22 December, 2024


دارالاِفتاء


کرکٹ کھیلنے والے کو امام بنانا درست ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #1730

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- کرکٹ یا اور کوئی کھیل بہ نیت ورزش کھیلنا جائز ہے۔ اور عام طور پر جس طرح لوگ کھیلتے ہیں جس میں ہار جیت ہوتی ہے، جیتنے والا تالیاں بجاتا ہے، ناچتا ہے، شور مچاتا ہے، یہ حرام و گناہ ہے۔ اور اس طرح کرکٹ کھیلنے والا فاسق معلن، اسے امام بنانا گناہ، اس کے پیچھے پڑھی ہوئی نمازوں کا دہرانا واجب۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved