21 December, 2024


دارالاِفتاء


طیب نے اپنی بیوی سکینہ کو طلاق دی۔ طلاق نامہ نشانی انگوٹھا اور تین گواہوں کے دستخط کے ساتھ سکینہ کو ملا ۔ اس تحریر کی نقل حسب ذیل ہے:نقل طلا ق نامہ بلفظہ:تاریخ دوسری ماہ ذیقعدہ بروز شنبہ ۱۳۵۹ھ میں اپنی خوشی سے بلا جبر و تشدد کسی کے امان اللہ کی لڑکی بی بی سکینہ کو تین طلاق دیا، طلاق دیا، طلاق دیا ۔دریافت طلب امر یہ ہے کہ صورت مذکورہ بالا میں طلاق واقع ہوئی یا نہیں ؟

فتاویٰ #1103

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: صورتِ مسئولہ میں اگر طیب عاقل و بالغ ہے تو بلا شبہہ واقع ہوئی کیوں کہ ہر عاقل و بالغ کی طلاق واقع ہوتی ہے۔ چناں چہ ہدایہ میں ہے: ’’و یقع طلاق کل زوج اذا کان عاقلا و بالغا۔‘‘ اور جب تحریر اس کی شاہد موجود ہے تو نافذ بھی ہو گئی اور سکینہ اس کے نکاح سے نکل گئی، کیوں کہ تین مرتبہ طلاق دی اس لیے یہ طلاق مغلظہ واقع ہوئی۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ (فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved