8 September, 2024


دارالاِفتاء


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ حضرت مجھے یہ مسلہ پوچھنا ہے کہ ہم مسجد میں ہوتے ہیں تو میں واٹس ایپ کے ذریعے کسی کو کچھ کام بتانا ہوتا ہے اسنے واٹس ایپ پروفائل میں فوٹو لگا رکھا ہے تو کیا مسجد میں تصویر کی وجہ سے رحمت کے فرشتے باہر چلے جاتے ہیں اور اسکا ہمیں کیا گناہ بھی ہوگا؟؟؟؟

فتاویٰ #2314

بسم اللہ الرحمن الرحیم - الجوابــــــــــــــــــــ : واٹس ایپ پروفائل میں جاندار کی تصویر لگانا جائز نہیں، پروفائل خالی رکھیں یا مقامات مقدسہ کا فوٹو لگائیں۔ موبائل کے پروفائل میں تصویر ہونے سے مسجد سے فرشتے باہر نہیں ہوں گے۔ واللہ تعالی اعلم۔ کتبہ محمد نسیم ۔ جامعہ اشرفیہ، مبارک پور اعظم گڑھ ۲۵؍ محرم ۱۴۴۵ھ

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved