بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: اگر کپڑے میں صابن کا جز باقی رہ جائے تو کپڑا پاک نہ ہوگا اس لیے کہ کپڑا بھگو کر جب صابن لگایا گیا تو بھگونے کی وجہ سے پورا کپڑا ناپاک ہو گیا ۔ اب اس پر صابن لگا یا گیا تو صابن بھی ناپاک ہو گیا اور ناپاک صابن کا جز کپڑے میں رہ گیا تو کپڑا ناپاک ہی رہا جز سے مراد صابن کا جرم ہے اور اگر کپڑے پر صابن کا جرم کچھ نہ رہا صرف مہک رہ گئی تو کپڑا پاک ہے۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org