22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید آیا اور فجر کی نماز ہو رہی تھی وہ بغیر سنت پڑھے ہوئے جماعت میں شریک ہو گیا پھر اس کے بعد سنت ادا کی، کیا اس کا ادا کرنا صحیح ہے؟

فتاویٰ #1415

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: فجر کی جماعت کے بعد سے طلوع آفتاب تک سنن ونوافل پڑھنا مکروہ ہے، زید کو آفتاب نکلنے سے پہلے سنت نہیں پڑھنی چاہیے تھی آفتاب نکلنے کے بیس منٹ بعد زوال سے پہلے پڑھے۔(حاشیہ: بہار شریعت میں ہے: نماز فجر کے بعد سے طلوع آفتاب تک اگرچہ وقت وسیع باقی ہو اگرچہ سنت فجر فرض سے پہلے نہ پڑھی تھی اور اب پڑھنا چاہتا ہو جائز نہیں۔ [عالم گیری، رد المحتار۔ بہار شریعت، حصہ سوم، ص: ۴۵۷، نماز کے وقتوں کا بیان۔ اوقات مکروہہ کا بیان] مشاہدی) واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved