3 January, 2025


دارالاِفتاء


مقیم امام کی اقتدا میں مسافر مقتدی کو قصر کی نماز پڑھنے کا کیا طریقہ ہوگا جب کہ کچھ مقیم اور کچھ مسافر نماز کے شروع ہی سے کھڑے ہوئے ہوں اور کچھ مقتدی مسافر دو رکعت پڑھنے کے بعد نماز میں شامل ہوئے ہوں مطلع فرمائیں۔

فتاویٰ #1832

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- اگر امام مقیم ہے اور مقتدی مسافر تو اس پر قصر نہیں اس معنی کر کہ وہ امام کے ساتھ پوری چار رکعت پڑھے گا۔ اگر مسافر مقتدی کچھ رکعت میں مسبوق ہو گیا یعنی اس کی ابتدائی کچھ رکعتیں چھوٹ گئیں تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد چھوٹی ہوئی نمازوں کو اس طرح ادا کرے گا جیسے مقیم مقتدی ادا کرتا ہے، اس کےلیے کوئی الگ طریقہ نہیں۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved