----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- اگر شیروانی کے ایک دو بٹن بند کرلیتا ہے تو کوئی حرج نہیں۔ اور اگر ایک بٹن بھی نہیں لگاتا، سارے بٹن کھلے چھوڑ دیتا ہے تو نماز مکروہ [تنزیہی] ہوگی۔ بھینس کی یا کسی بھی جانور کی اوجھڑی کھانا ناجائز و گناہ ہے۔ بچوں سے جبریہ پیسے وصول کرنا بھی جائز نہیں؛ اس لیے زید کو امام بنانا گناہ، اس کے پیچھے نماز پڑھنی مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔ سونے چاندی کے علاوہ اور دھات کی چین گھڑی کے ساتھ باندھنا جائز ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم۔---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org