٰ # 1369

زید نے کہا کہ مسجد کی صف پر کبوتروں کی بیٹ متعدد مقام پر ہو اور کچھ خشک ہو اور کچھ تر بھی ہو تو کیا یہ فرش دھویا جاوے یا خشک کو کھرچ کر پھینک دیا جائے۔ اور تر بیٹ پونچھ کر پھینک دی جائے اور نماز اسی پر پڑھ لی جائے یا کیسا کرنا درست ہوگا، مفصل تحریر فرمائیں۔

فتاویٰ # 1370

مکان کا آنگن کچا ہے یا اینٹ بچھایا ہو اور دو اینٹوں کے درمیان مٹی ہو اور بچہ پیشاب کر دے تو پیشاب کی جگہ پر ہاتھ رکھ کر اوپر سے پانی گرائے اور زمین کاچھتے(کانچھنا سے، کاچھتے ہوئے یعنی پوچھتے ہوئے۔) ہوئے نابدان تک لے جا کر نابدان میں گرا دینے پر کیا پیشاب کی جگہ کا آنگن پاک ہو جائے گا؟

فتاویٰ # 1371

نجس تیل زمین پر گر جائے اور زمین تیل کو جذب کر جائے مگر ظاہر ہو تو کیا وہ زمین نجس رہے گی؟

فتاویٰ # 1372

نجس کپڑے میں صابن لگا کر پاک کر نے کے طریقے پر دھو لینے کے بعد کپڑے میں صابن کا جز باقی رہ جائے تو کپڑا پاک ہوا یا نہیں؟

فتاویٰ # 1373

زری والے کپڑوں کو بجاے پانی کے پٹرول سے صاف کیا جاتا ہے کہ پانی سے خراب ہو جاتے ہیں، آیا اس طرح سے وہ پاک ہو سکتے ہیں؟ بیان فرمائیں۔

فتاویٰ # 1374

بوری سے پاخانہ کی جگہ کو صاف کیا اور پھر ایک گھنٹہ یا آدھا گھنٹہ بیٹھ کر کام کیا پھر پانی سے استنجا کیا اور وضو کر کے نماز پڑھی اس صورت میں نماز میں کوئی کراہت ہے یا نہیں ہر حال میں پانی موجود ہے۔

فتاویٰ # 1375

اسپرٹ شراب کی قسموں سے اگر ہے تو جس چیز میں اسپرٹ کی آمیزش ہو تو اس کا استعمال از روے شرع کیسا ہے؟ اور اسپرے سینٹ جس میں اسپرٹ کا استعمال کیا جاتا ہے اس کا لگانا درست ہے یا نہیں اور اسپرے سینٹ لگا کر نماز مکمل ہو جاتی ہے یا نہیں اگر نہیں تو حضور سیدنا اعلی حضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان کی اس عبارت کا مفہوم کیا ہوگا: صرف کپڑوں میں فقیر کے نزدیک عموم بلوی حکم طہارت ہے۔ فتاوی رضویہ جلد یازدہم،ص:۸۹۔ (مطبوعہ ادارہ اشاعت تصنیفات بریلوی) واضح فرمائیں۔

فتاویٰ # 1376

ضروری گزارش یہ ہے کہ بدنام زمانہ وہابی دیوبندی ایک مسئلہ بہار شریعت کا اچھالتے ہیں جس سے بھولے بھالے سنی مسلمان پریشان ہیں، اور میری بھی سمجھ میں نہیں آتا۔ میں نے حضرت مولانا مفتی رضوان الرحمن مفتیِ مَالُوہ سے دریافت کیا اور مولانا رجب علی نانپاروی بھی موجود تھے۔ میرے یہاں جلسہ میں آئے ہوئے تھے، لیکن وہ بھی اس مسئلہ کو نہ سمجھا سکے یہ کہا کہ رطوبت رحم تو ناپاک ہے ۔ میرے یہاں مدرسہ میں جناب مولانا شمس اللہ صاحب بستوی پڑھاتے ہیں جو اس وقت چھٹی پر پیلی بھیت تشریف فرماہیں، ان کو بھی سمجھ میں نہیں آیا۔ حضور والا سے گزارش ہے کہ اس مسئلہ کو تفصیل سے تحریر فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی اور اس مسئلہ کو فتاوی رضویہ کا مسئلہ بتاتے ہیں۔ فتاوی رضویہ میں نے دیکھا بھی نہیں، لیکن بہار شریعت حصہ دوم ، ص:۵۰، پر مجھے یہ مسئلہ ملا ہے ، مسئلہ حسب ذیل ہے: مسئلہ: مرغی کا تازہ انڈا جس پر ہنوز رطوبت لگی ہو پانی میں پڑ جائے تو نجس نہ ہوگا، یوں ہی بکری کا بچہ پیدا ہوتے ہی پانی میں گرا اور مرا نہیں جب بھی ناپاک نہ ہوگا۔

فتاویٰ # 1377

گھر کا لوٹا جو پیشاب خانہ میں لے جا کر رکھا جاتا ہو جہاں پیشاب بھی بچے کرتے ہوں اور وہی لوٹا پائخانہ کے لیے کھیت میں لے جاکر وہیں پر رکھا جاتا ہو تو اس لوٹے کی پیندی پاک رہے گی یا ناپاک اور ناپاک رہے گی تو ہمارے گھروں کی عورتیں لوٹے کو صاف کرنے کے لیے راکھی لگا کر لوٹا صاف کرتی ہیں ہاتھ سے رگڑتی ہیں، کبھی پیندی کو رگڑتی ہیں کبھی اوپر کے حصہ کو رگڑتی ہیں ۔ اس طرح سے صاف کرنے پر پورا لوٹا ناپاک ہو جائے گا یا نہیں؟

فتاویٰ # 1378

زید کا کان کسی وجہ سے بہہ رہا تھا یعنی کان کے اندر سے مواد جیسی رطوبت آرہی تھی، اب بند ہو گئی ہے تو اب کان کو زید کس طرح سے پاک کرے کہ کان میں تیل چھوڑنے کے بعد تیل اندر سے لوٹ کر باہر آئے تو تیل پاک رہے۔

فتاویٰ # 1379

مکان بنانے والے یا مکان رنگنے والے نشہ استعمال کر کے آئیں اور ان کے منہ سے بدبو آتی ہو اور مکان میں رنگ لگائیں تو کیا برتن رنگنے والا نجس ہوجائے گا یا دیوار ناپاک؟

فتاویٰ # 1380

شہید کا خون ناپاک ہوتا ہے یا نہیں؟

فتاویٰ # 1381

گوبر، لید وغیرہ سکھا کر بطور ایندھن کھانا پکانے کے کام میں استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں، مدلل جواب دیں۔

فتاویٰ # 1382

گورنمنٹ نے ایک اسکیم نکالی ہے وہ یہ ہے کہ گوبر گیس کے لیے روپے دیتی ہے ، لوگ گوبر گیس بنا کر اس سے کھانا بناتے ہیں، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

فتاویٰ # 1383

زید کو احتلام ہو گیا، صبح اٹھنے کے بعد غسل کر لیا اور تہہ بند بدل ڈالا۔ اچھی طرح سے غسل کیا لیکن سوئٹر یا بنیائن جو پہنے ہوئے تھا وہ چوں کہ صاف تھیں صرف لنگی ہی ناپاک ہوئی تھی، اس لیے بغیر دھلے ہوئے وہ سوئٹر اور بنیائن پہن سکتا ہے اور نماز پڑھ سکتا ہے؟ ایسی صورت میں اگر سوئٹر نہ بدلی جائے تو کیا زید پاک ہے، اس کے کپڑے پاک ہیں اور اس کپڑے میں نماز ہو جائے گی؟ شریعت مطہرہ کی روشنی میں جواب سے نوازیں۔

فتاویٰ # 1384

زید مسجد میں آیا نماز پڑھنے کی غرض سے۔ مسجد کے پیشاب خانے میں جا کر زیدنے کھڑے ہو کر پیشاب کیا ، زید کے اس فعل پر تمام مقتدیوں نے اعتراض کیا تو زید نے کہا کہ کھڑے ہو کر استنجا کرنا رسول اللہ کی سنت ہے (ﷺ) لوگوں نے دریافت کیا کہ کہاں لکھا ہے؟ تو زید نے بخاری شریف کا حوالہ دیا۔ لہذا کرم فرما سے التماس ہے کہ مستند جواب عنایت فرمائیں اور زید کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے اس کا بھی اظہار کریں۔

فتاویٰ # 1386

کپڑے سے یا کاغذ سے یا بوری سے پاخانہ کرنے کے بعد پاخانہ کی جگہ کو صاف کر سکتے ہیں یا نہیں جب کہ پانی موجود ہے اور مٹی بھی ریت کی شکل میں موجود ہے۔

فتاویٰ # 1387

پیشاب اور پاخانہ سے طہارت کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے کلوخ استعمال کریں، پھر پانی ڈال کر صاف کریں۔ عالم گیری وغیرہ تک میں یہی طریقۂ استعمال لکھا ہے اور اگر منقول فقہ کو نہ لیں گے تو بلا استعمال ڈھیلوں کے صرف پانی سے دھولینے میں پہلے ہاتھ نجاست غلیظہ سے آلودہ ہوں گے جو شرعا ناجائز ہے جیسا کہ حکم ہے: ’’تنجیس الطاہر حرام‘‘۔ ورنہ پیشاب پاخانے میں نہ تھوکنا کیا علت رکھتا ہے، اس حلت کی کون دلیل ہے؟

فتاویٰ # 1388

یہاں پر ایک مولوی صاحب کا کہنا ہے کہ عورت بھی مٹی کے ڈھیلوں سے استنجا کرے یہی سنت ہے، پانی سے استنجا صرف مستحب ہے، سنت ادا نہ ہوگی۔ دوسرے ایک مولوی صاحب کہتے ہیں کہ عورت کو مٹی کے ڈھیلوں سے استنجا نہیں کرنا چاہیے صرف پانی کافی ہے۔ دریافت طلب یہ ہے کہ ان دونوں میں کس کا قول صحیح ہے ؟ عورت استنجا ڈھیلوں سے کر سکتی ہے یا نہیں ؟صرف پانی سے دھولے تو سنت ادا ہو جائے گی؟ استنجا صرف پیشاب کرنے کو کہتے ہیں یا پاخانہ اور پیشاب دونوں سے پاک ہونے کو کہتے ہیں، شرع کے صحیح مسئلہ کا مذاق اڑانے والے پر کیا حکم ہے؟

فتاویٰ # 1389

بیت الخلا کا رخ کس طرف ہونا چاہیے؟

فتاویٰ # 1390

ایک مسجد ہے پہلے سے اس میں بیت الخلا نہیں ہے اب اس میں بیت الخلا بنانا چاہتے ہیں اور اس میں براے استنجا جانب شمال ومغرب پیشاب خانہ بنا ہوا ہے اور وہیں پر تھوڑی سی جگہ خالی ہے اسی جگہ بیت الخلا بنانا چاہتے ہیں لیکن زید کا کہنا ہے کہ جانب شمال بیت الخلا بنانا جائز نہیں ہے لہذا یہ جگہ بھی جانب شمال ومغرب ہے اس بنا پر یہاں بیت الخلا بنانا جائز نہیں ہے۔ جواب طلب امر یہ ہے کہ جانب شمال ومغرب جو جگہ خالی ہے وہاں از روے شرع بیت الخلا بنانا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا

فتاویٰ # 1391

(۱) بخاری ومسلم کی حدیث میں ہے کہ جو پیشاب کے چھینٹوں سے احتیاط نہیں کرے گا وہ عذاب قبر میں مبتلا ہوگا۔ اس میں دریافت طلب یہ ہے کہ چھینٹا پڑنے پر اگر پیشاب کی چھینٹوں کو پانی سے دھوڈالا تین بار اور نماز پڑھ لیا۔ (۲) یا پیشاب کی چھینٹ پڑنا معلوم نہ ہوا حالاں کہ پیشاب پڑ گیا تھا تو کیا ان صورتوں میں بھی عذاب قبر ہوگا۔ اس بارے میں حدیث میں کیا ارشاد ہے شرعا صاف صاف بیان کیا جائے۔

فتاویٰ # 1392

استنجا خانہ اگر کسی مسجد یا مکان میں غلطی سے پچھّم ، پورب رخ بنا دیا گیا ہو تو کیا اسے توڑ دینا ضروری ہے اگر جگہ کی تنگی کے باعث رخ کو ٹیڑھا ترچھا پچھّم یا پورب کی طرف کر دیا جائے تو ایسا کرنا جائز ہوگا یا نہیں۔

فتاویٰ # 1393

وہابیہ وکفار استنجا کے لیے ڈھیلا یا پتھر کا استعمال نہیں کرتے بلکہ وہابیہ تو اس کا مذاق وٹھٹھا کرتے ہیں کہ یہ ڈھیلے کی یا ڈھیلے والوں کی مسجد نہیں الغرض یہ فعل طریقہ اہل سنت ہے تو اس کا ترک ’’من تشبہ بقوم فہو منہم‘‘ کی وعید اطلاق کرے گی یا نہیں؟

فتاویٰ # 1394

کپڑا سوتی ہو یا ٹیریکاٹ، کپڑے میں ظاہری نجاست لگی ہو یا باطنی، یا پیشاب لگا ہو، یا احتلام، یا ہم بستری کی نجاست لگی ہو، یا کسی قسم کی نجاست لگی ہو کپڑا بِھگا کر مل کر پھر کپڑا چن کر ایک ہاتھ سے پکڑ کر کپڑا لٹکا کر دوسرے ہاتھ میں پانی لوٹا میں لے کر کپڑے کے اوپر سے یعنی ہاتھ پر سے پانی ایک لوٹا گرا دینے پر کپڑا کیا پاک ہو جائے گا ؟ اس لیے کہ پانی کپڑے پر سے بہہ کر گرے گا۔

فتاویٰ # 1395

تیمم کے مسئلے میں پانی پر قدرت نہ ہونے کی صورتیں تحریر فرمادیں۔

فتاویٰ # 1396

زید کو نسیان کا مرض ہے کبھی غسل میں بھول جاتا ہے کہ آیا ہم نے کلی کیا اور ناک میں پانی ڈالا یا نہیں؟ اور ڈالا تو ایک بار یاتین بار یوں ہی وضو میں نیز نماز میں بھی شک ہوجاتا ہے کہ فلاں رکن ادا کیا یا نہیں ایسی صورت میں زید کیا کرے؟

فتاویٰ # 1397

حضرت میرے گھر پر منی لگی تھی ۔وہ تھوڑا ہی سوکھا تھا(پورا نہیں ) کہ میں نے اسے کپڑے سے پوچھ دیا ۔پھر کچھ دیربعد پانی سے ایک بار ہی پوچھا گیا تھا کہ کسی کا پیر اس پانی پر لگ گیا ۔تو حضرت کیا اس کا بھی پیر ناپاک ہوگیا-اور اس نے اپنا پیر بہت جگہ لے گئ۔حضرت کیا پورے جگہ کو صاف کرنا ہوگا ۔ ؟؟؟ حضرت میں بہت ڈپریشن میں ہوں مہربانی کرکے جلد از جلد جواب دیجیے۔

فتاویٰ # 1660

Salam Mai machli ka tajir hu machli ke kuch chilke jo uske upar hote hai wo haat par chipak jate hai jaldi nahi nikalte kya aise me wazu hojayega

فتاویٰ # 1895

Assalamualaikum Mera sawal hai ki paishab Karne ke baad mere paishab ke kuch katre aajate hai to kya karna chahiye aur agar main namaz ki halat mein hu to namaz hogi ya nhi

فتاویٰ # 2051

السلام علیکم و رحمة الله و بركاته نماز کے بعد دیکھا کہ کپڑے پر بیٹ لگی ہوئی ہے مگر یہ نہیں معلوم کہ کس پرندے کی ہے اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا

فتاویٰ # 2148

Assalam Alaikum Warahmatullah Wabarakatuh 3 month qabal maine yahi sawal bheja tha abhi tak jawab mausool nahin hua braye meharbani jawab se nawazein Kya farmate hain ulamaye deen wa muftiyane shar-e-mateen masla zail mein. Kya tissue paper se istinja jayez hai? Matlab peshab ke qatrat pani se dhone ke bajaye tissue se pochh le to kya istinja sahih ho jayega Braye meharbani jawab se nawazein JazakAllah khair

فتاویٰ # 2167

sawal: Kya Napak aur pak kapde ko ek sath mila kar dhulna Gunaah hai?

فتاویٰ # 2204

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved