22 December, 2024


دارالاِفتاء


نماز فجر کی اذان کے بعد سے اداے فجر فرض نماز تک سواے سنت کے اور کوئی نفل نماز پڑھی جا سکتی ہے یا نہیں؟ مع حوالہ کتب معتبرہ ارقام فرمائیں۔ وعند اللہ ماجور ہوں۔ بینوا توجروا

فتاویٰ #1417

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: صبح صادق کے طلوع اور فجر کے فرض کے مابین سنت فجر کے علاوہ نفل نماز مکروہ ہے اور یہ مکروہ مکروہ تحریمی ہے۔ تنویر الابصار اور در مختار میں ہے: وکرہ نفل قصدا ۔۔۔ بعد صلاۃ فجر و صلاۃ عصر وبعد طلوع فجر سوی سنتہ اہـ۔ اس کے تحت شامی میں ہے: والکراہۃ ہہنا تحریمیۃ أیضا کما صرح بہ في الحلیۃ، ولذا عبر في الخانیۃ والخلاصۃ بعدم الجواز، والمراد عدم الحل لا عدم الصحۃ کما لا یخفی۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved