----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- گاؤں والے شریعت کے مطابق سزا دے ہی نہیں سکتے۔ زانی کی سزا سو کوڑے ہیں یا سنگ سار کرنا ہے۔ یہ گاؤں والوں کے بس میں نہیں ہے۔ بہر حال یہ شخص اگر صدق دل سے سچی توبہ کرے تو اسے دوبارہ امام بنا سکتے ہیں۔ حدیث میں ہے: التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ۔ اور قرآن میں ہے: ’’اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ التَّوَّابِيْنَ ‘‘ ۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org