8 September, 2024


دارالاِفتاء


بجلی کا تار گھر میں لگا ہو یا کوئی پیٹی ٹین یا لکڑی کی ہواس پر مکھیاں بیٹھتے بیٹھتے اتنا زیادہ پائخانہ کر دیں کہ پائخانہ ہی پائخانہ دکھائی دے تو وہ تار یا پیٹی پاک رہے گی یا ناپاک؟

فتاویٰ #1365

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: مکھی کے بیٹ کے بارے میں کہیں کوئی تصریح نہیں ملی کہ پاک ہے یا ناپاک لیکن حدیث میں فرمایا گیا کہ مکھی اگر سالن میں گر جائے اسے ڈبو کر پھینک دو اور سالن کھاؤ، اگر مکھی کی بیٹ ناپاک ہوتی تو یہ حکم ہرگز نہ ہوتا، اس سے سمجھ میں آتا ہے کہ اس کی بیٹ ناپاک نہیں اس لیے جس تار یا پیٹی پر مکھیوں کی بیٹ ہو وہ ناپاک نہیں۔ البتہ اس کو یوں ہی استعمال کرنا نظافت کے خلاف ہے۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved