بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: منسلک اقرار نامہ کا مقصد چوں کہ یہی ہے کہ اگر قدرتی میاں اپنی بی بی کنیز فاطمہ کا نان نفقہ بند کر دے اور ایک ماہ تک اس کی خبر گیری نہ کرے تو اس کی بی بی کو طلاق۔ اگرچہ اقرار نامہ میں جہالت سے’’طلاق نامہ تصور کریں ‘‘ لکھا ہے۔ لیکن یہ جہالت فی زمانہ عام ہو گئی ہے اور عام تحریروں میں اسی طرح لکھتے ہیں ۔ لہٰذا مقصد اقرار نامہ کی رو سے طلاق واقع ہوگی۔ اقرار نامہ کی تاریخ سے ایک ماہ بعد چوں کہ شرط پائی گئی، لہٰذا طلاق واقع ہو گئی اور جب سے طلاق واقع ہوئی اسی وقت سے عدت شمار کی جائے گی۔ طلاق کی عدت تین حیض ہے۔ قال اللہ تعالیٰ: ’’ وَ الْمُطَلَّقٰتُ يَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِهِنَّ ثَلٰثَةَ قُرُوْٓءٍ١ؕ ‘‘ لہٰذا طلاق واقع ہونے کے بعد سے تین حیض پورے ہونے پر عدت ختم ہو جائے گی۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ (فتاوی حافظ ملت)
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org