8 September, 2024


دارالاِفتاء


فتوی نمبر ۲۰۶۴ کی رو سے زید فاسق معلن مانا گیا اگر زید بذات خود چوڑی پہنانے کا کام ترک کردے اور دکان پر رہ کر عورتوں کو چوڑیاں بیچ دیا کرے اور زید کی اہلیہ بے پردہ رہ کر چوڑیاں پہناتی ہو تو کیا زید امامت کر سکتا ہے؟

فتاویٰ #1833

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- دکان پر آنے والی عورتوں کے ہاتھ چوڑی بیچنے میں کوئی حرج نہیں اس کے گھر کی عورتیں بے پردہ دکانوں پر بیٹھ کر عورتوں کو چوڑیاں پہنائیں گی تو چوں کہ عورتوں کا یہ کام اس کی رضا مندی بلکہ اس کی اجازت سے ہوگا ۔ اس لیے زید اب بھی فاسق معلن ہوگا، ارشاد ہے: ’’ اِنَّكُمْ اِذًا مِّثْلُهُمْ١ؕ ‘‘۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved