22 December, 2024


دارالاِفتاء


اگر حافظ قرآن کی شادی میں کسی نااہلی کی وجہ سے ناچ ہوا ہو حالاں کہ وہ بلانے کا ضامن نہ ہو، وہ خود ان خرافات کا حامل وعاشق نہ رہا ہو نہ آج بھی ہے جب کہ درمیان میں گیارہ سال متواتر امامت اذان ملازمت مدرسہ کرتا رہا ہو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ پنج وقتہ امامت کر سکتا ہے؟ گاؤں کی بات ہے۔

فتاویٰ #1876

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- یہ بھی اس حرام پر راضی تھا اس لیے یہ بھی فاسق ہے۔ اسے امام بنانا گناہ تھا اور اب بھی ہے۔ اس کے پیچھے اب تک جتنی نمازیں پڑھی ہیں سب کا دہرانا واجب ہے اور اسے معزول کرنا واجب۔ ہاں اگر توبہ کرے تب اسے امام بنانا درست مگر ۱۱؍ سال اس کے پیچھے پڑھی ہوئی نمازوں کا دہرانا بہر حال واجب ہے اور توبہ کرنا بھی۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved