8 September, 2024


دارالاِفتاء


اذان واقامت سے متعلق ضروری باتیں کیا ہیں؟

فتاویٰ #1475

• ابالغ بچہ اگر سمجھ والا ہے ایسا کہ لوگ اس کی اذان کو سمجھیں، اذان کی نقل نہ سمجھیں تو اس کی اذان میں کوئی حرج نہیں اور تکبیر کا بھی یہی حکم ہے۔ • یکے بعد دیگرے اگر کئی مسجدوں سے اذان کی آواز آئے تو پہلی اذان کا جواب دینا واجب ہے ، ہاں اگر سب کا جواب دے تو بہتر ہے۔ • حدیث کے خلاف جو عمل ہو وہ سواد اعظم کا عمل نہیں بلکہ واجب الترک ہے۔ • احیاے سنت کے لیے کسی کی پروا نہیں کرنی چاہیے۔ • اذان خطبہ کے باہر ہونے کے دلائل جو نہ مانے وہ ہٹ دھرم، معاند اور خاطی ہے۔ • جماعت ثانیہ میں اقامت کہہ لینے میں حرج نہیں۔ مشاہدی

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved