8 September, 2024


دارالاِفتاء


ہندہ سو رہی تھی اور اس کے ساتھ ایک دوسری عورت بھی اپنے شیر خوار بچہ کے ساتھ سو رہی تھی۔ سوتے وقت شیر خوار بچے نے ہندہ کو ماں سمجھ کر بجاے اپنی ماں کے اس کا دودھ پینا شرع کیا۔ اچانک ہندہ کی آنکھ کھلی اور اس نے بچہ کو اپنا دودھ پیتے ہوئے دیکھ کر بچہ کی ماں کو بیدار کر کے بچہ کو اپنی چھاتی سے الگ کیا اور بچہ کو ماں کی گود میں دے دیا ۔ کیا حکم رضاعت کا ثبوت ہوایا نہیں؟

فتاویٰ #1093

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــــــــــــــــ: صورتِ مسئولہ میں حرمتِ رضاعت ثابت ہو گئی۔ ہدایہ میں ہے کہ: ’’قلیل الرضاع و کثیرہ سواء إذا حصل في مدۃ الرضاع یتعلق بہ التحریم۔‘‘ واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved