21 December, 2024


دارالاِفتاء


زید نے زینب سے نکاح کیا، جس کو تین سال گزرے، ہندہ جبھی سے زید کے مکان پر ہے مگر زید اس کے ساتھ بہن کا برتاؤ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں زینب کو بہن سمجھتا ہوں ، اس کو نکاح میں نہیں رکھوں گا۔ لہٰذا دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کے اس برتاؤ اور اس قول سے کیا طلاق ہو گئی اور زینب زید کے نکاح سے نکل گئی یا اگر طلاق ہو گئی تو زینب بغیر عدت گزارے نکاحِ ثانی کر سکتی ہے، یا عدت کی ضرورت ہے، اور اگر طلاق نہیں ہوئی تو طلاق دینے کے بعد عدت کی ضرورت ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا۔

فتاویٰ #1141

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: ان الفاظ سے جو زید نے کہے نہ طلاق واقع ہوئی نہ ظہار ہوا۔ ہاں اگر زید طلاق دے دے اور وطی یا خلوت صحیحہ ہونے کے بعد طلاق ہو تو عدت کی ضرورت ہے، ورنہ نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved