8 September, 2024


دارالاِفتاء


زید کا کان کسی وجہ سے بہہ رہا تھا یعنی کان کے اندر سے مواد جیسی رطوبت آرہی تھی، اب بند ہو گئی ہے تو اب کان کو زید کس طرح سے پاک کرے کہ کان میں تیل چھوڑنے کے بعد تیل اندر سے لوٹ کر باہر آئے تو تیل پاک رہے۔

فتاویٰ #1379

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: جب پیپ آنی بند ہو گئی ہے تو اب تیل ڈالنے سے تیل یا دوا ناپاک نہ ہوں گے، ہاں اگر اس کا شبہہ ہو کہ پہلے کی پیپ کے کچھ اجزا کان کے پردے کے باہر چپکے ہوئے ہیں تو کسی طبیب کے مشورے سے کسی بہنے والی چیز کو کان میں ڈالے اور جب وہ پیپ کے اجزا بھیگ کر چھوٹنے کے لائق ہو جائیں تو کسی لکڑی میں پاک روئی کا پھاہا بنا کر انھیں چھڑا لے ، اس کے لیے کوئی تعداد مقرر نہیں اگر ایک ہی بار میں صاف ہو جائے تو ایک ہی بار کافی ہے ورنہ جتنی بار میں صاف ہو جائے صاف کر ڈالے۔ اور اگر طبیب اس سے منع کرے تو اپنے حال پر چھوڑ دے ایسی صورت میں معاف ہے۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved