21 November, 2024


دارالاِفتاء


ٹی وی، ریڈیو، پانی ٹھنڈا کرنے کی مشین، کار، اسکوٹر پر زکات ہے کہ نہیں؟ مولانا ابو سہیل خان ، خطیب نورانی مسجد، بھروچ، گجرات ۲۴؍ ذو الحجہ ۱۴۰۷ھ

فتاویٰ #2621

مذکورہ بالا چیزوں میں سے کسی پر زکات واجب نہیں، زکات صرف مال نامی پر ہے اور مال نامی صرف تین ہیں: (۱) سونا چاندی (۲) چرائی کے جانور (۳) مال تجارت۔ تنویر الابصار ودر مختار میں ہے: وسببہ ملک نصاب حوليّ تام (إلی أن قال) نام و لو تقدیرا بالقدرۃ علی الاستنماء ولو بنائبہ(تنویر الأبصار والدر المختار، ص:۱۷۴- ۱۷۵، ۱۷۹۔ ملخصا، ج:۳ کتاب الزکاۃ، دار الکتب العلمیۃ، بیروت.)۔ دوسری جگہ ہے: وثمنیۃ المال کالدراہم والدنانیر، أو السوم، أو نیۃ التجارۃ (تنویر الأبصار المطبوع مع الدر المختار، ص:۱۸۶، ج:۳، کتاب الزکاۃ، دار الکتب العلمیۃ، بیروت.)۔ البتہ اگر ٹی وی کی قیمت بقدر نصاب ہو تو ٹی وی رکھنے والے پر صدقۂ فطر اور قربانی واجب ہے اس لیے کہ ان دونوں کے وجوب کے لیے مال نامی شرط نہیں ۔حوائج اصلیہ سے فارغ ہونا شرط ہے۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، مبارک پور، جلد:۷) (فتاوی شارح بخاری)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved