8 September, 2024


دارالاِفتاء


ہندہ کی طلاق ہوے تین مہینہ پانچ روز ہوا اور دریافت کیا گیا ہندہ سے کہ ماہواری بھی اس کو تین مرتبہ ہوچکی ہے۔ ہندہ کہتی ہے کہ ہر مہینہ ۱۰ تاریخ کو ہوتی تھی۔ چند اشخاص گواہ بھی ہیں،تو شرع متین سے نکاح ہندہ کا جائز ہے یا نہیں؟بینوا تو جروا۔

فتاویٰ #1155

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: طلاق کی عدت تین حیض ہے۔ کما قال اللہ تعالیٰ: وَ الْمُطَلَّقٰتُ يَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ ثَلٰثَةَ قُرُوْٓءٍ١ؕ وہ عورتیں جن کو طلاق دی گئی تین حیض تک رکی رہیں ۔ صورت مستفسرہ میں جب کہ ہندہ کو تین حیض ہوگئے تو طلاق کی عدت ختم ہوگئی لہٰذا ہندہ اپنا نکاح کر سکتی ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔ (فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved