22 November, 2024


دارالاِفتاء


آج رائج وقت کے حساب سے کتنے روپے نقد رہنے، یا کھیتی رہنے سے زکات واجب، یا صاحب نصاب کہلائے گا؟ محمد مصطفیٰ، سہدپوا، پانڈے پورہ، پلاموں، بہار

فتاویٰ #2602

چھپن روپے چاندی کا جو مالک ہو وہ مالک نصاب ہے۔ موجودہ اعشاریہ وزن کے اعتبار سےچھپن روپے بھر کی چاندی ۱۸۴ء۶۵۳؍ گرام ہوتی ہے اتنی چاندی ہو، یا اتنے نوٹ ہوں جو اتنے چاندی کی قیمت بن سکیں۔ کھیت تھوڑا ہو یا زیادہ اس میں عشر واجب ہے۔ واللہ تعالی اعلم- ۲؍ صفر ۱۴۰۷ھ۔(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۷(فتاوی شارح بخاری)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved