26 December, 2024


دارالاِفتاء


ماں نے وضو کے بعد بچے کو دودھ پلایا تو وضو میں کوئی نقص پیدا ہوگیا؟ اگر بحالت نماز بچے نے پی لیا تو کیا حکم ہے؟

فتاویٰ #1291

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: ان دونوں باتوں سے وضو نہیں ٹوٹے گا ۔ بدن سے نجاست نکلنے پر وضو ٹوٹتا ہے۔ دودھ نجس اور ناپاک نہیں، بچے نے از خود نماز کی حالت میں ماں کا دودھ پی لیا تو نماز ہو گئی لیکن اگر ماں نے بچے کو گود میں لےکر، یا زمین پر بیٹھے بیٹھے کپڑا ہٹا کر سر گھسیٹ کر چھاتی منہ میں دی نماز فاسد ہو جائے گی، کہ عمل کثیر ہے۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved