26 December, 2024


دارالاِفتاء


مفتی صاحب قبلہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ہماری ایک گائے ہے جس کے دونوں سنگ پیدائشی طور پر جڑ سے ہی اِس طرح لٹکے ہوئے ہیں کہ چلتے وقت ہر دم دونوں لٹکے ہوئے سینگھ ہلتے رہتے ہیں ۔ کیا اس کی قربانی جائز ہے۔

فتاویٰ #307

الجواب: جس جانور کے سینگ پیدائشی طور پر جڑ سے اس طرح لٹکے ہوئے ہوں کہ چلتے وقت ہلتے رہتے ہوں، اس کی قربانی جائز ہے۔ واللہ تعالی أعلم۔۔۔۔ کتبہ: محمد نسیم۔ جامعہ اشرفیہ مبارک پور، اعظم گڑھ ۲۰؍ذیقعدہ ۱۴۳۸ھ

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved