22 December, 2024


دارالاِفتاء


جو امام چین والی گھڑی اوقات نماز کے علاوہ پہنے تو کیا اس امام کی اقتدا میں نماز پڑھنا صحیح ہے یا نہیں ؟ خالد صرف نمازی ہے اور جو امام چین دار گھڑی باندھتے ہیں ان سے خالد نے یوں کہا کہ ’’جب تک تم چین والی گھڑی باندھوگے اس وقت تک میں تمہاری اقتدا نہ کروں گا ‘‘۔ سال گزر گئے لیکن خالد ہمیشہ تنہا نماز ادا کرتا ہے جب کہ امام نماز پڑھاتے وقت گھڑی اتار کر جماعت کرواتے ہیں تو کیا خالد کا کہنا اور اس کی نماز درست ہوئی یا نہیں؟ حدیث وشریعت کی روشنی میں جواب دیں۔

فتاویٰ #1838

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- گھڑی کے ساتھ اسٹیل یا گلٹ کی چین باندھنا خلاف اولی ہے۔ حرام وگناہ نہیں اس لیےاگر کوئی امام یہ چین گھڑی کے ساتھ باندھتا ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ خالد نہیں پڑھتا یہ اس کی غلطی ہے۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved