26 December, 2024


دارالاِفتاء


ابھی ماضی قریب میں ایک نئی قسم کے عینک کا ایجاد ہوا ہے جس کو کانٹیکٹ لینس Contact Lence کہتے ہیں اور وہ آنکھوں میں جو سیاہی ہے (یعنی کیکی) اس کے بقدر سائز میں ہوتا ہے۔ ضرورت پر اس کو کیکی پر لگا دیتے ہیں۔ سوال اب یہ ہے کہ اس قسم کے عینک کے ہوتے ہوئے وضو وغسل جنابت درست ہوگا یا نہیں؟ کیوں کہ وہ آنکھ کے اندر کیکی کے اوپر ہوتا ہے اور اس کو بار بار نکالنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ بینوا توجروا۔

فتاویٰ #1283

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ خاص عینک کے نکالنے میں اگر دشواری نہ بھی ہوتی ہو تو بھی اس کے ہوتے ہوئے وضو وغسل جنابت صحیح ہے۔ اس لیے کہ وضو وغسل میں آنکھ کے اندر کا حصہ دھونا فرض یا واجب نہیں ۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved