22 December, 2024


دارالاِفتاء


حالت سجدہ میں کم از کم انگوٹھا اور اس سے متصل انگلی کے پیٹ کا حصہ لگنا اگر ضروری ہے تو عورتیں کس حکم کے تحت مستثنی قرار دی گئیں یا عورتیں بھی مردوں کی طرح سجدہ کریں؟

فتاویٰ #1584

بسم اللہ الرحمن الرحیم – الجواب ــــــــــــــ: عورتوں کے لیے سجدہ کرنے میں یہ ضروری ہے کہ پنڈلیاں زمین سے چپکی ہوں اور ران پنڈلیوں سے ۔انگلیوں کے پیٹ زمین پر اسی وقت لگیں گے جب پیر کھڑے ہوں اور جب پیر کھڑے ہوں گے تو پنڈلیاں زمین سے چپک نہیں پائیں گی اس لیے وہ اس حکم سے مستثنی ہیں۔ شامی میں ہے: وتنضم في رکوعہا وسجودہا وتفترش ذراعیہا ۔ اسی میں ہے: وذکر في البحر أنہا لا تنصب أصابع القدمین۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved