22 December, 2024


دارالاِفتاء


بکر اپنے آپ کو حافظ قرآن کہتا ہے، اور الٹا قرآن سنایا، مثلاً تیسواں پارہ ایسے اترتے ہوئے پہلے پارہ میں ختم کیا، اور بکر جھوٹ بھی بہت بولتا ہے، کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز درست ہے؟

فتاویٰ #1734

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- جو بالقصد قرآن مجید کو الٹی ترتیب سے پڑھے وہ فاسق معلن ہے۔ حدیث میں فرمایا گیا کہ : یہ شخص اس سے نہیں ڈرتا کہ اللہ تعالیٰ اس کا دل الٹ دے۔ جھوٹ بولنا بھی حرام و گناہ ہے، اس کی وجہ سے بھی زید فاسق معلن ہوا، اسے امام بنانا جائز نہیں، اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔ اگر کوئی امام قرآن مجید الٹا پڑھے تو مقتدیوں پر واجب ہے کہ فوراً اسے ٹوک دیں، اور اگر نہ مانے الٹا ہی پڑھے تو مقتدیوں کو یہ جائز نہیں کہ سنیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved