22 November, 2024


دارالاِفتاء


ہندہ نے زید سے خلع طلب کیا اور طرفین سے علاحدگی واقع ہو گئی۔ زید کا ایک نو ماہ کا بچہ جو ہندہ کے بطن سے ہے علاحدگی کے وقت ہندہ نے اپنی اور اپنے اولیا کی رضا مندی سے اس بچہ کی پرورش کا حق زید کو منتقل کر دیا۔ ایسی صورت میں ہندہ پھر اس بچہ کی پرورش کا مطالبہ کرے تو قابل قبول ہوگا یا نہیں ، جب کہ زید کو اس کا بھی یقینی علم ہے کہ ہندہ غیر اسلامی زندگی گزارنے کی عادی ہے۔ نوٹ-مثلاً سنیما دیکھنا، کرم بورڈ کھیلنا، غیر محرم کے ساتھ کھیل تماشہ میں شریک ہونا وغیرہ۔

فتاویٰ #1158

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: ہندہ جب کہ کھیل تماشوں میں غیر محرم کے ساتھ شریک ہوتی ہے، سنیما دیکھتی ہے تو وہ فاسقہ، فاجرہ ہے ایسی صورت میں بچہ کو ہندہ کی پرورش میں نہ دینا چاہیے۔ در مختار میں ہے: (او فاجرۃ) فجوراً یضیع الولد بہ، کزنا و غناء و سرقۃ و نیاحۃ۔واللہ تعالیٰ اعلم (فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved