22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید صاحب ترتیب ہے اور بکر بے ترتیب ہے یہ دونوں حضرات شریک جماعت ہو سکتے ہیں؟ ان پر جماعت واجب ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #2000

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- صاحب ترتیب جب تک اپنی تمام قضا نمازوں کو نہ پڑھ لے جماعت میں شریک نہیں ہو سکتا۔ صاحب ترتیب اپنی فوت شدہ نمازیں اد کیے بغیر اگر وقتیہ پڑھے گا اور وقت میں گنجائش بھی ہو تو اس کی وقتیہ نماز نہیں ہوگی، پھر اس کے جماعت میں شریک ہونے کا کیا سوال۔ اور جو صاحب ترتیب نہ ہو وہ جماعت میں شریک ہو بلکہ جماعت میں شریک نہ ہوگا تو اس پر جماعت چھوڑنے کا وبال ہوگا۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved