22 November, 2024


دارالاِفتاء


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرع متین اس مسئلے کر بارے میں کہ زید ہر معاملے میں شریعت کی بات کر تا ہے اور اس پر چلنے کی کوشش بھی کرتا ہے لیکن ایک مرتبہ اس سے انتہائی غصے کی حالت خلافِ شرع فعل واقع ہوگیا جس پر وہ شرمندہ اور رب کی بارگاہ میں تائب بھی ہوا، ایسے میں بکر نے زید کو تنز کے طور پر کہا کہ اب کہاں گئی تمہاری شریعت زید، بکر کے مذکورہ جملے کے بارے میں کیا حکم شرع ہوگا۔۔ بینوا توجروا

فتاویٰ #2334

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب ــــــــــــــــــــــــــــــــــ الجواب جوشخص گناہوں سے سچی توبہ کرلے اسے توبہ کے ظنز کرنا اور عار دلانا جائز نہیں ۔حدیث میں ایسے شخص کے بارے میں وعید وارد ہے۔طنزکرنے والا توبہ کرے اور اس سےمعافی مانگ لے کیونکہ اس نے ایک مسلمان کی دل آزاری کی ہے۔ــــــــــــــــ کتبہ ــــ محمد نسیم مصباحی، جامعہ اشرفیہ، مبارک پور

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved