8 September, 2024


دارالاِفتاء


سیپ کا چونا حلال ہے یا حرام ؟ اگر حرام ہے تو یہ چونا کنواں میں گر جائے یا ڈالا جائے تو پانی نجس ہوگا یا نہیں؟ اگر نجس ہے تو جو شخص اس پانی سے وضو کر کے نماز ادا کیا ہے اعادہ کرےگا یا نہیں؟ زید کہتا ہے کہ نجس نہ ہوگا اور نماز واجب الاعادہ نہیں ہے جیسے مٹی تو کیا زید کا کہنا درست ہے، اور زید گنہ گار نہ ہوگا؟

فتاویٰ #1332

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: سیپ کا چونا کھانا جائز نہیں جیسے سیپ کا کھانا جائز نہیں جیسا کہ اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ نے فتاوی رضویہ میں تصریح فرمائی ہے۔ مگر ناپاک نہیں ، حرام ہونے کے لیے ناپاک ہونا لازم نہیں جیسے مینڈک ـــــــــ خود سیپ ان کا کھانا حرام ہے مگر یہ ناپاک نہیں مائی المولد ہے ؟ اس لیے اگر سیپ کا چونا کنواں میں گر جائے تو پانی ناپاک نہ ہوگا۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved