22 December, 2024


دارالاِفتاء


عرض یہ ہے کہ اعلی حضرت امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان نے فتاوی رضویہ جلد دوم میں اوقات نماز کے بیان میں کئی مقام پر لکھا ہے : ان بلاد میں فلاں نماز کا وقت اتنے بجے سے اتنے بجے تک ہے تو ’’ان بلاد‘‘ سے کون شہر مراد ہیں؟

فتاویٰ #1409

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: فتاوی رضویہ میں بریلی شریف اور اس کے عرض البلد وطول البلد میں واقع مقامات مراد ہیں جس کو آپ آسانی سے یوں سمجھیں کہ بریلی شریف اور اس کے قرب وجوار کے مقامات مراد ہیں جو اوقات اس موقع پر لکھے گئے ہیں وہ تقریبی ہیں صحیح وقت بہ تعین منٹ نہیں اس کے لیے کسی ماہر توقیت کی طرف رجوع لازم ہے۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved