----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- دلالی کا پیشہ جائز ہے۔ اور مسلمان کے ساتھ حسن ظن رکھنا واجب۔ زاہد امامت کرتا ہے، اس کے ساتھ حسن ظن یہی ہے کہ وہ نہ کسی کو فریب دیتا ہوگا، نہ جھوٹ بولتا ہوگا۔ بلا ثبوت کسی مسلمان کی طرف گناہ کی نسبت جائز نہیں۔ جب تک یہ ثابت نہ ہوجائےکہ زاہد بھی دوسرے دلالوں کی طرح دلالی میں جھوٹ بولتا ہے، لوگوں کو فریب دیتا ہے، اس کی امامت میں کوئی حرج نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org