8 September, 2024


دارالاِفتاء


بکر اپنے گاؤں کا مکھیا اور علاقے کا معتبر آدمی ہے اور پیشہ ڈاکٹری کا کرتا ہے، احکام شرعیہ کا پابند اور مسائل دینیہ سے واقفیت بھی رکھتا ہے، داڑھی حد شرع اور وضع قطع بھی اسلامی ہے، اور عقیدۃًخالص سنی ہے تو اس کی اقتدا میں نماز صحیح ہے یا نہیں؟ جو لوگ یہ جان کر کہ بکر کا پیشہ کاشت کاری و ڈاکٹری ہے، اس کی اقتدا کریں ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اور وہ نماز بھی فی سبیل اللہ پڑھاتا ہے۔

فتاویٰ #1737

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- زید کے پیچھے نماز بلا کراہت درست ہے۔ ڈاکٹری و کاشت کاری کی وجہ سے امامت میں کوئی خلل نہیں پڑتا۔ جو لوگ اعتراض کرتے ہیں، غلط کرتے ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved