8 September, 2024


دارالاِفتاء


اذان میں حضور ﷺ کا نام نامی اسم گرامی آنے پر انگوٹھا چومنا درست ہے کہ نہیں یہ صرف جمعہ کی نماز ہی میں دیکھنے کو ملتا ہے ۔ کہاں تک درست ہے ، مہربانی فرما کر بحوالہ کتب ہماری رہنمائی فرمائیں۔ امید ہے کہ کافی شافی جواب سے ممنون ومشکور فرمائیں گے۔

فتاویٰ #1532

بسم اللہ الرحمن الرحیم – الجواب ــــــــــــــ: اذان میں نام نامی سن کر انگوٹھے چومنا مستحسن وباعث اجر ہے حدیث میں ہے کہ ایک دفعہ صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ نے اذان میں نام نامی سن کر انگوٹھا چوما تو حضور نے ارشاد فرمایا: من فعل مثل ما فعل خلیلي فقد حلت لہ شفاعتي۔ جس نے ایسا کیا جیسے میرے خلیل نے کیا تو اس کی شفاعت میرے لیے حلال ہو گئی۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved