22 December, 2024


دارالاِفتاء


ایک شخص نے تالی گم کر دی در حقیقت اس تالی کو امام صاحب نے چھپا کر رکھ لیا تھا جب اس شخص نے اپنی تالی تلاش کرنا شروع کیا تو امام نے اس شخص سے کہا کہ میں ایک تعویذ بنا کر دوں گا جس سے آپ کی چیز مل جائے گی نیز جو تعویذ امام نے دیا وہ ایک عورت کی تصویر کےمشابہ تھی اب جو امام اس قدر بے ادبی کا تعویذ استعمال کرے عند الشرع اس امام کے لیے کیا حکم ہے؟ وہ شخص امامت کا اہل ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #1845

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- کبھی اس قسم کی حرکت خوش فعلی کے طور پر بھی کی جاتی ہے اگر ایسا ہی ہے تو امام پر کوئی الزام نہیں اور اگر اس نے از روے مزاح ایسا نہیں کیا تھا تو اس نے ایک فریب دیا اس لیے وہ امامت کا اہل نہیں۔ اس نے جو تعویذ دیا اگر وہ واقعی تصویر تھی تو یہ اس نے دوسرا گناہ کیا اس کی وجہ سے بھی وہ لائق امامت نہ رہا اور اگر وہ تصویر نہیں تھی تو کوئی حرج نہیں ۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved