22 November, 2024


دارالاِفتاء


خاتون نابالغ لڑکی ہے، جس کا نکاح اس کی ماں کی اجازت سے ہوا تھا، آیا درست ہے یا ناجائز ہے ۔ اگر درست ہے تو زید اس سے دست بردار ہونا چاہتا ہے جو نابالغ ہے ۔ خاتون عرصہ تین برس سے سسرال میں رہتی ہے ۔ عدت و مہر کا کتنا خرچہ زید پر عائد ہوتا ہے؟

فتاویٰ #1132

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: بیانِ سائل سے معلوم ہوا کہ خاتون نابالغہ کا شوہر بھی نابالغ ہے، جس کو سوال میں زید نے ظاہر کیا ہے ۔ لہٰذا زید جب تک بالغ نہ ہو طلاق نہیں دے سکتا ۔ بالغ ہونے پر زید مختار ہے چاہے تو طلاق دے سکتا ہے ۔ اگر قبل وطی طلاق دے گا تو نصف مہر لازم آئے گا۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved