8 September, 2024


دارالاِفتاء


زید ایک عالم دین ہے ، جامع مسجد میں امامت کرتا ہے ۔ خطبہ جمعہ کے قبل دوران تقریر کہا کہ کچھ شریر لوگ نماز ادا کرنے آتے ہیں جن کی شرارت کی وجہ سے ان کی نماز نہیں ہوتی اور تا قیامت نہیں ہوگی۔

فتاویٰ #1905

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- یہ صحیح ہے کہ کچھ نمازیوں کی نماز نہیں ہوتی، عوام اپنی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے صحیح سے وضو نہیں کرپاتے اور صحیح طور سے نمازیں نہیں پڑھتے۔ نیز اس کا بھی احتمال ہے کہ شریر سے اس کی مراد بد مذہب وہابی، مودودی وغیرہ ہوں۔ وہابی شان الوہیت ورسالت میں گستاخی کرنے کی وجہ سے کافر ومرتد ہیں اور نماز صحیح ہونے کے لیے ایمان شرط ہے جب یہ لوگ ایمان سے محروم تو ان کی نماز قطعا نہیں ہوتی ۔ اس لیے اس قول کی بنا پر امام پر کوئی الزام نہیں۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved