----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- دیوبندیوں ، مودودیوں سے میل جول ، سلام کلام، نشست وبرخاست ان کے ساتھ کھانا پینا حرام وگناہ ہے ۔ حدیث میں بدمذہبوں کے بارے میں وارد ہے: إیاکم وإیاہم لا یضلونکم ولا یفتنونکم۔ بد مذہبوں کو اپنے سے دور رکھو ان سے خود دور رہو کہیں تم کو گمراہ نہ کر دیں ، کہیں تم کو فتنے میں نہ ڈال دیں۔ دوسری حدیث میں ہے: فلا تجالسوہم ولا تشاربوہم ولا تواکلوہم ولا تناکحوہم ولاتصلوا علیہم ولا تصلومعہم۔ ان کے ساتھ نہ اٹھو، نہ بیٹھو، نہ کھاؤ ،نہ پیو، نہ شادی کرو، نہ ان کی نماز جنازہ پڑھو، نہ ان کے ساتھ (یعنی ان کے پیچھے) نماز پڑھو۔ دیوبندیوں سے دینی کام کے لیے چندہ مانگنا حرام ہے۔ حدیث میں ہے: إنا لا نستعین بمشرک۔ بلا شبہہ یہ امام جو دیوبندیوں مودودیوں کے ساتھ میل جول رکھتا ہے، ان کے یہاں اٹھتا بیٹھتا ہے، ان کے ساتھ کھاتا پیتا ہے ، ان سے سلام وکلام رکھتا ہے اور ان سے چندہ مانگتا ہے فاسق معلن ہے۔ اور فاسق معلن کو امام بنانا گناہ ۔ اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔ غنیہ میں ہے: لو قدموا فاسقا یاثمون بناء علی أن کراہۃ تقدیمہ کراہۃ تحریم ۔ در مختار میں ہے: کل صلاۃ ادیت مع کراہۃ التحریم تجب إعادتہا۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org