----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- پابند صلاۃ اگر صاحب ترتیب ہے تو اس پر فرض ہے کہ وقتیہ سے پہلے اپنی فوت شدہ نماز پڑھ لے۔ اگر نہیں پڑھے گا تو وقتیہ صحیح نہ ہوگی۔کالعدم بمنزلہ قضا ہوگی خواہ ایک نماز قضا ہوئی ہو یا چند ۔ ہاں اگر وقت میں فوتیہ کی گنجائش نہ ہو اور وقتیہ کی گنجائش ہو تو وقتیہ پڑھ لے۔ اور جو صاحب ترتیب نہیں اس کی فوتیہ اور وقتیہ میں ترتیب واجب نہیں ۔ فوت شدہ نمازیں پڑھے بغیر وہ وقتیہ پڑھ سکتا ہے۔ صاحب ترتیب وہ ہے جس کے ذمے پانچ سے زائد نمازیں نہ ہوں۔ پانچ وقت کی ہوں یا اس سے کم۔ اور جن کے ذمہ چھ یا اس سے زائد نمازیں ہوں وہ صاحب ترتیب نہیں۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org