14 March, 2025


دارالاِفتاء


سالگرہ کی تقریب بلا تفریق مذہب و ملت جس کا جی چاہے منا تا ہے، شرعی طور پر اس کی ادایگی کی کیا صورت ہے۔ میری ایک بچی ہے جو گزشتہ ہفتہ ۳؍ اکتوبر ۱۹۵۲ء جمعہ کی صبح کو پیدا ہوئی ہے، تو یہ پہلی بچی ہے ، اس کے پہلے کوئی بچہ نہیں ہے اور نہ بچی ہے۔ میرے خاندان میں یہ رسم کسی نے نہیں منائی ، لیکن میری خواہش ہے کہ مناؤں ، لہذا میں چاہتا ہوں کہ اس کی صورت شرعی ہو۔ آپ سے گزارش ہے کہ صحیح جواب سے مستفیض فرمائیں ۔

فتاویٰ #1211

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب: انسان کی عمر بہت بڑی دولت اور جلیل القدر نعمت ہے ۔سال کیا، مہینہ اور ہفتہ بلکہ ایک ایک دن بیش بہا اور گراں مایہ دولت ہے۔ سال گزرنے پر اس جلیل القدر نعمت کے شکریہ میں کوئی تقریب جو شرعاً جائز ہو کر سکتے ہیں ۔ اداے شکر کی نیت سے محفل میلاد شریف منعقد کرنا مستحب اور باعث ثواب ہے تو اب مجلس میلاد شریف سے سال گرہ کی تقریب منائیں اور اس طرح اپنے رب جلیل کا شکریہ ادا کریں ۔واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved