8 September, 2024


دارالاِفتاء


کیا لائف بواے صابن سے نہانے کے لیے حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ منع فرماتے تھے؟

فتاویٰ #1304

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: میرے علم میں نہیں۔ جہاں تک میرا گمان ہے یہ کسی نے حضرت مفتی اعظم ہند پر افترا کیا ہے ۔ میرے سامنے کئی بار ایسا ہوا کہ لوگوں نے کھانے کے بعد ہاتھ دھونے کے لیے لائف بواے صابن پیش کیا، اسے استعمال نہیں کیا، یہ فرمایا کہ لوگ کھانا لذیذ سے لذیذ کھلاتے ہیں اور ہاتھ دھونے کے لیے بدبو دار صابن لاتے ہیں۔ میں خود اور دیگر حاضرین نے حضرت کے سامنے اسے استعمال کیا مگر منع نہیں فرمایا۔ اس کا حاصل یہ نکلا کہ لائف بواے صابن کو بدبودار ہونے کی وجہ سے ناپسند فرمایا لیکن نہ اسے حرام جانا نہ کسی کو اس کے استعمال سے منع فرمایا۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved