8 September, 2024


دارالاِفتاء


فوت شدہ بچے اور بچیوں کا عقیقہ اگر ان کے والدین کرنا چاہیں تو ہو سکتا ہے یا نہیں ۔ جواب بالتحقیق حوالۂ کتب سے عطا فرمائیں ۔

فتاویٰ #1178

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب: عقیقہ زندگی ہی میں ہو سکتا ہے۔ مرنے کے بعد عقیقہ نہیں کیوں کہ عقیقہ اس نعمت ( اولاد )کا شکریہ اور بدلہ ہے جیسا کہ عقیقہ کی دعا سے ظاہر ہے اور جب بچہ فوت ہو گیا تو اس پر صبر کی تعلیم ہے۔صبر کرے اور ایصالِ ثواب کرے۔ وھو تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved