8 September, 2024


دارالاِفتاء


بائک کے ایک حادثے میں میں زخمی ہو گیا کہنی میں اور چھوٹی انگلی سے قریب دونوں انگلیوں میں زخم زیادہ آنے کے باعث ڈاکٹر نے وہاں پٹی باندھ دی ہے میں وضو میں ان پٹیوں پر مسح کرتا ہوں عرض یہ ہے کہ کیا میں امامت کر سکتا ہوں۔

فتاویٰ #1268

بسم اللہ الرحمن الرحیم - الجواب: آپ امامت کر سکتے ہیں کہ عذر کی وجہ سے پٹی پر مسح دھونے کے حکم میں ہے چنانچہ فتاوی عالم گیری میں ہے: جس نے وضو کیا ہے تیمم والے کی اور پاؤں دھونے والا موزہ پر مسح کرنے والے کی اور اعضائے وضو کا دھونے والا پٹی پر مسح کرنے والے کی، اقتدا کر سکتا ہے۔واللہ تعالٰی اعلم۔ محمد نظام الدین رضوی شیخ الحدیث و صدر شعبہ افتا جامعہ اشرفیہ مبارکپور۔

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved