8 September, 2024


دارالاِفتاء


کوڑھی اگر کنویں میں گر جائے تو کیا ہوگا؟

فتاویٰ #1341

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: اگر اس کوڑھی کے زخم کھلے ہوئے ہیں جن سے رطوبت بہتی رہتی ہے تو کنویں کا سارا پانی ناپاک ہو جائے گا اور اگر یہ کوڑھی ایسا ہے کہ ابھی اس کا کوڑھ پھوٹا نہیں ہے، سب زخم بند ہیں کہیں سے کوئی رطوبت نہیں بہتی اور اس کے جسم پر بھی نجاست نہ ہو اور کنویں سے زندہ نکل آئے تو کنواں پاک ہے لیکن اگر اس کے جسم پر اور کوئی نجاست تھی مثلا پیشاب کر کے استنجا نہیں کرتا تھا ، پیشاب اس کے بدن اور کپڑوں میں لگا ہوا تھا تو کنواں ناپاک ہو جائے گا ، کل پانی نکالا جائے گا۔اور اگر کنویں میں گر کر مر گیا تو بہر حال کنویں کا کل پانی ناپاک ہے۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved